AJK Official

AJK Official Duniya Faani hay

معرکہ حق میں تاریخی فتح کی پہلی سالگرہ پر جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خ...
10/05/2026

معرکہ حق میں تاریخی فتح کی پہلی سالگرہ پر جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی تھے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہوئے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہم سب کیلئے باعث افتخار ہے، معرکہ حق میں پاکستان کو بے مثال کامیابی ملی، 6 سے 10 مئی 2025ء تک ہمارے عزم کو آزمانے کی کوشش کی گئی، اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان کو معرکہ حق میں کامیابی ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، پاکستان نے ہر مرتبہ دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا، معرکہ حق میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پوری قوم کی جانب سے معرکہ حق کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو امانت سمجھتے ہیں، پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح صف آراء ہوئی، پاکستان کی سیاسی قیادت نے بھی دُنیا کے محاذ پر کامیابی حاصل کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فتح میزائلوں اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 26 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا، شکست خوردہ بھارت نے امریکا کے ذریعے جنگ بندی کی درخواست کی، پاکستان کا دفاع آج ناقابل تسخیر ہے، دشمن جان لے، آئندہ جنگ کی کوشش کی تو اثرات محدود نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، گزشتہ سال کے دوران پاکستان کے قومی وقار میں بے پناہ اضافہ ہوا، آج دنیا میں ہمارے دوستوں کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے مزید کہا کہ کل تک نکتہ چینی کرنے والے ممالک آج پاکستان کے معترف ہیں، دُنیا نے خطے میں ہولناک تباہی سے بچانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، ہم ایران اور امریکی قیادت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پاکستان پر اعتماد کیا، ہم مستقل امن کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فیلڈ مارشل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی بھارت اور افغانستان سے بھی جاری ہے، ہمارا افغانستان سے صرف ایک مطالبہ ہے بھارت کی ایماء پر دہشت گردی بند کرے، انشاء اللہ پوری قوم متحد ہوکر دہشت گردی کا بھی خاتمہ کرے گی، ہر بے گناہ پاکستانی شہری کے خون کا بدلہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان نے لبنان اور فلسطین میں بھی جنگ بندی کیلئے کردار ادا کیا، پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے، پاکستان کا سبز ہلالی پرچم امید کا استعارہ ہے، پاکستان کا مستقبل بہت روشن اور تابناک ہے، پاکستان کا دفاع آنیوالے وقت میں بھی ناقابل تسخیر ہے۔

دہلی سے ریاض تک کھلبلی — پاک سعودی فولادی اتحاد نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دیں! ڈی جی آئی ایس پی آر نے وہ اعلان کر دیا جس ک...
10/05/2026

دہلی سے ریاض تک کھلبلی — پاک سعودی فولادی اتحاد نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دیں!
ڈی جی آئی ایس پی آر نے وہ اعلان کر دیا جس کا دشمن کو برسوں سے ڈر تھا صاف اور واضح الفاظ میں کہہ دیا گیا — اب پاکستان اور سعودی عرب کا دفاع ایک ہے سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو وہ پاکستان کا خطرہ ہے اور پاکستان کی سلامتی پر آنچ آئی تو سعودی عرب اسے اپنا مسئلہ سمجھے گا یعنی اب دشمن کو کسی بھی مہم جوئی سے پہلے دو ملکوں کی مشترکہ طاقت کا حساب لگانا ہوگا جب ترجمانِ فوج نے کہا "ہم اپنا وعدہ پورا کرنے والے لوگ ہیں" تو یہ صرف الفاظ نہیں تھے — یہ اس عہد کی یاد دہانی تھی کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاک فوج کا بچہ بچہ کٹنے کو تیار ہے بھارت جو سعودی عرب سے قریب ہو کر پاکستان کو اکیلا کرنے کے خواب دیکھ رہا تھا — آج اس کے خواب چکنا چور ہو گئے سعودی تیل سعودی پیسہ اور سعودی دوستی جنگی صورت میں پاکستان کی سب سے بڑی ڈھال بنے گی یہ دہائیوں پرانا وہ فولادی اتحاد ہے جو صرف ہاتھ ملانے تک نہیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے خون بہانے تک ہے
پاک سعودی اتحاد پر فخر ہے تو کمنٹ میں لگائیں اور ہر پاکستانی کو ٹیگ کریں!
#وائرل

09/05/2026

پاکستان کے لئے سعودی عرب اور ایران میں فرق:
مندرجہ ذیل دو تصویریں پاکستان میں بننے والے سعودی فنڈد دو کنگ سلیمان ہسپتالوں کی ہیں۔ پہلی تصویر خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بننے والے کنگ سلیمان ہسپتال کی ہے جس پر چار کروڑ 10 لاکھ ڈالرز لاگت آئے گی جو پاکستانی روپے میں ساڑھے گیارہ ارب روپے بننے ہیں اور دوسری تصویر کنگ سلیمان ہسپتال ترلائی اسلام آباد کی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب آزاد کشمیر سے لیکر بلوچستان تک روپے تعلیمی اداروں، صاف پانی کی سکیموں، صحت کے مراکز اور مختلف قسم کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر رہا ہے۔
دوسری طرف ایران نے پاکستان تو کیا دنیا کے کسی مسلمان ملک میں کبھی ایک روپیہ بھی ترقیاتی کام پر نہیں لگایا البتہ ایران نے اربوں روپے زینبیون، فاطمیون اور اور دیگر دہشتگرد گروہوں پر ضرور خرچ کئے ہیں۔

06/05/2026

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ

شیخ ادریس کی شہادت کے خلاف کل بروز بدھ اور بروز جمعہ بھر پور پرامن مظاہرے ہونگے ۔ترجمان جے یو آئی

صوبائی اور ضلعی تنظیمیں چاروں صوبائی ہیڈ کواٹرز اور اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں ۔اسلم غوری

مولانا ادریس کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے ۔اسلم غوری

اکابر علماء کی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک گئے ، ریاست کب تک امتحان لے گی ۔اسلم غوری

وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن وامان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں ۔اسلم غوری

مولانا ادریس شہید نے ریاست کے دفاع میں قربان ہوئے ۔ اسلم غوری

عوام مظاہروں میں شرکت کرکے بدامنی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔اسلم غوری

حکومت ناکام ،عوام کو اپنی حفاظت کے لئے خود میدان میں آنا ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

05/05/2026

کیا مولانا صاحب کا جنرل عاصم منیر صاحب کے بارے میں یہ الفاظ کہنا جرم بن گیا

05/05/2026
افسوسناک ۔۔۔۔۔۔
05/05/2026

افسوسناک ۔۔۔۔۔۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share