Muhammad Saeed Iqbal

Muhammad Saeed Iqbal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Saeed Iqbal, Grocers, Mailsi.

ترکی کے قریبی شہر کاش کی دیلیکیمر آبی گزرگاہ، قدیم رومی انجینئرنگ کی ایک شاندار مثال ہے۔ یہ آبی گزرگاہ دو ہزار سال سے زی...
10/08/2024

ترکی کے قریبی شہر کاش کی دیلیکیمر آبی گزرگاہ، قدیم رومی انجینئرنگ کی ایک شاندار مثال ہے۔ یہ آبی گزرگاہ دو ہزار سال سے زیادہ پہلے بنائی گئی تھی اور ایک مشکل زمین کے پار پانی منتقل کرنے کے لیے ایک حیرت انگیز سیفون نظام کا استعمال کرتی تھی، جو اپنے وقت کے لیے ایک نادر اور جدید تکنیک تھی۔ یہ کئی کلومیٹر تک پھیلی ہوئی تھی اور قدیم زمانے کی ایک اہم بندرگاہ پاتارا شہر کو اہم پانی کے وسائل فراہم کرتی تھی۔

دیلیکیمر کو واقعی متاثر کن بنانے والی چیز اس کا بڑے پتھر کے بلاکس اور سیسے کے پائپوں کا استعمال ہے تاکہ ایک یو-شکل کا سیفون بنایا جا سکے جو پانی کو اوپر دھکیل سکتا تھا، جو اس زمانے کے لیے تقریباً ناممکن لگتا ہے۔ اس آبی گزرگاہ کا ڈیزائن اسے روزانہ ہزاروں لیٹر پانی لے جانے کی اجازت دیتا تھا، جو پاتارا کی آبادی کی بقا اور خوشحالی کو یقینی بناتا تھا۔

09/08/2024

ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر نا صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا بلکہ 118 سالہ تاریخ بھی بدل کر رکھ دی۔ اس سے قبل جیولین تھرو میں سب سے لمبی تھرو پھینکنے کا ریکارناروے کے ڈاینڈریاس تھرکلڈسن کے پاس تھا، جو انہوں نے 2008 میں بیجنگ اولمپکس میں 90.57 میٹر لمبی تھرو پھینک کر قائم کیا تھا۔

جاپان کے ایک گاؤں کا ٹرین اسٹیشن بند ھونے کے باوجود3 سال   ایک اکیلے طالب علم مسافر کے لیے کھلا رکھا گیا۔ ایک چھوٹے سے گ...
08/08/2024

جاپان کے ایک گاؤں کا
ٹرین اسٹیشن بند ھونے کے باوجود3 سال ایک اکیلے طالب علم مسافر کے لیے کھلا رکھا گیا۔ ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک ٹرین اسٹیشن چلتا رھا تاکہ ایک اکیلی چھوٹی طالبہ کو اسکول جانے کے قابل بنایا جا سکے۔ اس اسٹیشن ہر ٹرین دن میں صرف دو بار جاتی تھی،جب وہ اسکول جاتی تھی اور جب وہ سکول سے واپس آتی تھی۔ اور حکومت نے اس اسٹیشن کو اس وقت تک چلتا رکھا جب تک کہ وہ طالبہ ہائی اسکول سے گریجویشن نہیں کر گئی۔
یہ ھیں زندہ قومیں,ترقی یافتہ اور انسانینت سے بھرپور۔۔۔۔کافر ھونے کے باوجود سچے,ایماندار,کھرے اور مزے کی بات نا ان میں کوئی تبلیغی جماعت والے ھیں نا کسی رنگ کے امامے,پگڑی والے اور نا ھی وھاں کوئی حاجی برادران ھیں۔۔۔ھے نا کمال ۔۔۔ویسے کفار ھیں جانا ھےتو انہوں نے جہنم میں ھے۔
ھم ھیں جنت کے وارث مگر کام ایک بھی مسلمانوں والا نہیں 💔,نا جنت میں جانے والا,,,اور حد یہ کہ نا ھی کوئی کام انسانوں والا۔۔۔🤔 یہ ہوتا ہے ایک مظبوط، ملک اور قوم بننے کا طریقہ، 🙂

کاپی

خطرناک خبر یوریا کی 50 کلوبوری 2950 روپے مہنگی موجودہ قیمت 4400 روپے اضافہ سے قیمت 7840 روپے ہو جانے کا امکان
08/08/2024

خطرناک خبر
یوریا کی 50 کلوبوری 2950 روپے مہنگی موجودہ قیمت 4400 روپے اضافہ سے قیمت 7840 روپے ہو جانے کا امکان

07/08/2024
07/08/2024

بریکنگ نیوز ۔۔۔ !!!🚨

پاکستان یوتھ کونسل سٹوڈنٹ فیڈریشن کمیونٹی سیمینار شروع ہو گیا ہے

ہم اپنی مرضی سے نکلیں گے اور ہم اپنی مرضی سے ہی دھرنا دیں گے یہ اتنا بڑا دھرنا ہوگا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکے

اگر کوئی ہمیں روکنے کی کوشش کرے گا تو وہ اپنی موت خود مرے گا

سٹوڈنٹ جب اپنے یوتھ کی کال پر نکلتا ہے وہ تمام چیزوں کو ایک سائیڈ پر رکھ کے نکلتا ہے

اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم سٹوڈنٹ کمیونٹی کو لانگ مارچ کی اڈیالہ جیل کی طرف کال دیں گے

پاکستان یوتھ کونسل سٹوڈنٹ فیڈریشن 🔥🔥

ایک خبر دیکھی کے اس سال 25 کروڑ کی آبادی کے ملک پاکستان سے صرف 7 کھلاڑی اولمپکس میں شرکت کے لیے جارہے ہیں جبکہ ہمسایہ مل...
07/08/2024

ایک خبر دیکھی کے اس سال 25 کروڑ کی آبادی کے ملک پاکستان سے صرف 7 کھلاڑی اولمپکس میں شرکت کے لیے جارہے ہیں جبکہ ہمسایہ ملک بھارت سے یہ تعداد 150 کے قریب ہے ۔۔۔

پھر گوگل پر جاکر دونوں ملکوں کی اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدور کے بارے میں پڑھا تو سارے طبق روشن ہو گئے ، بھارت کی اولمپکس ایسوسی ایشن کی صدر خود بھارت کی ایک منجھی ہوئی ایتھلیٹ
رہی ہیں اور 24 سال پہلے جب ریٹائرڈ ہوئی تھی تو اس وقت تک 101 بین الاقوامی میڈل جیت چکی تھی دوسری تصویر میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن صاحب ہیں جو گزشتہ 24 سال سے صدر ہیں جن کی واحد قابلیت یہ کہ انکا تعلق پاکستان کے طاقتور ادارے سے ہے اور اس دوران پاکستان نے ایک بھی میڈل نہیں جیتا ۔۔۔

اب سوال یہ ہے کہ وہ ملک جو کسی دور میں بھارت سے زیادہ میڈل جیتا کرتا تھا اور ہمارے ہاں بھی اولمپینز کی ایک تعداد موجود ہے تو کیا کسی اور کو اولمپک چیرمین نہیں بنایا جا سکتا یا یہ عہدہ بھی خالص عسکری نوعیت کا ہے ۔۔۔۔

خدارا وطن عزیز پر رحم کریں اور غصہ نا کیا کریں اور ہر ادارے میں نا گھسا کریں جو جس شعبہ کا ماہر ہے اسے ہی وہاں لگائیں ۔۔۔ جزاک اللہ

پاکستان ریلوے۔ سوچیں ضرور ۔🤔🙏باکمال لوگ ۔ لاجواب سروسپاکستان ریلوے کی ٹرینوں میں فروخت ہونے والے ٹھنڈے پانی، ٹھنڈی بوتلو...
07/08/2024

پاکستان ریلوے۔ سوچیں ضرور ۔🤔🙏
باکمال لوگ ۔ لاجواب سروس
پاکستان ریلوے کی ٹرینوں میں فروخت ہونے والے ٹھنڈے پانی، ٹھنڈی بوتلوں اور ٹھنڈے جوس وغیرہ میں استعمال ہونے والی برف جو ٹرین میں موجود باتھ روم میں اسٹور کی جاتی ہے جو جراثیم اور گندگی کی وجہ سے بیماریاں پھیلانے کا سبب ہے۔
اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے ڈائننگ کار کا عملہ، ٹھیکیدار، ریلوے پولیس، ریلوے کے گارڈ، ایس ٹی ایز، انسپیکش ٹیمیں یا پھر پاکستان ریلوے کے حکام بالا؟🤔

Address

Mailsi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Saeed Iqbal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category