23/05/2026
محلہ گلبہار نمبر 1، مینی میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ڈپٹی کمشنر صوابی اور محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کی توجہ، تحصیل ٹوپی کے گاؤں مینی، محلہ گلبہار نمبر 1 کی نئی سڑک پر بنائے گئے غیر قانونی اور غیر معیاری سپیڈ بریکرز کی جانب مبذول کرانا مقصود ہے۔
یہ بریکرز کسی بھی انجینئرنگ اصول کے خلاف اور انتہائی اونچے ہیں، جس سے نہ صرف گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ یہ سنگین حادثات کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیں، ان غیر قانونی بریکرز کو ہٹائیں اور اس عمل میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کی جان و مال محفوظ رہ سکے۔
Deputy Commissioner Swabi