16/04/2025
بہی _سفرجل
یہ سیب کی شکل کا پھل ہے ہندو لوگ اس کی پوجا کرتے ہیں پاکستان میں آزاد کشمیر مری سوات اور مردان کے علاقوں میں پایا جاتا ہے
یہ پھل آپ کو ستمبر اکتوبر میں منڈیوں میں مل سکتا ہے لذیذ تو بہت لیکن قابض بھی ہے.
احادیث کی روشنی میں اس کے فوائد
1)حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ بن عبیداللہ فرماتے ہیں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ اس وقت اپنے اصحاب کی مجلس میں تھے ان کے ہاتھ میں سفرجل تھا جس سے وہ کھیل رہے تھے جب میں بیٹھ گیا تو انہوں نے اسے میری طرف کرکے فرمایا اے ابا ذر! یہ دل کو طاقت دیتا ہے سانس کو خوشبودار بناتا ہے اور سینہ سے بوجھ کو اتار دیتا ہے .
2)حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت فرماتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا.
سفر جل کھاؤ کیونکہ وہ دل کے دورے کو ٹھیک کرکے سینہ سے بوجھ اتار دیتا ہے
3)حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک فرماتے
سفرجل کو نہار منہ کھانا چاہئے .
4)نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
سفر جل کھاؤ دل کے دورے کو دور کرتا ہے
اللہ تعالیٰ نے ایسا کوئی نبی نہیں مامور فرمایا جسے جنت کا سفرجل نہ کھایا ہو . کیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کر دیتا ہے.
(ابن ماجہ )
5)نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
اپنی حاملہ عورتوں کو سفرجل کھلایا کرو کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے . (ذہبی رحمہ اللہ )
یہ دل کی نالیوں سے سدوں کو نکالتا ہے اس کی نالیوں سے رکاوٹ کو دور کرتا ہے اور انہیں وسیع کرتا ہے. (حافظ ابن القیم رحمہ )
میٹھا سفرجل ٹھنڈک پہنچاتا ہے جبکہ کھٹا قابض ہے معدے کے لئے مقوی مصلح ہے پیاس کو کم کرتا ہے قے روکتا ہے۔ پیشاب آور ہے پیٹ کے السر میں مفید ہے ہیضہ کے لئے بہترین ہے.
جبکہ اس کی جڑوں کا جوشاندہ یا پتوں کا عرق بھی تقریبا ایسے ہی فوائد رکھتا ہے کھانا کھانے سے پہلے لینا چاہئے
جن عورتوں میں مٹی کھانے کی عادت ہے وہ سفرجل کھائیں تو عادت چھوٹ جاتی ہے ۔
پیچس و دست کے لئے
تازہ کچے پھل کو ابال کر اس کا جوشاندہ دن میں کئی بار پلایا جائے.
کچے پھل کو خشک کرکے اس کے جوشاندہ کا ایک بڑا چمچ دن میں کئی بار دیں.
پھل کا گودہ نکال کر اس کو خشک کرکے ہوا سے محفوظ ڈبے میں رکھا جائے اس کا سفوف آدھا چمچ دن میں دو سے تین بار استعمال کرنا چاہئے. ۔
سفر جل کے درخت کی چھال جڑوں کی چھال اور پتوں کا جوشاندہ ودماغی امراض خاص طور پر مالیخولیا. مراق .اور ہسٹیریا میں مفید ہے اور اسی جوشاندہ کو اختلاج قلب کو بھی فائدہ ہوتا ہے.
بہی کا مربہ
نہار منہ کھانا چاہئے دل کے مریضوں کے علاوہ آنتوں میں السر. پرانی کھانسی. دمہ. دل کے پھیلاؤ اور پرانے پیچس کے لئے مفید ہے۔