Sabir Shakir

Call Directions

Sabir Shakir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sabir Shakir, Grocers, Lahore.

رابطہ نہ رکھنے سے یہ تو مان سکتا ہوںگفتگو نہیں ہو گی گفتگو نہ ہونے سے کیا یقین ہے تم کو آرزو نہیں ہو گی ؟جستجو نہیں ہو گ...
19/10/2026

رابطہ نہ رکھنے سے
یہ تو مان سکتا ہوں
گفتگو نہیں ہو گی
گفتگو نہ ہونے سے
کیا یقین ہے تم کو
آرزو نہیں ہو گی ؟
جستجو نہیں ہو گی ؟
کیا تمہیں یہ لگتا ہے
دل تمہیں بھُلا دے گا
کوئی بد دعا دے گا
دل تمہارا ہو کر بھی
اور کو جگہ دے گا ؟
کیا تمہیں یہ لگتا ہے ؟
وقت کی روانی میں
اس جہانِ فانی میں
تُو نہیں تو لاکھوں ہیں
جن کو دیکھ کر یہ دل
پھر سے مسکرائے گا
تم کو بھول جائے گا
یاد بھی نہیں ہو گا
کوئی ایک ایسا تھا
جس میں جان تھی اپنی
جس پہ جان دیتے تھے
جو کسی کا ہو کر بھی
بس فقط ہمارا تھا
تم اگر یہ سمجھے ہو
گفتگو نہ ہونے سے
کچھ بھی ایسا ممکن ہے
یہ تمہاری غلطی ہے
پیار کی کتابوں میں
عشق کے صحیفوں میں
اک مثال بھی ایسی
تم نہیں دکھا سکتے
جو دلیل دیتی ہو
سلسلہ محبت کا
رابطوں سے قائم ہو

✍️

18/10/2026

حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے
تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے

کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں ہو تم
کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے

وہ کیا وصال کا لمحہ تھا جس کے نشے میں
تمام عمر کی فرقت ہمیں گوارا ہے

ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے
نجانے ہم ہیں دوبارہ کہ یہ دوبارہ ہے

وہ منکشف مری آنکھوں میں ہو کہ جلوے میں
ہر ایک حُسن کسی حُسن کا اشارہ ہے

عجب اصول ہیں اس کاروبارِ دُنیا کے
کسی کا قرض کسی اور نے اُتارا ہے

کہیں پہ ہے کوئی خُوشبو کہ جس کے ہونے کا
تمام عالمِ موجود استعارا ہے

نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے

یہ دو کنارے تو دریا کے ہو گئے ، ہم تم!
مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارا ہے

18/10/2026

Address

Lahore

Telephone

+923002013000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sabir Shakir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category