29/03/2026
مونگن مچھی پول مانسہرہ میں جلد باسکٹ بال کورٹ تعمیر ہو گا
باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کیلئے ذاتی زمین با وقف کر رہا ہوں، شفاعت اعوان
ابیٹ آباد ( سپورٹس رپورٹر ) مونگن مچھی پول مانسہرہ میں جلد باسکٹ بال کورٹ تعمیر ہوگا شفاعت اعوان نے کہا ہے کہ باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کے لئے اپنی ذاتی زمین باسکٹ اپیل کورٹ کے لئے وقف کر رہا ہوں جس پر مچھی پول کے نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس سے نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن مانسہرہ تمریز خان کا کہنا تھا کہ ہائی سکول مچھی پول میں باسکٹ بال کورٹ موجود ہے لیکن عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے اور شفاقت اعوان کا یہ اقدام نوجوان باسکٹ بال کھلاڑیوں کے لئے امید کی کرن ہے اور انتہائی خوش آئند قدم ہے تمریز خان نے شفاقت اعوان کا
شکر یہ ادا کیا۔
اور ہم اہل علاقہ کی طرف سے ملک شفاقت اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے باسکٹ بال گروانڈ کے لیے اپنی ذاتی زمین وقف کی
اور اس کے ساتھ تمریز استاد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو پہلے ہی ایک عمر کا بڑا حصہ علاقے کے نوجوانوں کی اصلاح کے لیے وقف کر چکے ہیں انھوں نے بھر پور کوشش کی اس گراؤنڈ کیلئے تا کے نوجوان منفی سرگرمی سے ہٹ
کر اپنے مستقبل کو سنوار سکے
منجانب :ایم ایم پی نیوز