Champion League

Champion League Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Champion League, Grocers, TALIGRAM SWAT, Mingora.

🏏 CHAMPION LEAGUE – EDITION 3rd 🏆انشاء اللہ چیمپئن لیگ کا تیسرا ایڈیشن بہت جلد شروع ہونے جا رہا ہے!🔥 کرکٹ کے شائقین تیار...
06/06/2026

🏏 CHAMPION LEAGUE – EDITION 3rd 🏆

انشاء اللہ چیمپئن لیگ کا تیسرا ایڈیشن بہت جلد شروع ہونے جا رہا ہے!

🔥 کرکٹ کے شائقین تیار ہو جائیں ایک شاندار اور سنسنی خیز لیگ کے لیے۔

✅ 8 فرنچائز ٹیمیں شامل کی جائیں گی
💰 انٹری فیس: 25,000 روپے
🏆 ٹوٹل کیش پرائز: 120,000 روپے
📍 مقام: تلیگرام گراؤنڈ

اگر یونین کونسل تلیگرام سے تمام ٹیمیں کنفرم نہ ہوئیں تو باقی فرنچائزز باہر کے علاقوں سے بھی شامل کی جائیں گی تاکہ لیگ کا معیار مزید بلند ہو اور بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں۔

📢 تمام ٹیم مالکان، کھلاڑیوں اور کرکٹ شائقین سے گزارش ہے کہ اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔

🏏 CHAMPION LEAGUE – EDITION 3rd
📍 TALIGRAM GROUND
👥 8 FRANCHISE TEAMS
💵 ENTRY FEE: 25,000 PKR
🏆 TOTAL CASH PRIZE: 120,000 PKR
⏳ COMING SOON...

منجانب:
Champion League Organizing Committee 🏏🔥

06/06/2026

"سامیر سے تعلق رکھنے والے مہران خان اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اور لاجواب بلے باز ہیں بلکہ اپنے بہترین کردار اور کھیل کے جذبے کی وجہ سے بھی سب میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔" 🏏🌟

Confirm your entry 🏏🔥
02/06/2026

Confirm your entry 🏏🔥

🏏🔥 چیمپئن لیگ ایڈیشن 3 🔥🏏پچھلے دونوں ایڈیشنز کی کامیابی کے بعد اب وقت ہے تیسرے ایڈیشن کو مزید بڑا، مزید پروفیشنل اور مزی...
22/05/2026

🏏🔥 چیمپئن لیگ ایڈیشن 3 🔥🏏

پچھلے دونوں ایڈیشنز کی کامیابی کے بعد اب وقت ہے تیسرے ایڈیشن کو مزید بڑا، مزید پروفیشنل اور مزید یادگار بنانے کا۔ ❤️🏆

📢 اس حوالے سے تمام معزز دوستوں، کھلاڑیوں، سپورٹرز اور سینئرز سے گزارش ہے کہ اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔

📌 آپ کے مطابق:

✅ ٹورنامنٹ کس مہینے میں کروانا چاہیے؟
✅ کتنی ٹیمیں شامل ہونی چاہئیں؟
8یا 10یا 12
✅ااس بار باہر سے فرنچائز ٹیمیں لینے چاہئیں یا نہیں ؟
✅ انٹری فیس کتنی مناسب رہے گی؟
✅ ونر 🏆 اور رنر اپ 🥈 انعامات کتنے ہونے چاہئیں؟
✅ کیا باہر کے(تحصیل چارباغ ، منگلور) کے کھلاڑیوں کو اجازت ہونی چاہیے یا صرف لوکل پلیئرز؟
✅ میچز کتنے اوورز کے ہونے چاہئیں؟
8 یا 10
✅ کیا لائیو اسکورنگ ہونا چاہیے؟
✅ بہترین پلیئرز کیلئے الگ ایوارڈز ہونے چاہئیں یا نہیں؟

🎤 آپ کی ایک بہترین رائے
چیمپئن لیگ ایڈیشن 3 کو علاقے کا سب سے بہترین ٹورنامنٹ بنا سکتی ہے۔ 💯🔥

💬 اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

🏆 Champion League – Edition 3 🏆
✨ “The Biggest Cricket Festival Is Coming Back” ✨

عرق پریمیئر لیگ کا  شاندار اختتامعرق پریمیئر لیگ کا فائنل میچ نہایت جوش و جذبے، سنسنی اور شاندار ماحول میں اختتام پذیر ہ...
15/05/2026

عرق پریمیئر لیگ کا شاندار اختتام

عرق پریمیئر لیگ کا فائنل میچ نہایت جوش و جذبے، سنسنی اور شاندار ماحول میں اختتام پذیر ہوا جہاں علاقے کی معروف سماجی شخصیات عباس الیان اور داؤد جان نے بطور چیف گیسٹ شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔

فائنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مہمانانِ خصوصی نے کہا:
“ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کو نشے، فضول سرگرمیوں اور غیر ضروری کاموں سے دور رکھ کر کھیلوں کی طرف راغب کیا جائے۔ کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ نوجوانوں کیلئے صحت مند اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ گراؤنڈ آباد ہونگے تو نوجوان محفوظ رہیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ایونٹس علاقے میں بھائی چارہ، اتحاد اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں۔ 👏✨

🏆 ونر ٹیم کو 10 ہزار روپے نقد انعام
🥈 رنر اپ ٹیم کو 6 ہزار روپے نقد انعام
کمیٹی کو بہترین ایونٹ کے انعقاد پر 20 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

آخر میں شائقینِ کرکٹ نے عرق پریمیئر لیگ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، کھلاڑیوں اور سپورٹرز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ 🔥🙌






🏏

🏏 عرق پریمیئر لیگ 2026 اختتام پذیر 🏆عرق پریمیئر لیگ آج شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں علاقے بھر کی مضبوط اور...
15/05/2026

🏏 عرق پریمیئر لیگ 2026 اختتام پذیر 🏆

عرق پریمیئر لیگ آج شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں علاقے بھر کی مضبوط اور بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ سیدان ملم اور نیوسپارک عرق کے درمیان کھیلا گیا، جس نے شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔
فائنل میچ 6٫6 اوورز پر مشتمل تھا۔
نیوسپارک عرق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عمیر اور فواد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 6 اوورز میں 74 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا۔
جوابی اننگز میں سیدان ملم کی ٹیم ابتدا میں دباؤ کا شکار رہی اور پہلے 4 اوورز میں صرف 26 رنز بنا سکی۔ آخری 12 گیندوں پر جیت کیلئے 47 رنز درکار تھے، لیکن اس موقع پر کاشف خان نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔
🔥 کاشف خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 رنز اسکور کیے اور میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا۔
🎯 سپر اوور میں سیدان ملم نے 12 رنز بنائے جبکہ نیوسپارک عرق مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکا، یوں سیدان ملم نے عرق پریمیئر لیگ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 🏆
فائنل میچ کا مین اف دی میچ کاشف خان قرار دیا گیا ۔ جس نے بہترین اننگز کھیلی ۔ سیدان ملم کے کپتان شوکت نے نقد کیش بھی دیا۔

12/05/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عباس خان اور الیاس خان کے والدِ محترم فضل ربی خان انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے سیر میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم محمد جعفر خان کے بھائی جبکہ محمد ابرار خان، محمد سعید خان، شریف خان اور پردل خان کے چچا زاد بھائی تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین

🏏✨فضلِ خدا شہید کرکٹ ٹورنامنٹ جو 12 مئی سے چارباغ اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں مختلف بڑے بڑے ٹیمیں حص...
08/05/2026

🏏✨
فضلِ خدا شہید کرکٹ ٹورنامنٹ جو 12 مئی سے چارباغ اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں مختلف بڑے بڑے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

فخر کی بات یہ ہے کہ ہمارے علاقے کی بہترین ٹیم فرینڈز فار ایور تلیگرام بھی اس میگا ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے، جبکہ ٹیم کے میچز 12 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ 💪🔥

ٹیم کے کپتان کاشف جواد ہر بڑے اور چھوٹے ایونٹ میں بھرپور حصہ لیتے ہیں اور ہمیشہ اپنے علاقے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پروموٹ کرتے ہیں، جو قابلِ تعریف ہے۔ 👏🏏

🌟
Best Of Luck Friends For Ever Taligram Team
اللہ پاک کامیابی عطا فرمائے اور آپ اپنے علاقے کا نام روشن کریں۔ ❤️🏆

04/05/2026

Life goes on .2018

🚨 گمشدگی کا اہم اعلان 🚨عماد خان ولد محمد حسن (سکنہ شینکڈ) بروز جمعرات گورنمنٹ ہائی اسکول توھا گیا تھا لیکن ابھی تک گھر و...
02/05/2026

🚨 گمشدگی کا اہم اعلان 🚨

عماد خان ولد محمد حسن (سکنہ شینکڈ) بروز جمعرات گورنمنٹ ہائی اسکول توھا گیا تھا لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں آیا۔

😔 گھر والے شدید پریشانی اور انتظار میں ہیں۔

🙏 اگر کسی کو عماد خان کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہو تو فوراً رابطہ کریں۔
+92 345 3633258
📢 خدارا اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
ہو سکتا ہے آپ کا ایک شیئر اس بچے کو اس کے گھر والوں سے ملا دے۔

🤲 اللہ پاک اسے خیریت کے ساتھ جلد از جلد گھر واپس لائے۔

Address

TALIGRAM SWAT
Mingora

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Champion League posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category