رضوان صدیق امرتسری

رضوان صدیق امرتسری Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from رضوان صدیق امرتسری, Grocers, Lahore.

07/07/2025
07/07/2025

آج پھر دکھ سے سوچتا ہوں۔ ہم سے عجب کون ہوگا، جن شخصیات پر دل اکٹھے دھڑک سکتے تھے، انھی کے نام پر لب الگ الگ پھڑک رہے ہیں۔وہ صحابہ و اہلبیت جو قرآن کے مطابق رحماء بینہم کی تعبیر تھے، آج انھی برگزیدہ ہستیوں کے نام پر ہم اختلاف کی تصویر ہیں۔ وہ جو خیر القرون میں جی گئے، آج ہم شر القرون کے لوگ ان کی عاقبت کے فیصلے کر رہے ہیں، وہ جن کیلئے قرآن نے ، ہمیں اور ہم سے پہلے ایمان لانے والوں کو بھی بخش دے اور ہمارے دلوں میں ان کے لیے کوئی کینہ نہ رہنے دے، کا حکم دیا، ان کے متعلق ہم دل ہی نہیں زبانیں بھی کینے سے بھرے پھرتے ہیں، تاریخ کے نام پر، حالانکہ آج کے جدید میڈیا میں بھی سامنے پیش آنے والے ایک ہی واقعہ کی کئی تعبیریں سن رہے ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود تاریخ کے ان واقعات پر فیصل بن کر اپنی عاقبت داؤ پر لگا رہے ہوتے ہیں، جن کے متعلق قرآن نے واضح طور پر بتا دیا تھا، وہ لوگ گزر گئے، ان کا کیا ان کے ساتھ اور اب تمھارا نامہ اعمال وہی ہوگا، جو تم کرو گے، ہم میں سے وہ بھی جو اپنے ایمان کی گواہی دینے کے قابل نہیں، قرآن کی ان مقدس شخصیات کے ایمان کی جانچ پڑتال کر رہے ہوتے ہیں، جو قرآن کا انتخاب تھے اور محمد الرسول اللہ کے ساتھی اور شاگرد اور رشتہ دار تھے۔
یعنی صحابہ و اہلبیت رضی اللہ عنہم۔
حیف ہے، تف ہے،افسوس ہے۔ وہ لوگ جو چند نوالوں کی خاطر اپنے شیخ اور اپنے سیٹھ کے سامنے نگاہ نہیں اٹھا سکتے وہ جا کے بد زبانی سے برستے ہیں تو جسد امت میں دھڑکنے والے دل پر، وہ جو اپنی اسٹیبلشمنٹ کے ڈر سے نت نئے بیانیے کو اسلام مان کے دستخط کر رہے ہوتے ہیں، نئی نئی جماعتیں جوائن کر رہے ہوتے ہیں، تو وہ ان لوگوں کے لیے سائز سے زیادہ منہ کھول رہے ہوتے ہیں،جو اسلام کے لیے اپنے نفس اور دنیا کی سپر پاورز سے لڑ گئے۔
تاریخ پر یقین قرآن سے بڑھ کر اگر ہوگا تو یہی نتیجہ نکلے گا، وہ تو خیر وہی رہیں گے، جو رب نے انھیں رکھا، اپنے ایمان سے مگر ہم ضرور جائیں گے۔ محرم میں سیدنا حسین کی مظلومانہ شہادت ہوئی، آپ معمولی شخصیت نہ تھے، راحت رسول تھے، نبوی آنکھوں کی ٹھنڈک تھے، محب کے محبوب ہونے کے ناتے صحابہ کی آنلھوں کا تارا تھے، شہید ہوئے، مظلومانہ شہید، یہ سچ ہے، باقی تاریخ میں سے کوئی کون سی لائن اٹھا کے مبالغے کے شیرے میں بھگو کے لاتا ہے، یہ اس کا معاملہ ہے۔ کیا ہماری نجات کیلئے سیدنا حسین سے محبت کافی نہیں؟ کیوں ہم نے ایک ایسی شخصیت کو بھی متنازع بنا لیا، جس پر جمع ہوا جا سکتا تھا۔ جس سے محبت اور اتحاد کشید کیا جا سکتا تھا، برا ہو ہماری کج فہمی اور کج روی کا کہ ہم نے یہاں بھی اپنی سیاست زدہ تفریق کا رنگ جمایا اور مسلمانوں کا دل دکھایا۔ سیدنا حسین کی شہادت مسلمہ ہے، باقی تاریخ میں غبار بھرا ہے، ایک تاریخ اہل تشیع بیان کرتے ہیں، ایک تاریخ محمود عباسی طرز کے لوگوں نے اختیار کی ہے۔ ان کے درمیاں توازن کی راہ ہے، میں دونوں سے احتراز کرتا ہوں، میری محبتوں کے لیے حسین کافی ہیں، صحابہ و اہلبیت کی باہمی قربتوں اور قربتوں پر گواہ میرے لیے قرآن کافی ہے۔ اللہ اس مظلوم پر کرم کی برکھا برسائے، جس کی شہادت میں وہ تاثیر اور مہک ہے کہ صدیوں کے فاصلے سے بھی جو دل و دماغ کو متوجہ کرتی ہے۔ صدا دیتی ہے، دل کھینچ لیتی ہے۔
رضی اللہ عنہ

07/07/2025

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when رضوان صدیق امرتسری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category