21/10/2026
غریب کا حساب اور دکاندار کی عزتِ نفس!
پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے لیے خریدار کا نام، شناختی کارڈ اور موبائل نمبر درج کرنا شاید سرکاری شفافیت کا حصہ ہو۔ اس ریکارڈنگ پر کسی کو اعتراض نہیں، اعتراض افسران کے رویّے اور گفتگو کے انداز پر ہے۔
سب سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ افسران دکانداروں کے ساتھ ایسے بدتہذیبی والے رویّہ سے بات کرتے ہیں جیسے وہ ان کے ذاتی ملازم ہوں۔ دکاندار اپنی دکان کا کرایہ اور بجلی کا بل خود ادا کرتا ہے، وہ کوئی سرکاری ملازم نہیں۔ اگر حکومت کو آٹے کی تقسیم کا نظام چلانا ہے تو ضرور چلائے، لیکن پرائیویٹ دکانداروں کی عزتِ نفس کو مجروح کرنے کا حق کسی افسر کے پاس نہیں ہے۔
ایک اور اہم بات دکاندار بغیر منافع یہ سرکاری آٹا غریب آدمی تک پہنچا کر سرکار پر احسان کرتا ہے سرکار دکاندار کو ماہانہ تنخواہ نہیں دیتی۔
سوال یہ ہے کہ جس نظام میں غریب اور دکاندار سے ایک ایک 10 کلو آٹے کے تھیلے کا حساب مانگا جاتا ہے، کہیں وہ آٹا کھا ہی نہ لے۔ لیکن اسی آٹے کی قلت اور ملک میں اربوں کی کرپشن میں ملوث افسران اور حکومتی شخصیات
کا حساب کیا کوئی عام آدمی مانگ سکتا ہے ؟
ہم ایک روپیہ پر بھی لعنت بھیجتے ہیں جو حرام طریقہ سے کمایا ہو۔ غریب کے آٹے اور دکاندار کا حساب ضرور لیں، لیکن عوام کی عزتِ نفس کا بھی خیال رکھیں!