11/07/2026
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لاڑکانہ تا قمبر پیپلز بس سروس کا روٹ شروع کرنے سے ہزاروں افراد کو سہولت میسر آئے گی۔ نئے روٹ سے دونوں اضلاع کے درمیان آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جلد ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں۔کراچی کے عوام جلد جدید ای وی ٹیکسی سروس سے مستفید ہونے جا رہے ہیں۔
شہریوں کو معیاری سفری سہولت میسر آئے گی، بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ مزید ڈبل ڈیکر بسیں جلد کراچی پہنچنے والی ہیں۔