Parenting with Akhtar

Directions

Parenting with Akhtar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Parenting with Akhtar, Grocers, Lahore.

Parenting with Akhtar" میں خوش آمدید! یہ صفحہ بچوں کی پرورش کے فن اور طریقے سیکھنے کے لیے وقف ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں کے ساتھ گہرا تعلق بنانا چاہتے ہیں اور ان کی بہتر تربیت کے خواہشمند ہیں، تو یہاں آپ کو مکمل رہنمائی ملے گی۔

15/10/2026

کیا آپ اپنے بچوں کو روزانہ معیاری وقت دیتے ہیں؟ ❤️

بچوں کی اچھی تربیت کے لیے صرف ان کے پاس موجود ہونا کافی نہیں، بلکہ انہیں پوری توجہ دینا بھی ضروری ہے۔ اس ویڈیو میں جانیں کہ روزانہ صرف 15 منٹ بچوں کے ساتھ گزارنا ان کی شخصیت، اعتماد اور والدین کے ساتھ تعلق کو کیسے بہتر بنا سکتا ہے۔

آج کا چیلنج: موبائل ایک طرف رکھیں، بچے کے ساتھ 15 منٹ کھیلیں، اس کی بات سنیں اور سونے سے پہلے اسے ایک کہانی سنائیں۔

مزید مفید ویڈیوز کے لیے Parenting with Akhtar کو سبسکرائب کریں۔

100DaysParentingChallenge Day8 Shorts

14/10/2026

آپشن 1: بچوں میں پھل اور سبزیاں کھانے کی دلچسپی پیدا کرنے کے 5 آسان طریقے

کیا آپ کا بچہ بھی سبزیوں کو دیکھ کر منہ بناتا ہے اور فاسٹ فوڈ کھانے کی ضد کرتا ہے؟ اس ویڈیو میں ہم بات کریں گے 5 ایسے آسان طریقوں کے بارے میں جن سے بچوں میں پھل اور سبزیاں کھانے کی دلچسپی پیدا کی جا سکتی ہے:
* پلیٹ کو رنگین بنائیں: بچوں کو رنگ برنگی چیزیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں، اس لیے کھانے کو خوبصورت انداز میں پیش کریں.
* سبزیوں کو مختلف خانوں میں شامل کریں: اگر بچہ سبزی الگ سے نہیں کھاتا، تو باریک کٹی یا پیسی ہوئی سبزیاں سوپ، دال یا سالن میں شامل کریں.
* کھانے کے نئے انداز آزمائیں: کبھی اسموتھیز، کبھی دہی کے ساتھ پھل، اور کبھی گھر میں تیار کیے گئے سبزیوں کے کباب پیش کریں.
* تیاری میں شامل کریں: بازار سے پھل خریدنے جائیں یا گھر میں دھونے اور سلاد کی تیاری میں محفوظ طریقے سے بچے کی مدد لیں.
* خود اچھی مثال بنیں: اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچہ شوق سے پھل اور سبزیاں کھائے، تو آپ بھی اس کے سامنے انہیں شوق سے کھائیں.
مزید مفید رہنمائی کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل Parenting with Akhtar ضرور سبسکرائب کریں!
آپ کا بچہ سب سے زیادہ شوق سے کون سا پھل یا سبزی کھاتا ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں!

ParentingTips ChildNutrition UrduParenting

14/10/2026
13/10/2026

بچوں کو ناشتے کی عادت کیسے ڈالیں؟ 🍳🍎

کیا آپ کا بچہ بھی صبح ناشتہ کرنے سے انکار کرتا ہے؟ ❤️

ان 5 آسان طریقوں پر عمل کریں:

- بچے کو وقت پر سلائیں۔
- ناشتے کو دلچسپ بنائیں۔
- خود بھی بچے کے ساتھ ناشتہ کریں۔
- زبردستی کھلانے سے گریز کریں۔
- رات کو ناشتے کی تیاری کرلیں۔

💬 کمنٹ میں بتائیں: آپ کا بچہ ناشتے میں کیا کھانا پسند کرتا ہے؟

مزید مفید تربیتی ویڈیوز کے لیے Parenting with Akhtar کو سبسکرائب کریں۔

بچوں_کی_تربیت

تاریخ ہمیشہ پختونوں کی قربانیوں کی گواہ رہے گی
13/10/2026

تاریخ ہمیشہ پختونوں کی قربانیوں کی گواہ رہے گی

13/10/2026

اطلاعات کے مطابق صحت کارڈ کی سہولت کو بارہ بجے سے بند کیا گیا ہے،
گورنر راج پر خوش ہونے والوں پر لعنت۔

شیخ علی کریسا کی ایمان افروز داستانبظاہر وہ ایک سادہ اور پُرسکون انسان دکھائی دیتے تھے، لیکن ان کی زندگی صبر، قربانی اور...
13/10/2026

شیخ علی کریسا کی ایمان افروز داستان
بظاہر وہ ایک سادہ اور پُرسکون انسان دکھائی دیتے تھے، لیکن ان کی زندگی صبر، قربانی اور دین پر ثابت قدمی کی ایسی داستان ہے جو دلوں کو چھو لیتی ہے۔ یہ کینیا کے معروف داعی شیخ علی کریساؒ تھے، جنہوں نے افریقہ کے جنگلات اور دور دراز علاقوں میں دعوتِ دین کی ایسی جدوجہد کی کہ 40 ہزار افراد نے ان کی دعوت پر اسلام قبول کیا۔ الجزیرہ مباشر نے اس داستان عزیمت پر تفصیلی مضمون شائع کیا ہے۔
عزیمت کی اس داستان کا آغاز بچپن ہی سے ہوتا ہے۔ ان کے گھر اور خاندان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں تھا، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہدایت کی روشنی پیدا کرنے کے اسباب مہیا فرمائے۔ 1966ء میں یوگنڈا کے ایک داعی عبداللہ حسین جنوبی کینیا کے غیر مسلم قبائل میں دعوتی سرگرمیوں کے لیے آئے۔ وہ مختلف بستیوں میں جاتے اور لوگوں سے میل جول رکھتے تھے۔ انہی دنوں انہوں نے ایک کم عمر بچے کو تہبند اور قمیص دی۔ یہ بچہ علی کریسا تھا، جس کی عمر اس وقت تقریباً 8 سال تھی۔ علی کریسا کو یہ لباس بہت پسند آیا۔ انہوں نے اسے پہننا شروع کردیا، لیکن اس معمولی سے واقعے نے ان کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی۔ وہ اسلام کی طرف مائل ہونے لگے اور مسجد جانے لگے۔ ان کے والد کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ سخت مشتعل ہوئے۔ انہیں یہ گوارا نہیں تھا کہ ان کا بیٹا قبائلی عقائد اور خاندانی روایات سے الگ ہوکر اسلام قبول کرے۔
بچپن کی آزمائشیں اور گھر سے ہجرت
شیخ علی کریسا اپنے بچپن کی تکلیف دہ یادیں بیان کرتے ہوئے کہتے تھے:
’’جب میرے والد کو معلوم ہوا کہ میں مسلمان ہوگیا ہوں اور انہوں نے مجھے مسجد سے نکلتے دیکھا تو مجھے زنجیروں سے ایک درخت کے ساتھ باندھ دیا۔ مجھ پر شدید تشدد کیا گیا، جس کے نشانات میرے جسم پر اب تک باقی تھے۔ تشدد کے دوران مجھے ذلیل کرنے اور اسلام سے ہٹانے کے لیے کتے کا گوشت جیسی حرام چیزیں کھانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ میرے قبیلے کے لوگ یہ سب دیکھتے اور ہنستے تھے۔‘‘
والد کی سختیوں اور مسلسل تشدد کے باوجود علی کریسا اپنے فیصلے پر قائم رہے۔ بالآخر انہیں اپنے دین کی حفاظت اور تعلیم کے حصول کے لیے گھر بار چھوڑنا پڑا۔ وہ مختلف علاقوں میں بھٹکتے رہے، یہاں تک کہ انہیں اسلامی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے دینی تعلیم حاصل کی اور آگے چل کر شریعتِ اسلامی کی تعلیم بھی مکمل کی۔ وہ بچہ، جسے اپنے ہی گھر میں اسلام کی وجہ سے اذیتیں برداشت کرنا پڑی تھیں، رفتہ رفتہ ایک ایسے داعی کی صورت اختیار کرنے لگا جس نے اپنی زندگی دوسروں تک دین کا پیغام پہنچانے کے لیے وقف کردی۔
ڈاکٹر عبدالرحمن السمیط سے ملاقات
شیخ علی کریسا کی زندگی میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے علاقے میں ایک عرب داعی آئے ہیں۔ یہ سن کر انہوں نے حیرت سے کہا: ’’عرب تو ہمارے ہاں صرف اونٹ خریدنے آتے ہیں!‘‘ لیکن اس بار آنے والے کوئی تاجر نہیں تھے، بلکہ کویت سے تعلق رکھنے والے وہ عظیم داعی تھے، جن کے ہاتھوں 11 ملین افردا مسلمان ہوئے۔ ڈاکٹر عبدالرحمن السمیطؒ تشریف لائے تھے، انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ افریقہ میں دعوتِ اسلام اور خدمتِ خلق کے لیے وقف کردیا تھا۔ ڈاکٹر السمیط نے شیخ علی سے ایک سوال کیا، جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا:
’’اگر یہ افریقی لوگ غیر اسلامی عقائد پر مر گئے تو ان کی ذمہ داری کون اٹھائے گا؟‘‘
اس سوال نے شیخ علی کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلایا۔ انہیں سمجھ آگئی کہ اسلام کی نعمت صرف اپنے تک محدود رکھنا کافی نہیں، بلکہ ان لوگوں تک بھی دین کا پیغام پہنچانا ضروری ہے جو اس سے ناواقف ہیں۔ چنانچہ انہوں نے دعوتِ دین کو اپنی زندگی کا مشن بنانے کا فیصلہ کیا۔
جنگلات میں دعوتِ دین کی جدوجہد
اس کے بعد شیخ علی کریسا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ افریقہ کے دور دراز جنگلات اور قبائلی بستیوں میں دعوتی کام شروع کردیا۔ ان علاقوں میں آمدورفت انتہائی دشوار تھی۔ بہت سی جگہوں پر سڑکیں اور بجلی جیسی بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں تھیں۔ وسائل محدود تھے اور داعیوں کو ہر قدم پر نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ان کا ایک ہی نعرہ تھا: ’’اچھی بات کہو اور نیکی کرو۔‘‘
شیخ علی کے نزدیک دعوتِ دین صرف تقریر کرنے یا لوگوں کو اسلام کے بارے میں بتانے کا نام نہیں تھا، بلکہ حسنِ اخلاق، خدمتِ خلق اور عملی کردار بھی اس کا اہم حصہ تھے۔ وہ لوگوں کے درمیان رہتے، ان کے حالات سمجھتے اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کرتے تھے۔ ان کے نزدیک لوگوں کے دل جیتنے کے لیے اچھا برتاؤ اور خلوص بنیادی اہمیت رکھتے تھے۔
افریقی جنگلات میں خطرات بھی کم نہ تھے۔ شیخ علی بتاتے تھے کہ انہیں کئی مرتبہ شیروں اور سانپوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض قبائل کے افراد نے ان کے اسلامی مراکز پر حملے بھی کیے۔ ایسے حالات میں دعوتی سرگرمیاں جاری رکھنا آسان نہ تھا، لیکن وہ ہمت نہیں ہارتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ صورتحال بدلنے لگی۔ جو قبائل پہلے داعیوں کی مخالفت کرتے تھے، انہی میں سے کچھ لوگ بعد میں ان کے کام کو سمجھنے لگے۔ بعض نے اسلام قبول کیا اور پھر اسلامی مراکز اور داعیوں کے محافظ بن گئے۔ یوں مخالفت کے ماحول میں آہستہ آہستہ قبولیت اور اعتماد کی فضا پیدا ہونے لگی۔
ہزاروں افراد نے اسلام قبول کیا
شیخ علی کریسا صرف ایک داعی ہی نہیں، بلکہ دوسرے داعیوں کے رہنما اور تربیت کار بھی تھے۔ وہ افریقہ کے دور دراز علاقوں میں کام کرنے والوں کی رہنمائی کرتے، انہیں مقامی حالات سے آگاہ کرتے اور دعوتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں مدد دیتے تھے۔ جنوبی کینیا کے ساحلی علاقے میں ایک اسلامی مرکز کی سربراہی بھی ان کے سپرد رہی۔ ان کی دعوتی خدمات کے بارے میں الجزیرہ مباشر کے صحافی عبداللہ الطحاوی نے 4 ستمبر 2019ء کو شائع ہونے والے اپنے مضمون میں لکھا کہ شیخ علی کریسا کی کوششوں سے تقریباً 32 ہزار افراد نے اسلام قبول کیا۔ اس وقت شیخ زندہ تھے اور ان کا مشن جاری تھا۔ اس لیے بعد میں ان کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی۔ ان کی محنت کا دائرہ صرف ان افراد تک محدود نہیں رہا جنہوں نے ان کے ذریعے اسلام قبول کیا۔ ان کی رہنمائی سے دوسرے داعیوں کو بھی دور دراز قبائلی علاقوں میں کام کرنے کا حوصلہ ملا۔ ان کے ساتھیوں اور شاگردوں نے دعوتی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا، جس سے ان کا مشن وسیع ہوتا چلا گیا۔
ظالم باپ کی توبہ
شیخ کریسا کی زندگی کا سب سے رقت انگیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے والد، جنہوں نے بچپن میں اسلام قبول کرنے پر انہیں سخت اذیتیں دی تھیں، کینیا کے علاقے دراسا میں ان کے زیر انتظام اسلامی مرکز پہنچے۔ شیخ علی نے اپنے والد کا احترام سے استقبال کیا۔ پھر ان کی طرف دیکھ کر پُرسکون انداز میں کہا:
’’ابا جان! کیا آپ کو وہ بچہ یاد ہے جسے آپ نے اذیتیں دی تھیں؟ آپ صرف ایک مسلمان کو نہیں، اپنے بیٹے کو تکلیف پہنچا رہے تھے۔‘‘
یہ بات سن کر والد جذبات سے مغلوب ہوگئے۔ انہوں نے روتے ہوئے جواب دیا:
’’وقت بدل گیا ہے۔ اب تم باپ بن گئے ہو اور میں بیٹا۔ اگر تم چاہتے ہو کہ میں ابھی اسلام قبول کرلوں تو میں تیار ہوں۔‘‘
چنانچہ شیخ علی کے والد نے اسلام قبول کرلیا۔ اس واقعے نے ان کی زندگی کے ایک دردناک باب کو خوشی میں بدل دیا۔ جس باپ نے کبھی اپنے بیٹے کو اسلام سے دور کرنے کے لیے تشدد کیا تھا، وہی اب اس کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے تیار تھا۔ اس کے بعد شیخ علی والد کے ساتھ اپنے گاؤں واپس گئے۔ ان کی والدہ اور قبیلے کے دیگر افراد نے بھی اسلام قبول کرلیا۔ والدین کے قبولِ اسلام کے تقریباً 8 ماہ بعد دونوں کا انتقال ہوگیا۔ شیخ علی کے لیے یہ ایک بڑی خوشی تھی کہ زندگی کے آخری حصے میں ان کے والدین کو ہدایت نصیب ہوئی۔
زندگی بھر دعوتِ دین کا مشن
شیخ علی کریسا کی زندگی اس بات کی روشن مثال ہے کہ ایمان کی مضبوطی انسان کو بڑے سے بڑے امتحان میں بھی ثابت قدم رکھتی ہے۔ بچپن میں تشدد سہنے، زنجیروں میں جکڑے جانے اور گھر بار چھوڑنے کے باوجود انہوں نے دعوتِ دین کا راستہ نہیں چھوڑا۔ جنگلات کی دشواریاں، وسائل کی کمی اور جان کا خطرہ بھی انہیں اپنے مشن سے پیچھے نہ ہٹا سکے۔ اپنی زندگی ان لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے میں گزاری جو اس دولت سے محروم تھے۔ ان کی دعوتی جدوجہد نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا اور دوسرے داعیوں کے لیے بھی راستہ ہموار کیا۔ بلاشبہ اخلاص، صبر اور حسنِ اخلاق کے ساتھ کی جانے والی کوششیں مشکل ترین حالات میں بھی اثر دکھا سکتی ہیں۔
شیخ علی کریسا 26 جنوری 2024ء کو دنیا سے رخصت ہوئے۔ وہ اپنے پیچھے دعوتِ دین، تعلیم اور خدمتِ خلق کی ایک قابلِ ذکر داستان چھوڑ گئے۔ حق تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی دینی خدماتِ جلیلہ کو قبول فرمائے اور انہیں اسلام اور مسلمانوں کی طرف سے بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔(ضیاء چترالی)

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parenting with Akhtar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category