Bhatti Rajpoot official

Bhatti Rajpoot official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhatti Rajpoot official, Grocers, Sandhilanwali, Pir Mahal.

اصل میں پردہ محبوب کا نہیں دیکھنے والے کی آنکھ کا ہےمحبوب ہر جگہ ظاہر ہے _!مگر ہماری آنکھ پر نفس، انا اور غفلت کا پردہ پ...
03/02/2026

اصل میں پردہ محبوب کا نہیں
دیکھنے والے کی آنکھ کا ہے
محبوب ہر جگہ ظاہر ہے _!
مگر ہماری آنکھ پر نفس، انا اور غفلت کا پردہ پڑا ہوا ہے
اس لئے صوفی کہتے ہیں
وہ ظاہر ہے چھپنے والے ہم خود ہیں
یعنی:
خدا چھپا نہیں
ہم نے خود کو دیکھنے سے محروم کر رکھا ہے _!

ہو سکتا ہے کہ تمہارے خواب یوسف کے کنویں میں گر گئے ہوں لیکن اس بات پر یقین  رکھو ، کہ عزیز کا قافلہ ضرور آئے گا۔۔
31/03/2025

ہو سکتا ہے کہ تمہارے خواب یوسف کے کنویں میں گر گئے ہوں

لیکن اس بات پر یقین رکھو ، کہ عزیز کا قافلہ ضرور آئے گا۔۔

یہ مختلف ایرانی سلطنتوں کے Knights ہیں یہ High Level Elite Class آفیسرز ہوتے تھے مکمل زرہ بکتر کے ساتھ یہ دشمن پر حملہ آ...
05/01/2025

یہ مختلف ایرانی سلطنتوں کے Knights ہیں یہ High Level Elite Class آفیسرز ہوتے تھے مکمل زرہ بکتر کے ساتھ یہ دشمن پر حملہ آور ہوتے ان کے گھوڑے بھی زرہ بکتر ہوتے تھے ان کو Maintain کرنا بہت مہنگا ہوتا تھا ایرانیوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ فوج میں اس لیول کے طاقتور Knight گھڑ سواروں کو شامل کیا سائرس دی گریٹ کی سلطنت، پارتھی ایرانی سلطنت اور پھر ساسانی سلطنتیں ان Knights کو فوج کا حصہ بناتی رہیں ایرانی دنیا کی پہلی طاقت تھے جنہوں نے یہ کام کیا پھر قرون وسطیٰ کا دور آیا تو یورپ میں بھی ان Knights کا رواج شروع ہوا خاص طور پر جرمن فرانسیسی ہنگری پولینڈ وغیرہ قابل ذکر نام ہیں یورپ میں واحد بازنطینی سلطنت تھی جس نے سب سے پہلے ان Knights کو فوج کا حصہ بنایا بازنطینی زرہ بکتر گھڑ سواروں کو Cataphracts کہا جاتا تھا ۔

Written by Admin: History of Wars and Peace




میں نے سیکھا کہ ہر بشر موت کا مزہ چکھے گا، لیکن زندگی کا مزا صرف کچھ ہی لوگ چکھتے ہیں-رومی
22/12/2024

میں نے سیکھا کہ ہر بشر موت کا مزہ چکھے گا، لیکن زندگی کا مزا صرف کچھ ہی لوگ چکھتے ہیں
-رومی

اگر کتابوں کو سونگھ لیا جائے تو:اسلامی کتاب سے دینتاریخ کی کتاب سے خونفلسفے کی کتاب سے زندگیجغرافیہ کی کتاب سے مٹیسائنس ...
25/11/2024

اگر کتابوں کو سونگھ لیا جائے تو:
اسلامی کتاب سے دین
تاریخ کی کتاب سے خون
فلسفے کی کتاب سے زندگی
جغرافیہ کی کتاب سے مٹی
سائنس کی کتاب سے منطق
ٹیکنالوجی کی کتاب سے جدت
معاشیات کی کتاب سے معیشت
نفسیات کی کتاب سے رویہ و ذہنیت
اور
ادب کی کتاب سے عشق
کی خوشبو آتی ہے۔❤️

‏جان قربان کروں اُس___رُخِ زیبا پہ نصیراِک جھلک مجھ کو نظر آئے جو آتے جاتےنصیر الدین نصیر
25/06/2024

‏جان قربان کروں اُس___رُخِ زیبا پہ نصیر
اِک جھلک مجھ کو نظر آئے جو آتے جاتے
نصیر الدین نصیر

کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے کہ زندگی تری زلفوں کی نرم چھاؤں میں گزرنے پاتی تو شاداب ہو بھی سکتی تھی ❤
28/05/2024

کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے
کہ زندگی تری زلفوں کی نرم چھاؤں میں
گزرنے پاتی تو شاداب ہو بھی سکتی تھی ❤

‏فنا فی العشق کہاں؟ چاہتوں کی بات کہاں ؟  عطائے ربّی ہے،____جس کا چناؤ  ھو جائے
17/05/2024

‏فنا فی العشق کہاں؟ چاہتوں کی بات کہاں ؟
عطائے ربّی ہے،____جس کا چناؤ ھو جائے

‏ایک عابد نے "خدا کی زیارت" کے لیے 40 دن کا چلہ کھینچا۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا ...
07/04/2024

‏ایک عابد نے "خدا کی زیارت" کے لیے 40 دن کا چلہ کھینچا۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اس کا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا،
36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی : شام 6 بجے، تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اور خدا کی زیارت کرو_
عابد وقت مقررہ سے پہلے پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا۔
وہ کہتا ہے:
"میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھارہی تھی"
اسے وہ بیچنا چاہتی تھی- وہ جس تانبہ ساز کو اپنی دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا:
"4 ریال ملیں گے"
وہ بڑھیا کہتی:
"6 ریال میں بیچوں گی"
پر کوئی تانبہ ساز اسے چار ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا-
آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی۔ تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا۔
بوڑھی عورت نے کہا:
"میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور میں اسے 6 ریال میں بیچوں گی کیا آپ چھ ریال دیں گے؟"
تانبہ ساز نے پوچھا:
"چھ ریال میں کیوں؟؟؟"
بوڑھی عورت نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا:
"میرا بیٹا بیمار ہے، ڈاکٹر نے اس کے لیے نسخہ لکھا ہے جس کی قیمت 6 ریال ہے"
تانبہ ساز نے دیگچی لے کر کہا:
"ماں یہ دیگچی بہت عمدہ اور نہایت قیمتی ہے۔ اگر آپ بیچنا ہی چاہتی ہیں تو میں اسے 25 ریال میں خریدوں گا!!"
بوڑھی عورت نے کہا:
"کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟!!! "
تانبہ والے نے کہا:
"ہرگز نہیں،میں واقعی پچیس ریال دوں گا"
یہ کہہ کر اس نے برتن لیا اور بوڑھی عورت کے ہاتھ میں 25 ریال رکھ دیئے !!!
بوڑھی عورت، بہت حیران ہوئی۔ دعا دیتی ہوئی جلدی اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔
عابد کہتا ہے میں یہ سارا ماجرہ دیکھ رہا تھا جب وہ بوڑھی عورت چلی گئی تو میں نے تانبے کی دوکان والے سے کہا:
"چچا، لگتا ہے آپ کو کاروبار نہیں آتا؟
بازار میں کم و بیش سبھی تانبے والے اس دیگچی کو تولتے تھے اور 4 ریال سے زیادہ کسی نے اسکی قیمت نہیں لگائی اور آپ نے 25 ریال میں اسے خریدا"
بوڑھے تانبہ ساز نے کہا:
"میں نے برتن نہیں خریدا ہے۔ میں نے اس کے بچے کا نسخہ خریدنے کے لیے اور ایک ہفتے تک اس کے بچے کی دیکھ بھال کے لئے پیسے دئیے ہیں۔ میں نے اسے اس لئے یہ قیمت دی کہ گھر کا باقی سامان بیچنے کی نوبت نہ آئے-"
عابد کہتا ہے میں سوچ میں پڑگیا۔ اتنے میں غیبی آواز آئی:
"چلہ کشی سے کوئی میری زیارت کا شرف حاصل نہیں کرسکتا۔ گرتے ہووں کو تھامو، غریب کا ہاتھ پکڑو، ہم خود تمہاری زیارت کو آئیں گے"۔

وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُم°
"وہ تمہـــارے ساتھ ہــے جہـــاں بھـــی تــم ہـــو"
بے شک ♥️

آپ کو کیا بتاٶں آپ میرے کیا ہو  ☝            قلندر رح میری زندگی کا آپ ہی آسرا ہو ✋❤🙏                 مرشد کریم
19/01/2024

آپ کو کیا بتاٶں آپ میرے کیا ہو ☝
قلندر رح
میری زندگی کا آپ ہی آسرا ہو ✋❤🙏
مرشد کریم

Address

Sandhilanwali
Pir Mahal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhatti Rajpoot official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category