04/10/2026
🌱 ایک ایکڑ میں پودوں کی تعداد کیسے معلوم کریں؟
فی ایکڑ پودوں کی تعداد کا انحصار لائن سے لائن اور پودے سے پودے کے فاصلے پر ہوتا ہے۔ جتنا فاصلہ زیادہ ہوگا، پودوں کی تعداد کم ہوگی، اور جتنا فاصلہ کم ہوگا، پودوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔
✅ فارمولا:
پودوں کی تعداد = 43560 ÷ (لائن سے لائن فاصلہ × پودے سے پودے کا فاصلہ)
📌 مثال نمبر 1:
اگر لائن سے لائن فاصلہ 27 فٹ اور پودے سے پودے کا فاصلہ 22 فٹ ہو:
27 × 22 = 594
43560 ÷ 594 = 73
یعنی ایک ایکڑ میں تقریباً 73 پودے لگیں گے۔
📌 مثال نمبر 2:
اگر لائن سے لائن فاصلہ 20 فٹ اور پودے سے پودے کا فاصلہ 15 فٹ ہو:
20 × 15 = 300
43560 ÷ 300 = 145
یعنی ایک ایکڑ میں تقریباً 145 پودے لگیں گے۔
🔹 اہم ہدایات برائے آم کا باغ:
• بہتر ہوا اور روشنی کے لیے لائن سے لائن فاصلہ ہمیشہ پودے سے پودے کے فاصلے سے زیادہ رکھیں۔
• لائن سے لائن فاصلہ مشرق سے مغرب کی سمت شمار کیا جاتا ہے۔
• پودے سے پودے کا فاصلہ شمال سے جنوب کی سمت شمار کیا جاتا ہے۔
🌳 درست فاصلہ رکھنے سے باغ میں روشنی، ہوا کی آمدورفت اور پیداوار بہتر رہتی ہے۔
Copied