04/11/2026
`سرکاری اسکولوں میں 1,629 نئی انتظامی آسامیوں کی منظوری` اور تیاری ایڈوائزری: محکمہ خزانہ حکومتِ پنجاب نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کے لیے ہیڈماسٹرز، ہیڈمسٹریسز اور سینئر ہیڈماسٹرز کی 1,629 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ہے، جو تعلیمی ماہرین اور اساتذہ کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
`تعلیمی اہلیت اور معیار:`
ہیڈماسٹر/ہیڈمسٹریس (BS-17) کے لیے ماسٹرز یا 4 سالہ بی ایس ڈگری کے ساتھ بی ایڈ، ایم ایڈ یا ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری ہونا لازمی ہے، جبکہ سینئر ہیڈماسٹر/سینئر ہیڈمسٹریس (BS-18) کے لیے ایم فل (آرٹس یا سائنس)، بی ایڈ/ایم ایڈ اور 5 سالہ تدریسی و انتظامی تجربہ درکار ہے۔ دونوں آسامیوں کے لیے عمر کی حد 21 سے 35 سال (بشمول حکومتی رعایت) مقرر کی گئی ہے۔
*`تحریری ٹیسٹ کا پیٹرن:`
امتحانات 100 نمبروں کے کثیر الانتخابی (MCQs) سوالات پر مشتمل ہوں گے جس کے لیے 90 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ اس پیپر میں 80 فیصد حصہ تعلیمی و انتظامی شعبے (Pedagogy، تعلیمی نفسیات، اسکول ایڈمنسٹریشن، نصاب اور لیڈرشپ) سے ہوگا، جبکہ 20 فیصد حصہ جنرل ابیلٹی (جنرل نالج، مطالعہ پاکستان، کرنٹ افئیرز، انگریزی، اردو، ریاضی اور کمپیوٹر) پر مبنی ہوگا۔
`نوٹ:` *یہ تفصیلات محکمہ خزانہ پنجاب کے انتظامی مراسلے پر مبنی ہیں؛ حتمی بھرتی اور اشتہار کے لیے الرٹ رہیں۔*