Bin Kashif Honey

Bin Kashif Honey We deal with 100% Pure & Natural Honey... Alhamdulillah

مُشتاق احمد یوسفی کی ایک مزاحیہ تحریر سے اقتباس:انگریزی اور ہم 😜ہمارے سکول میں چَھٹی کلاس سے اے بی سی شروع کرائی جاتی تھ...
06/10/2024

مُشتاق احمد یوسفی کی ایک مزاحیہ تحریر سے اقتباس:

انگریزی اور ہم 😜
ہمارے سکول میں چَھٹی کلاس سے اے بی سی شروع کرائی جاتی تھی۔
مجھے یاد ہے تب ہم سب CUP کو سپ پڑھا کرتے تھے۔
اس انگریزی کا بہت بڑا فائدہ یہ تھا کہ اکثر ’ٹیچر بھی اسی کو صحیح سمجھتے تھے اور نمبر بھی اچھے مل جایا کرتے تھے۔ میٹرک تک مجھےUnfortunately کے سپیلنگ یاد نہیں ہوتے تھے، پھر میں نے دیسی طریقہ اپنایا، پورے لفظ کو چار حصوں میں تقسیم کیا اور یوں سپیلنگ یاد ہوگئے۔
زمانہ طالبعلمی میں بھی میری انگلش ایسی ہی تھی جیسی آج ہے۔ سو میں نے ایک ماہر سے انگریزی ٹیویشن پڑھنا شروع کردی۔ موصوف خود بی اے کے سٹوڈنٹ تھے اور بڑی تسلی سےHugeکو “ہیوجی” پڑھایا کرتے تھے۔

الحمد لِلّٰہ ان کی تعلیم کے نتیجے میں ہم دونوں انگریزی میں امتیازی نمبروں سے ناکام ہوا کرتے تھے۔

یقین کیجئے جب گورمے ریسٹورنٹ بھی کھلا تھا تو اکثریت اسے ’’گورنمنٹ‘‘ سمجھی تھی۔آج بھی’’شیورلے‘‘ کار کا نام ’’شیورلیٹ‘‘ زبان زد عام ہے،
ویسے ایسی انگریزی پڑھنے کا اپنا ہی مزا ہے۔”چمِسٹری اور کنالج” سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔
میرے ایک دوست کو سخت غصہ ہے کہ انگریزوں نے ہماری اردو پر ڈاکا ڈال لیا ہے اور اب ہر بندہ رومن انگریزی میں اردو لکھنے لگا ہے۔ انہوں نے اس کا بدلہ لینے کے لیے انگریزی کو اردو میں لکھنا شروع کر دیا ہے۔
پچھلے دنوں ان کے چھوٹے بچے کو بخار تھا، موصوف نے اردو میں انگریزی کی درخواست لکھ کر بھجوا دی۔

”ڈیئر سر! آئی بیگ ٹو سے دیٹ مائی سن از اِل اینڈ ناٹ ایبل ٹو گوسکول، کائنڈلی گرانٹ ہم لیو فار ٹو ڈیز۔ یورس اوبی ڈی اینٹلی”۔

جونہی ان کی درخواست پرنسپل صاحب تک پہنچی انہوں نے غور سے درخواست کا جائزہ لیا، کچھ سمجھ نہ آیا تو ایک خاتون ٹیچر کو بلایا اور درخواست دکھا کر مطلب پوچھا، خاتون کچھ دیر تک غور سے درخواست دیکھتی رہیں، پھر اچانک ان کے چہرے کا رنگ زرد پڑ گیا، کپکپاتی ہوئی آواز میں بولیں”سر! یہ کسی نے آپ پر انتہائی خطرناک تعویز کرایا ہے”۔
مجھے تسلیم ہے کہ میں انگریزی نہیں جانتا اسی لیے ابھی تک “ڈاکٹرائن” کو لیڈی ڈاکٹر سمجھتا ہوں۔ اللہ جانتا ہے میں تو ایک عرصے تکSchool کو “سچول” اور College کو”کولیگ” اور Asia کو “آسیہ “پڑھتا رہا ہوں۔
بلکہ مجھے تو ’ٹیچریں‘ اور ’ٹِچّریں‘ بھی اکثر ایک جیسی ہی لگتی ہیں۔
انگریزی کو ذبح کیے بغیر مزا ہی نہیں آتا۔ میرے دوست کا کہنا ہے کہ ہماری”کیئرلیسِیوں” کی وجہ سے انگریزی کا تلفظ خراب ہورہا ہے۔ میرا خیال ہے غلط کہتا ہے، انگریزی کی بوٹیاں نوچنے کی لذت بے مثال ہے۔ جو مزا”موویاں” دیکھنے میں ہے وہ Movies میں کہاں۔ ویسے بھی انگریزی خود بھی ایک پہیلی ہے،بندہ پوچھے جب Cut کٹ ہے، تو Put پَٹ کیوں نہیں؟؟؟ ۔۔۔ مختلف ملکوں کے نام بھی عجیب و غریب ہیں۔”شام “کا نام Evening کی بجائے Syria کیوں ہے؟ یورپ کے سپیلنگ Europe کیوں ہیں بھائی؟ E کہاں سے ساتھ آگیا؟؟؟ بینکاک کو Bangkok لکھنے کا کیا تُک ہے؟ بلاوجہ G اندر گھسا یا ہوا ہے۔ یہ سب چیزیں غلط ہیں اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ جتنا ہو سکے انگریزی کو ٹھیک کریں !!!
😂🤣😃

مشتاق یوسفی

05/10/2024

یوم استاد
لوگ سمجھتے ہیں کہ جو یونیورسٹی میں پڑھاتا ہے وہ بڑا ہوتا ہے اور اسکول و مدرسے میں پڑھانے والا چھوٹا۔ یاد رکھنے کا نکتہ یہ ہے کہ اگر کوئی واقعی استاد ہے تو وہ کبھی چھوٹا نہیں ہوسکتا، وہ انسان ہی کیا جو اپنے مقام کے لیے کسی منصب کا محتاج ہو، بندہ واقعی بندہ ہے تو فٹ پاتھ پر بیٹھ کر بھی اپنی دنیا پیدا کرلیتا ہے، اور اگرہ وہ بونا ہے تو بڑی سے بڑی یونیورسٹی اور بڑے سے بڑا منصب بھی اس کا بونا پن ختم نہیں کرسکتا ۔ انسان کو بڑا، اس کا منصب نہیں اس کا کام بناتا ہے۔ منصب کی تلاش اسے ہوتی ہے جو منصب کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔
آج کا یوم استاد ایسے ہر استاد کے نام،جو کسی منصب کے بغیر بھی معاشرے کی نظر میں استاد ہے۔
سیدعزیزالرحمن

13/01/2024
17/12/2023

شہد کی حفاظت :
شہد کےلئے برتن صاف ستھرا ہونا چاہیے اگر شیشے کا جار ہو تو مناسب ہوگا۔
شہد ہمیشہ ڈھانپ کر رکھا جائے.
یہ بات ہمیشہ مدِّنظر رکھیں کہ گیلا چمچ شہد کو نہ لگے.
شہد نہ خود خراب ہوتا ہے اور نہ ہی اس میں بنائی ہوئی اشیاء خراب ہوتی ہیں.
اس لئے شہد سے بنائی گئی اشیاء کو پانی کے لگنے سے بچایا جائے تاکہ خراب نہ ہوں.
Bin Kashif Honey

*ماہرین ِ طب نے اپنی تحقیقات اور تجربات کی روشنی میں شہد کے کئی فوائد ذکر کیے ہیں جن میں سے چند فوائد ہدیہٴ ناظرین کیے ج...
16/12/2023

*ماہرین ِ طب نے اپنی تحقیقات اور تجربات کی روشنی میں شہد کے کئی فوائد ذکر کیے ہیں جن میں سے چند فوائد ہدیہٴ ناظرین کیے جاتے ہیں:*

1- شہد پیاس کو بجھاتا ہے ۔

2- حافظہ کو قوت بخشتا ہے؛چنانچہ امام ِزہری کا ارشاد ہے :﴿عَلَیْکَ بِالْعَسَلِ فَاِنَّہ جَیِّدٌ لِلْحِفْظِ﴾ ترجمہ :شہد کا اہتمام کرو؛ کیونکہ یہ حافظہ کے لیے بہترین ہے ۔

3- شہد ردی رطوبتیں نکالتا ہے ۔

4- اس کا کثرتِ استعمال استسقاء،یرقان ، عسرالبول ،ورمِ طحال،فالج ،لقوہ ،زہروں کے اثرات اور امراض سر وسینہ میں مفید ہے۔

5- پتھری کو خارج کرتا ہے ۔

6-باہ ، بصارت ،اور جگر کو قوت ملتی ہے۔

7- بو علی سینا اسے مقوی معدہ بھی قرار دیتے ہیں۔

8- دانتوں کے لیے شہد ایک بہترین ٹانک ہے ،اسے سرکہ میں حل کرکے دانتوں پر ملنا ان کو مضبوط کرتا ہے، اور مسوڑھوں کے ورم دور کرنے کے علاوہ دانتوں کو چمکدار بناتاہے،گرم پانی میں شہد اور سرکہ کے ساتھ نمک ملا کر غرارہ کرنے سے گلے اور مسوڑھوں کا ورم جاتا رہتا ہے۔

9- نہار منہ شہد پینے سے پرانی قبض ٹھیک ہو جاتی ہے،کھٹے ڈکار آنے بند ہو جاتے ہیں اور اگر پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہو تو وہ نکل جاتی ہے ۔

10- اطباء قدیم نے افیون ،پوست اور بھنگ کے نشہ کو زائل کرنے کے لیے گرم پانی میں شہد مفید بتایا ہے۔

11- انسان بڑھاپے میں عموماًتین مسائل کا شکار ہو تا ہے:۱۔ جسمانی کمزوری، ۲۔بلغم، ۳۔جوڑوں کا درد،قدرت کا کرشمہ ہے کہ شہد کے استعمال سے یہ تینوں مسائل آسانی سے حل ہو جاتے ہیں ۔

12- شہد میں Antiseptic خصوصیات ہونے کی بنا پر زخموں پر لگانا یا جلی ہوئی جلد پر لگانا نہایت مفید پایا گیا ہے۔

13- چہرے سے مہاسے اور پھنسیاں دور کرنے کے لیے بہت اچھا علاج سمجھا جا تا ہے ۔

14- طب ِنبوی کے مشہور مرتب علاء الدین کحال (م۷۲۰ھ -۱۳۲۰م)نے شھد کو اسہال کے علاوہ غذائی سمیت یعنی Food poisining میں مفید قرار دیا ہے۔

15- طالبِ علموں کے لیے انتھائی مفید بتایا جاتا ہے ،زیادہ دیر تک پڑھ سکنے کا باعث اور ان کی یادداشت کے بہتر رہنے کا ذریعہ ہے۔

16- دل کے مریضوں کو اسے پینے کے دوران دورے نہیں پڑتے۔

یہ شہد کی چند خصوصیات تھیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قدرت کا یہ عظیم الشان تحفہ کتنی اہمیت و افادیت کا حامل ہے ،جو ایک معمولی سی لطیف گشتی مشین جو ہر قسم کے پھل پھول سے مقوّی عرق اور پاکیزہ جوہر کشید کرکے اپنے محفوظ گھروں میں ذخیرہ کرتی ہے، اس سے حاصل کیا جاتا ہے، ربّ ذوالجلال سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی نعمتوں کی کما حقّہ قدردانی اور اپنے حبیب جناب ِنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قیمتی ارشادات کو اپنے سینوں سے لگانے کی توفیق عطاء فرمائیں،اور اپنے آباؤ اجداد کے حقیقی وارث بن کر ان کے علمی سرمایہ سے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہِ راست پر لانے کے لیے قبول فرمائیں۔ آمین!

Khansi(کھانسی) aur Gala Kharab(گلا خراب)?Bin Kashif Honey (بیری) is the perfect Natural Solution for your Cough & Sore T...
05/12/2023

Khansi(کھانسی) aur Gala Kharab(گلا خراب)?

Bin Kashif Honey (بیری) is the perfect Natural Solution for your Cough & Sore Throat

Bin Kashif Honey brings you 100% Pure & Natural Honey
Free from any kind of additives & preservatives.

Non Refined

Check First Pay Later

Free Home Delivery

https://www.facebook.com/BinKashifHoney?mibextid=ZbWKwL

https://www.facebook.com/KashifCollectionOfficial?mibextid=ZbWKwL

بہترین کوالٹی کا بیری کے موسم کا شہد
فری ہوم ڈیلیوری
Order Now at
WhatsApp
0310-6459103
0346-4500659


12/11/2023

سنن ابن ماجہ کی روایت میں منقول ہے :

"عن أبي هريرة ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من ل*ق العسل ثلاث غدوات ، كل شهر ، لم يصبه عظيم من البلاء".

ترجمہ:"حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہر مہینے میں تین دن صبح کے وقت شہد چاٹ لیا کرے تو وہ کسی بڑی مصیبت میں مبتلا نہیں ہوتا "۔

اس حدیثِ مبارک کی تشریح میں علامہ نواب قطب الدین خان دہلوی ؒ لکھتے ہیں :

"مطلب یہ ہے کہ شہد کی برکت و خاصیت سے بڑی مصیبت و بلا تک دفع ہو جاتی ہے خواہ وہ کسی سخت بیماری کی صورت میں ہو یا کسی اور صورت میں چہ جائے کہ کوئی چھوٹی مصیبت و بلا ہو۔

"سفر السعادۃ"کے مصنف نے لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ ایک پیالہ میں شہد کو پانی میں ملا کر گھونٹ گھونٹ نوش فرماتے تھے۔
علماء نے لکھا ہے کہ شہد کو پانی میں ملا کر پینے سے حفظانِ صحت وہ نعمت حاصل ہوتی ہے جس کی معرفت کی راہ عارفین ہی جان سکتے ہیں۔
چنانچہ شہد کے جو بے شمار فوائد وخواص ہیں ان کی بنا پر اربابِ طب و تحقیق کا یہ فیصلہ ہے کہ شہد بلا شبہ ایک ایسی نعمتِ الہٰی ہے جس کا کوئی بدل نہیں ہو سکتا۔ جالینوس کا کہنا ہے کہ خاص طور پر بیماریوں کے لیے شہد سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے ۔
اطباء لکھتے ہیں کہ نہار منہ شہد کو پینا یا چاٹنا بلغم کو چھانٹتا ہے ۔ معدے کو صاف کرتا ہے لزوجت اور فضلات کو دور کرتا ہے، معدے کو اعتدال کے ساتھ گرمی پہنچاتا ہے اور سدوں کو کھولتا ہے ، علاوہ ازیں یہ جلندر ، استرخاء اور ہر قسم کے ریاح کو زائل کرتا ہے ، پیشاب، حیض اور دودھ کو جاری کرتا ہے مثانہ و گردہ کی پتھری کو توڑتا ہے اور رطوبت ردیہ کو دفع کرتا ہے "۔(مظاہر حق)

05/11/2023

الحمد للہ 😊

چھوٹی مکھی بیری کا شہد تقریباً 10 کلو چھتوں سمیت
Sold & Delivered

آپ بھی پورے اعتماد کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں
0310-6459103
0346-4500659




بیری کے شہد کے بارے فیڈ بیک الحمد للہ 😊آپ بھی پورے اعتماد کے ساتھ آرڈر کر سکتے ہیںپورے پاکستان میں *Free Home Delivery* ...
02/11/2023

بیری کے شہد کے بارے فیڈ بیک الحمد للہ 😊

آپ بھی پورے اعتماد کے ساتھ آرڈر کر سکتے ہیں

پورے پاکستان میں *Free Home Delivery* کے ساتھ

Check First Pay Later

ابھی رابطہ کیجئے

0310-6459103
0346-4500659




الحمد للہ ☺️آپ کا اعتماد ہی ہماری پہچان ہےپنڈی سے انتہائی معزز کسٹمر کا بیری کے شہد کے بارے فیڈ بیکآپ کے اعتماد کا بہت ش...
30/10/2023

الحمد للہ ☺️

آپ کا اعتماد ہی ہماری پہچان ہے

پنڈی سے انتہائی معزز کسٹمر کا بیری کے شہد کے بارے فیڈ بیک

آپ کے اعتماد کا بہت شکریہ سر❤️

آپ بھی پورے اعتماد کے ساتھ آرڈر کر سکتے ہیں

چیک کرنے کے بعد ادائیگی کیجئے
Check First Pay Later

0310-6459103
0346-4500659

28/10/2023

الحمد للہ ثم الحمد للہ
کسٹمر کا اعتماد ہی ہماری پہچان ہے

Our first Priority is Customer's Satisfaction

چھوٹی مکھی بیری کا شہد آج کل بہت کم دستیاب ہوتا ہے
کل ایک supplier سے 10 کلو دستیاب ہوا جو سارے کا سارا ایک ہی معزز کسٹمر نے خرید لیا...

آپ بھی پورے اعتماد کے ساتھ آرڈر کر سکتے ہیں

خالص اور بہترین کوالٹی کا بیری کا شہد دستیاب ہے

ابھی آرڈر کیجئے
0310-6459103
0346-4500659

پہلے چیک کیجئے پھر ادائیگی کیجئے
Check First Pay Later

https://www.facebook.com/BinKashifHoney?mibextid=ZbWKwL





We deal with 100% Pure & Natural Honey... Alhamdulillah

Address

Sahiwal
57000

Telephone

+923464500659

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bin Kashif Honey posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bin Kashif Honey:

Share