10/07/2026
کراچی,09 جولائی 2026:-
خیرپور میں ناریجو برادری کے درمیان تصادم کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی خیرپور سے واقعے کی فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
متعلقہ فریقین سے مذاکرات اور معاملہ فہمی کے ذریعے کشیدگی ختم کرکے پائیدار حل نکالا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ
علاقے میں امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ضیاء الحسن لنجار
تصادم میں ملوث عناصر کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر داخلہ سندھ
پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور علاقے میں مؤثر گشت بڑھایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
امن خراب کرنے یا اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ضیاء الحسن لنجار
قبائلی یا برادری تنازعات کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جائے،کسی کو فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر داخلہ سندھ
پولیس تمام صورتحال پر کڑی نظر رکھے اور امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ضروری اقدام فوری اٹھائے۔ ضیاء الحسن لنجار
قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شرپسند عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیر داخلہ سندھ