Nothing is impossible

Nothing is impossible Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nothing is impossible, Grocers, Ghurzai payan P/O seni Gumbat kohat, Kohat.

عیدالفطر 🎉🎉🎉🎉
17/03/2026

عیدالفطر 🎉🎉🎉🎉

11/03/2026
🩶محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
10/03/2026

🩶محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اہم اطلاع برائے مہربانی نوٹ فرما لیں محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردانہ ضلع کوہاٹ کے زیر انتظام سکولوں میں چوک...
19/02/2026

اہم اطلاع برائے مہربانی نوٹ فرما لیں
محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردانہ ضلع کوہاٹ کے زیر انتظام سکولوں میں چوکیدار Bps 03 کی خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کے لیے ضلع کوہاٹ کے سکونتی اہل امیدواروں سے مورخہ 05 مارچ 2026 تک درخواستیں مطلوب ہیں.
یاد رہے کہ اس سے پہلے ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا جس میں 29 تاریخ کی انٹرویو مقرر کی گئی تھی تاہم وہ اب منسوخ ہے نئے انٹرویو کا ڈیٹ بعد میں دیا جائے گا

25/01/2026

اساتذہ کی سیلف ایوالویشن:
(خود احتسابی)
بطور ٹیچر آپ اس بات کا انتظار نہ کریں کہ پرنسپل اور سیکشن ہیڈ آپ کی کلاس اور ٹیچنگ کا جاٸزہ لیں گے۔ آپ خود اپنا ہفتہ وار احتساب کرسکتے ہیں۔
اکیڈیمک پلانر میں ہفتہ وار سیلف ایوالویشن کا ایک صفحہ شامل کیا گیا ہے۔
بطور استاد ہفتے کے اختتام پر اپنے آپ سے مندرجہ ذیل سوالات پوچھ لیا کریں۔
1۔ میں نے اس ہفتے اپنی ٹیچنگ میں سب سے بہتر کون سا کام کیا جس سے بچوں کو فاٸدہ ہوا؟
2۔ میں نے کلاس میں کون سے مساٸل کا سامنا کیا اور ان مساٸل کو کیسے حل کیا؟
3۔ کیا میں نے اس ہفتے کے مقاصد (SLOs) حاصل کر لیٸے ہیں؟
4۔ بچوں کی Cognitive, Affective اور Psychomotor ڈومین بہتر بنانے کے لٸے کون سے سرگرمیاں کرواٸی گٸی؟
5۔ میں نے بچوں کو کیسے کلاس سرگرمیوں میں انگیج کیا؟
6۔ میں نے کتنے سلو لرنر سٹوڈنٹس کی اور کیسے مدد کی؟
7۔ میں نے اس ہفتے کتنے ٹیچنگ کے طریقے (Teaching Methods) استعمال کٸے؟
8۔ کیا میرا کلاس کنٹرول مٶثر تھا؟
9۔ میں نے اس ہفتے کتنی بار اور کتنے بچوں کو موٹیویٹ کیا؟
10۔ کیا میں نے اس ہفتے کسی دوسرے ٹیچر کی مدد کی؟
11۔ کام کے دوران میں نے کتنا سٹریس لیا اور کیوں لیا؟
12۔ میں اس ہفتے کون سی کتاب پڑھ رہا ہوں؟
13۔ اس ہفتے بچے میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہوں گے؟
14۔ میں کون سا کام بہتر کرسکتا تھا؟
15۔ کون سا ایسا لمحہ تھا جس پر مجھے فحر محسوس ہورہا ہے؟
16۔ اگلے ہفتے میرے ٹارگٹس کیا ہوں گے؟
بہتر ہوگا کہ دس منٹ نکال کر ان سوالات کے جواب لکھ لیں۔ آپکا اتوار شاندار رہے گا اور پیر کے دن آپ بہتر انرجی کے ساتھ سکول جانے کے لٸے تیار ہوں گے۔
ٹراٸی کیجٸے گا۔
مزمل شاہ

*KOHAT (MALE) Promotion order of SPST to PSHT*
23/01/2026

*KOHAT (MALE) Promotion order of SPST to PSHT*

“یہ کسی پرائیویٹ ادارے کی تصویر نہیں بلکہ گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک بخاری سیاب، تحصیل گمبٹ، ضلع کوہاٹ ہے۔ ماشاءاللہ! بہت...
23/01/2026

“یہ کسی پرائیویٹ ادارے کی تصویر نہیں بلکہ گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک بخاری سیاب، تحصیل گمبٹ، ضلع کوہاٹ ہے۔ ماشاءاللہ! بہترین اور معیاری رنگ و روغن کے بعد سکول کی عمارت ایک خوشنما، باوقار اور تعلیمی ماحول کی عکاس بن گئی ہے۔ یہ خوبصورت تبدیلی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ اگر سرکاری سکولوں پر توجہ دی جائے تو وہ ہر لحاظ سے کسی بھی پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوتے۔ اس مثالی اقدام پر تمام متعلقہ افراد دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔”

غورزئ پایان میں منعقد ہونے والا پیراگلائیڈنگ ایونٹ محض ایک تفریحی سرگرمی نہیں تھا بلکہ یہ علاقائی ہم آہنگی، اتحاد اور مث...
22/01/2026

غورزئ پایان میں منعقد ہونے والا پیراگلائیڈنگ ایونٹ محض ایک تفریحی سرگرمی نہیں تھا بلکہ یہ علاقائی ہم آہنگی، اتحاد اور مثبت سوچ کی ایک روشن مثال بن کر سامنے آیا۔ اس ایونٹ کی سب سے نمایاں اور قابلِ تحسین بات یہ تھی کہ یہاں سیاست سے بالاتر ہو کر علاقے کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور یہ ثابت کیا کہ اختلافِ رائے کے باوجود قومی اور سماجی خوشیوں میں یکجہتی ہی اصل طاقت ہے۔
اس موقع پر تحصیل میئر جناب ساجد اقبال صاحب، جن کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف سے ہے، کی شرکت نے ایونٹ کو وقار بخشا۔ اسی طرح ہمارے گاؤں کے ویلیج کونسل چیئرمین جناب ابرار لا ہوتی صاحب، جو جمعیت علمائے اسلام سے سیاسی وابستگی رکھتے ہیں، کی موجودگی نے اس پیغام کو مزید مضبوط کیا کہ سیاست اپنی جگہ، مگر عوامی فلاح اور خوشی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں کے دیگر معززین کی شرکت نے اس ایونٹ کو ایک عوامی اور اجتماعی رنگ دیا۔
یہ منظر اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ جب نیت نیک ہو اور مقصد مثبت ہو تو سیاسی وابستگیاں دیوار نہیں بنتیں بلکہ یکجہتی کی مثال قائم ہوتی ہے۔ ایسے مواقع پر اتحاد کا مظاہرہ کرنا واقعی ایک قابلِ تقلید روایت ہے۔
اس کامیاب ایونٹ کے منتظم، جناب طارق خان کا تذکرہ کیے بغیر یہ تحریر مکمل نہیں ہو سکتی۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ موصوف نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، خواہ وہ کراٹے ہو، غوطہ زنی ہو یا پیرا شوٹنگ۔ آپ ہمیشہ سے دستۂ اول کے سالار رہے ہیں اور اس ایونٹ کا کامیاب انعقاد بھی آپ کی انتھک محنت اور خلوص کا نتیجہ ہے۔
خصوصی طور پر اُن پیرا گلائیڈرز کا شکریہ ادا کرنا لازم ہے جو باہر سے تشریف لائے اور اہلِ غورزئ پایان کی مہمان نوازی کے دل سے معترف ہوئے۔ ایسے وقت میں جب ہر طرف مایوسی، بدامنی، مہنگائی اور لا قانونیت جیسے مسائل کا سایہ ہے، اس ایونٹ نے لوگوں کو چند لمحوں کی خوشی، تفریح اور امید فراہم کی، جو کسی نعمت سے کم نہیں۔
یہ پیراگلائیڈنگ ایونٹ یقیناً ہمارے علاقے کی تاریخ میں ایک مثبت، یادگار اور قابلِ فخر باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
غورزئ پایان تحصیل گمبٹ کوہاٹ

📢 اطلاع برائے اساتذہ کرامحکومت خیبر پختونخوا کی تقرری، ترقی اور تبادلہ قواعد 1989 میں ترمیم (نوٹیفکیشن مؤرخہ 19-12-2025)...
22/01/2026

📢 اطلاع برائے اساتذہ کرام
حکومت خیبر پختونخوا کی تقرری، ترقی اور تبادلہ قواعد 1989 میں ترمیم (نوٹیفکیشن مؤرخہ 19-12-2025) کے تحت اُن اساتذہ کرام کے کیسز نمٹائے گئے ہیں جنہوں نے SPST/PSHT سے CT/DM یا PSHT (BPS-15) کے عہدے پر ترقی قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔
واضح کیا جاتا ہے کہ موجودہ پالیسی کے مطابق جو سرکاری ملازم ترقی قبول کرنے سے انکار کرے گا:
1️⃣ وہ مذکورہ ترقی کے لیے مستقل طور پر نااہل (Superseded) تصور ہوگا۔
2️⃣ اسے اپنے موجودہ عہدے یا گریڈ میں کسی بھی قسم کی ذاتی اپ گریڈیشن / پرسنل ترقی کا حق حاصل نہیں ہوگا۔
لہٰذا نیچے دی گئی فہرست میں شامل اساتذہ کرام کے کیسز اسی پالیسی کے تحت نمٹائے گئے ہیں اور اس ضمن میں مزید کسی وضاحت یا درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
نوٹ: تمام متعلقہ اساتذہ اس نوٹس کو باضابطہ حکم تصور کریں۔
شکریہ
دفتر ضلعی ایجوکیشن آفیسر (میل) کوہاٹ

🏆 BIG ANNOUNCEMENT FOR KOHAT! 🏆Tariq Khan Glider (Retired Captain, Pakistan Navy) pehli baar Kohat ke haseen aasmano par...
19/01/2026

🏆 BIG ANNOUNCEMENT FOR KOHAT! 🏆

Tariq Khan Glider (Retired Captain, Pakistan Navy) pehli baar Kohat ke haseen aasmano par udan bharne ke liye taiyar hain! 🪂🏔️

Event kab hai? Kahan hai? Aur kaise hoga? 🧐 In sab sawalon ke jawab aur mukammal details Tariq Khan khud apni aane wali video mein batayenge. 📢🎥

InshaAllah, stay tuned! Video bohat jald upload ki jayegi. Jude rahiye is tareekhi lamhe ke liye! 🔥 Tariq Khan

Address

Ghurzai Payan P/O Seni Gumbat Kohat
Kohat
INAM775

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nothing is impossible posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category