13/09/2026
اسلام علیکم
آرگینک پروڈکٹس کے کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اگر چیز اصلی ہے تو اس کا کلر اس کا ٹیکسچر اس کی خوشبو اس کا ذائقہ یہ چار عوامل وقت کے ساتھ چینج ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ موسمیاتی تبدیلی/غذا (جو جاندار کو کھلائی جاتی ہے) اس پہ ڈیپینڈ کرتے ہیں۔
کبھی اگر شہد پتلا ہے یا گاڑھا ہے گھی پتلا ہے یا گاڑھا ہے آپ اس کے پتلے یا گاڑھے پن سے اس کے اصلی اور نقلی ہونے کا پتہ نہیں لگا سکتے اسی طرح کبھی گھی میں خوشبو ہے کبھی نہیں ہے کبھی زیادہ خوشبو ہے کبھی کم ہے تو اس سے بھی آپ اس کے آرگینک ہونے کا یا اصلی ہونے کا پتہ نہیں دے سکتے اس کے لئے آپ کو لیب ٹیسٹ کی طرف جانا پڑے گا یا کسی ایسے انسان کو آپ کو چیک کروانا پڑے گا جس کا 100 سالہ تجربہ ہو اور آج کل ایسا تجربہ مارکیٹ میں نہیں ملتا کیونکہ وہ لوگ اب نہیں ہیں جو اتنے عرصے سے گھی یا شہد اتنا خالص کھاتے آ رہے ہوں تو ہماری گزارش ہے آپ سے کہ اگر آپ کو ہماری پروڈکٹس پر بھروسہ ہے تو آپ ہم سے خریداری کریں ورنہ تو آپ ہم سے اللہ حافظ کریں کیونکہ ہم ایک نمبر چیز پہ کام کرتے ہیں ہم اپنی کسٹمر کی جو ریکوائرمنٹ ہوتی ہے اس کو پورا کر کے دیتے ہیں ہم اسے اپنے بھروسے کے قابل بناتے ہیں اور ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ وہ ہم پہ بھروسہ کریں ہم اپنے آپ کو بھی اس قابل بناتے ہیں! اس کے بعد بھی اگر کوئی کہے کہ بھئی آپ کی چیز تو صحیح نہیں ہے آپ تو اصلی چیز نہیں دے رہے آپ تو دو نمبر دے رہے ہیں تو براہ کرم آپ ہم سے خریداری مت کریں آپ وہاں سے خریدیں جہاں سے آپ کو کیمیکل ڈال ڈال کے چیز کے اصلی پن کو ختم کرکے اس کے ذائقے کو ختم کرکے آپ کو چیز پکڑائی جا رہی ہے اور آپ خوشی خوشی لے کے آکے خوش ہو رہے ہیں کہ بھائی ہم تو اصلی چیز کھا رہے ہیں تو آپ کو وہی اصلی پن مبارک ہو۔
سچ کڑوا ہی ہوتا ہے اس لیے پیشگی معذرت 🤐😷🙏