دوستان قرآن kpk

دوستان قرآن kpk تلاوت ایسی ہو جو صرف سنی نہ جائے، محسوس بھی کی جائے۔

03/05/2026

مکتب چہاردہ معصومین ع
کم سم

#لبیک یا حسین
#لبیک مجتبیٰ خامنہ ائ
#سلام بر شہداء
#دوستان قرآن

اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ يَهْدِيْ لِلَّتِيْ هِيَ اَقْوَمُبے شک یہ قرآن اس راستے کی ہدایت دیتا ہے جو سب سے زیادہ سیدھا ہے۔...
15/03/2026

اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ يَهْدِيْ لِلَّتِيْ هِيَ اَقْوَمُ
بے شک یہ قرآن اس راستے کی ہدایت دیتا ہے جو سب سے زیادہ سیدھا ہے۔
(سورہ بنی اسرائیل: 9)
صبح کی پُرسکون ساعتیں…
قرآن کی خوشبو کے ساتھ ایک بابرکت سفر۔

دوستانِ قرآن خیبر پختونخوا (ضلع اورکزئ)

#قرآن #خدمتِ_قرآن

خدا نے ہمیں نیا ولی امر مسلمین جہاں رہبر معظم عطاء فرمایا ۔۔۔لاکھوں درود و سلام و اس پر اور اس کے جد امیر المومنین ع پر۔...
08/03/2026

خدا نے ہمیں نیا ولی امر مسلمین جہاں رہبر معظم عطاء فرمایا ۔۔۔

لاکھوں درود و سلام و اس پر اور اس کے جد امیر المومنین ع پر۔۔۔

آج کے بعد ہم سب پر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ائ کی اطاعت واجب ہیں۔۔

دوستان قرآن kpk

04/03/2026

إِن تَنصُرُوا اللّٰهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ"

ضلع اورکزئی کے مختلف قرآن سینٹرز میں معصوم بچوں کی زبانوں پر آیاتِ الٰہی اور دلوں میں رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای سے محبت کا اظہار ۔۔۔۔۔

بتعاون المہدی اسکاؤٹ
زیر نگرانی مکاتبِ پاکستان





#مقاومت
#استقامت

"وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ"سالارِ شہداء، رہبرِ معظم  سے اظہارِ محب...
04/03/2026

"وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ"

سالارِ شہداء، رہبرِ معظم سے اظہارِ محبت کے لیے ضلع اورکزئی کے مختلف قرآن سینٹرز میں تلاوتِ قرآن کا اہتمام کیا گیا۔

معصوم بچوں کے لبوں پر آیاتِ الٰہی تھیں اور دلوں میں اپنے رہبر سے محبت نمایاں تھی۔ یہ عمل اس وابستگی کا اظہار ہے جو نئی نسل اپنے رہبر اور راستۂ ولایتِ فقیہ سے رکھتی ہے۔

ان شاء اللہ مقاومت و مزاحمت کا یہ راستہ جاری رہے گا، باطل مٹتا رہے گا اور ہم امام حسینؑ کے راستے پر قائم و دائم رہیں گے۔

بتعاون المہدی اسکاؤٹ
زیر نگرانی مکاتبِ پاکستان





#مقاومت
#استقامت

وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا(سور...
27/02/2026

وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا
(سورۃ الإسراء: 82)
اردو ترجمہ:
"اور ہم قرآن سے وہ نازل کرتے ہیں جو مؤمنوں کے لیے شفاء اور رحمت ہے، اور ظالموں میں اس کے سوا کچھ اضافہ نہیں کرتا مگر نقصان۔"

22/02/2026

تلاوتونه وکړئ، دا د قرآن میاشت ده
وا مؤمنانو! وا مؤمنانو! (شاعر محبوب علی مٹھاخان کوہاٹ kpk)

#دوستان قرآن
#عاشقان قرآن
#خادمین قرآن

سالانہ حسنِ قراءت مقابلہ (کلایہ ریجن)مکاتب پاکستان کی زیرِ نگرانی اور المہدی اسکاؤٹ میراکو بالا کے تعاون سے ضلع اورکزئی ...
16/01/2026

سالانہ حسنِ قراءت مقابلہ (کلایہ ریجن)

مکاتب پاکستان کی زیرِ نگرانی اور المہدی اسکاؤٹ میراکو بالا کے تعاون سے ضلع اورکزئی کے کلایہ ریجن میں سالانہ حسنِ قراءت مقابلہ 15 جنوری 2026ء کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا۔
اس روح پرور پروگرام میں 14 مکاتب نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلہ جات میں انفرادی تلاوت، اجتماعی تلاوت اور اذان شامل تھیں، جن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس بابرکت محفل میں مکاتب پاکستان کے نمائندہ اور جامعہ بعثت کے معزز عالمِ دین آغا ظہور الحسن، آغا قاری شفقت اور رسول میر صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
اس کے علاوہ دارالقرآن امام خمینیؒ، کے معلم حافظ دانش صاحب بالخصوص علاقہ بنگش، اورکزئی کے جوان علماء کرام جن میں اغا ہادی حسین قاری ذوالفقار صاحب ، کاشف علی جعفری ، آغا مومن علی اور امامیہ سابقین نیز مقامی مومنین ، معاونین اور 14 مکاتب کے طلبہ بھی اس روحانی اجتماع کا حصہ بنے۔
اور اس میں سید شوکت شیرازی صاحب نے سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری سر انجام دی۔

آخر میں تمام معاونین، منتظمین اور ڈونرز کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی توفیقاتِ خیر میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین۔

مکاتب پاکستان زیرِ نگرانی: جامعہ بعثت ، بتعاون : المہدی اسکاؤٹ میراکو بالا،

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دوستان قرآن kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category