03/18/2026
ایران نے ساؤتھ پارس فیلڈ پر اسرائ*یلی حم*لے کے بعد خطے کی ان تمام تیل تنصیبات کو اپنا ہدف قرار دے دیا جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا ان کے زیرِ انتظام چلائی جارہی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی نیوی کمانڈر نے خلیجی ملکوں کی تیل اور گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں سعودی عرب اور قطر کی تیل اور گیس تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایران نے سعودی عرب کی سامرف ریفائنری اور جُبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایران کی جانب سے قطر کی راس لفان ریفائنری اور مسيعيد پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔
ساؤتھ پارس فیلڈ پر حم*لے کے بعد سے گیس کی پیداوار معطل ہوگئی ہے۔
عراقی حکام کے مطابق ایران سے عراق کے لیے گیس ایکسپورٹ بند ہوگئی ہے۔
ساؤتھ پارس فیلڈ سے ایرانی گیس کی پیداوار 25 ہزار ملین مکعب فٹ سے زائد ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ساؤتھ پارس فیلڈ ایران اور قطر کی مشترکہ ملکیت ہے۔
Disclaimer:
This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources. It does not represent any personal opinion or endorsement of any party involved.