Fazool Time

Call Directions Contact the business

Fazool Time *"Fazool Time"* 😂 Solid pick. It’s short, funny, and very relatable in PK.

13/09/2026

13/09/2026
یہ جلکھڈ ہے، ناران سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ۔۔۔ 😍بابوسر ٹاپ جاتے ہوئے یہ حسین منظر آپ کو راستے میں دائیں جانب دکھائی دی...
12/09/2026

یہ جلکھڈ ہے، ناران سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ۔۔۔ 😍

بابوسر ٹاپ جاتے ہوئے یہ حسین منظر آپ کو راستے میں دائیں جانب دکھائی دیتا ہے ۔۔۔

یہاں کا سکون، دریا کا دلکش بہاؤ اور سبز مخملی میدان مل کر ایسا منظر بناتے ہیں جس کی خوبصورتی شاید لفظوں میں بیان کرنا ممکن ہی نہیں ۔۔۔ 😇

حیرت کی بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ بابوسر جاتے ہوئے یہاں سے گزر تو جاتے ہیں، مگر اس جگہ کی اصل خوبصورتی کو دیکھ نہیں پاتے۔۔۔

آپ بتائیں، بابوسر جاتے ہوئے جلکھڈ کا یہ خوبصورت منظر کبھی دیکھا ہے ؟؟

سری پائے، شوگران کا ٹریک تو واقعی اتنا تنگ اور مشکل ہے کہ راستے میں بندہ کئی بار سوچتا ہے کہ کہاں پھنس گئے ہیں 😅لیکن جب ...
12/09/2026

سری پائے، شوگران کا ٹریک تو واقعی اتنا تنگ اور مشکل ہے کہ راستے میں بندہ کئی بار سوچتا ہے کہ کہاں پھنس گئے ہیں 😅

لیکن جب اوپر پہنچ کر یہ منظر سامنے آتا ہے تو دل سے ایک ہی آواز نکلتی ہے ... جان تو نکل گئی تھی، مگر پیسے پورے ہو گئے ۔۔۔ 🤗

میری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے جس حصے میں بھی گھومنے جاؤں، وہاں کی خوبصورتی آپ لوگوں کے ساتھ ضرور شیئر کروں۔۔۔

چاہے گلیات ہو، ناران، کشمیر، ہنزہ یا پاکستان کا کوئی اور خوبصورت علاقہ۔۔۔

اور اگر آپ کو کسی بھی جگہ کے ٹور، روٹ یا سفر کے حوالے سے کوئی مدد چاہیے ہو تو بلا جھجک ان باکس کر سکتے ہیں۔ 😊

ویسے شوگران آئیں اور سری پائے نہ جائیں تو میرے خیال میں سفر ادھورا رہ جاتا ہے ۔۔۔

یہاں دور تک پھیلا یہ سبز قالین، پہاڑوں پر اترتے بادل اور ٹھنڈی ہوا پورے سفر کا مزہ دگنا کر دیتے ہیں۔۔۔ 😍

آپ کبھی سری پائے گئے ہیں؟ اور سچ بتائیں، اس خطرناک ٹریک کے بعد اوپر پہنچ کر “پیسے پورے ہوئے تھے یا نہیں ؟؟ 😅

چھوٹا سویٹزرلینڈ، بٹہ کنڈی ناران واہ یار کیا نظارہ ہے
12/09/2026

چھوٹا سویٹزرلینڈ، بٹہ کنڈی ناران
واہ یار کیا نظارہ ہے

Address

Multan

Telephone

+923136188001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fazool Time posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fazool Time:

Shortcuts

Share