Hammad Khan

Hammad Khan no More......

14/12/2025

جب کوئی اپنا چل بسے
پیر صاحب کے انتقال کی خبر جب دیوبند پہنچی ،
وہاں موجود پیر صاحب کے خلیفہ حضرت الاستاذ مولانا سلمان بجنوری صاحب رو پڑے۔
🥲💔

05/12/2025

*شان صدیق اکبر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ*

22 جمادی الثانی یوم وفات
سسرِ رسولﷺ، جانشینِ مصطفیٰﷺ، افضل البشر بعد الانبیاء، یارِ غار و مزار، امام الصحابہؓ، صدیقِ اکبر، خلیفۂ بلا فصل، امیر المومنین حضرت سیدنا
*ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ*

04/12/2025

*شان صدیق اکبر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ *
مولانا ضیاء الرحمان فاروقی صاحب ۔
22 جمادی الثانی یوم وفات
سسرِ رسولﷺ، جانشینِ مصطفیٰﷺ، افضل البشر بعد الانبیاء، یارِ غار و مزار، امام الصحابہؓ، صدیقِ اکبر، خلیفۂ بلا فصل، امیر المومنین حضرت سیدنا
*ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ**

21/11/2025

*Big news coming from Dubai Air Show 2025 🚨*
دبئی ایر شو میں بھارت کا جنگی طیارہ کرتب دیکھاتے ہوۓ گرکے تباہ

21/11/2025

عربوں جیسا پرینک کوئی نہیں کرتا، بندہ ہنستے ہنستے مرتا مرتا بچتا ہے۔😂🤣

20/11/2025
20/11/2025

کہتے ہیں کہ ایک گاؤں میں ایک امام مسجد رہتے تھے، جو اپنی نیک نیتی اور پارسائی کی وجہ سے پورے گاؤں میں مشہور تھے۔ اسی گاؤں میں ایک شخص بھی رہتا تھا، جسے اکثر اپنے کاروبار کے سلسلے میں گاؤں سے باہر جانا پڑتا تھا۔ اس کی پیچھے بیوی اور ایک ہی بیٹی گھر میں رہتی تھیں۔

اللہ کی رضا سے اس کی بیوی وفات پا گئی۔ اس کے پاس صرف ایک ہی جوان بیٹی تھی۔ بیوی کی وفات کے چند دن بعد اس شخص کو شہر سے باہر جانا پڑا، اور یہ جانا اس کے لیے ضروری بھی تھا۔

وہ بہت پریشان تھا کہ اپنی بیٹی کا کیا کرے؟ اسے کہاں چھوڑے؟ زمانہ ٹھیک نہیں ہے، اکیلے تو نہیں چھوڑ سکتا۔

کافی سوچ بچار کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ امام صاحب بہت نیکوکار ہیں، کیوں نہ اپنی بیٹی کو بطور امانت ان کے پاس چھوڑ دیا جائے۔

وہ امام صاحب کے پاس گیا اور کہا:
"میری بیٹی آپ کی بیٹیوں جیسی ہے۔ میں گاؤں سے باہر جانا چاہتا ہوں، میری کچھ مجبوری ہے۔ میں ایک دن بعد واپس آ جاؤں گا، تب تک براہِ کرم میری بیٹی کا خیال رکھیے گا۔"

امام صاحب نے اس کی مجبوری کو سمجھتے ہوئے حامی بھر لی، اور وہ شخص اپنی بیٹی کو امام صاحب کے پاس چھوڑ گیا۔

رات کا وقت تھا۔ لڑکی کمرے میں سو رہی تھی اور امام صاحب برآمدے میں اپنی چارپائی پر لیٹے ہوئے تھے۔ رات کے پچھلے پہر شیطان ان پر حاوی ہونے لگا اور انہیں بدکاری کے لیے بہکانے لگا۔

کافی دیر تک انہوں نے اپنے جذبات پر قابو رکھا، لیکن آخر کار شیطان کے بہکاوے میں آکر وہ لڑکی کی طرف بڑھ گئے۔

جب کمرے میں پہنچے اور چادر اس کے چہرے سے اتاری، تو لڑکی نے انہیں دیکھا اور فوراً ان کی نیت پہچان لی۔ وہ سہم گئی اور بولی:
"میرے باپ نے آپ کے پاس مجھے بطور امانت رکھا ہے۔ امانت میں خیانت کسی نیکوکار کے لیے مناسب نہیں۔"

امام صاحب یکدم گھبرا گئے۔ فوراً گھر سے باہر نکلے، گاؤں سے بھی نکل گئے اور جنگل کی جانب دور تک بھاگتے چلے گئے۔ دل میں خوف اور شرمندگی کے ساتھ وہ سوچ رہے تھے: "میں کتنا بڑا گناہ کرنے والا تھا!"

گاؤں سے کچھ فاصلے پر ایک جھونپڑی میں ایک بزرگ رہتے تھے، جن کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ بہت نیکوکار ہیں، مگر شراب پیتے ہیں۔ امام صاحب چلتے چلتے اسی جھونپڑی کے پاس پہنچ گئے۔

دل میں کچھ سوچ کر وہ بزرگ کے پاس گئے اور باتیں کرنے لگے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے استفسار کیا:
"بابا جی، آپ کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ بہت نیکوکار ہیں، لیکن یہ شراب کا کیا قصہ ہے؟"

بزرگ نے شراب کی ایک بوتل اٹھائی اور کہا:
"یہ شراب پی لو۔"

امام صاحب نے کہا:
"خدا کا خوف کریں! میں امام مسجد ہوں، یہ شراب کسی صورت نہیں پی سکتا۔"

بزرگ نے کہا:
"صرف ایک بار سونگھ کر دیکھو۔"

امام صاحب نے بوتل ناک کے قریب لائی، تو اس سے کوئی بو نہیں آئی۔ وہ حیران رہ گئے۔ جب انہوں نے بوتل میں موجود شراب کو بہایا، تو دیکھا کہ وہ شراب نہیں بلکہ عام پانی ہے۔

امام صاحب نے پوچھا:
"بابا جی، یہ کیا ماجرہ ہے؟ یہ تو صرف پانی ہے!"

بزرگ نے جواب دیا:
"میں شرابی نہیں ہوں۔ میں نے یہ بوتلیں صرف اس لیے رکھی ہیں کہ لوگ میرے پاس اپنی بیٹیاں امانت رکھوانے نہ لائیں۔"

یہ سن کر امام صاحب کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ ان پر یہ حقیقت واضح ہوئی کہ نیک ہونا خیر کا معاملہ ہے لیکن اپنے آپ کو نیک اور پارسا ظاہر کرنا ایک طرح کی مصیبت بن سکتا ہے، کیونکہ لوگ کبھی کبھی اس حد تک لے جاتے ہیں کہ آپ کی نیکوکاری ہی آپ کے لیے وبال جان بن جاتی ہے۔
__________________________________

16/11/2025

#سوڈان

15/11/2025

ایک بادشاہ نے کسی بات پر خوش ہو کر ایک شخص کو یہ اختیار دیا کہ وہ سورج غروب ہونے تک جتنی زمین کا دائرہ مکمل کر لے گا، وہ ساری زمین اس کے نام کر دی جائے گی۔

*البتہ ایک شرط تھی...*
اگر وہ سورج غروب ہونے سے پہلے دائرہ مکمل نہ کر سکا، تو اسے کچھ نہیں ملے گا۔

یہ سن کر وہ شخص خوشی خوشی چل پڑا۔ چلتے چلتے ظہر کا وقت ہوگیا تو دل میں خیال آیا کہ اب واپسی کا رخ کر لینا چاہیے۔ مگر لالچ نے اسے گھیر لیا۔ سوچا،
"تھوڑا سا اور آگے سے چکر لگا لوں، زمین کچھ اور بڑھ جائے گی۔"

کچھ دیر بعد پھر خیال آیا کہ واپس لوٹنا چاہیے، لیکن سامنے خوبصورت پہاڑ دیکھ کر دل بہک گیا۔ سوچا،
"یہ پہاڑ بھی اپنی جاگیر میں شامل کر لوں، پھر واپس جاؤں گا۔"
یوں اس نے واپسی کا سفر شروع کرنے میں کافی تاخیر کر دی۔

اب لگتا تھا جیسے سورج اس کے ساتھ دوڑ لگا رہا ہے۔ وہ جتنا تیز قدم بڑھاتا، سورج اُتنا ہی جلدی ڈھلنے لگتا۔
عصر کے بعد تو یوں محسوس ہوا جیسے سورج ڈھل نہیں رہا، بلکہ پگھل رہا ہے۔

وہ شخص تیزی سے دوڑنے لگا۔ پسینہ بہہ رہا تھا، سانس پھول چکی تھی اور دل میں پچھتاوے کی ایک آگ بھڑک اٹھی تھی،
"کاش میں وقت پر لوٹ آتا!"
مگر اب بہت دیر ہو چکی تھی۔

دوڑتے دوڑتے اس کا سینہ پھٹنے کو آیا، مگر وہ رکا نہیں۔
آخر کار جب سورج غروب ہوا، تو وہ شخص زمین پر گر گیا اور اسی لمحے اس کی روح پرواز کر گئی۔
اس طرح کہ اس کا سر اس مقام کو چھو رہا تھا جہاں سے وہ روانہ ہوا تھا، اور پاؤں اس دائرے کو مکمل کر رہے تھے جو وہ بنانے نکلا تھا۔

یوں، اس کی لاش نے دائرہ مکمل کیا۔
اسی جگہ اس کی قبر بنائی گئی، اور قبر پر ایک کتبہ نصب کیا گیا، جس پر لکھا تھا،
"اس شخص کو صرف اتنی ہی زمین کی ضرورت تھی، جتنی اس کی قبر نے گھیر رکھی ہے۔"

اللہ تعالیٰ نے بھی اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سورۃ العصر میں فرمایا ہے،
(قسم ہے زمانے کی، بے شک انسان نقصان میں ہے۔)

آج ہمارے دائرے بھی بہت وسیع ہو چکے ہیں...
آئیے، واپسی کے سفر پر غور کرتے ہیں، اس سے پہلے کہ سورج ڈوب جائے۔

اللہ پاک ہمیں موت سے پہلے موت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے اور خاتمہ بالخیر نصیب کرے۔

14/11/2025

ﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻣﯿﺴﯿﺞ ﮐﯿﺎ-
ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺁﺝ ﺟﻮ ﺷﺎﭘﻨﮓ ﮐﯽ ﻟﺴﭧ ﺑﮭﯿﺠﯽ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮯ ﺳﮑﺘﺎ- ﺁﻓﺲ ﻣﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻣﯿﭩﻨﮓ ﮨﮯ- ﻣﯿﮟ ﻟﯿﭧ ﮨﻮﺟﺎﻭﮞ ﮔﺎ-
ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ﮐﻞ ﻟﮯ ﺁﯾﺌﮯ ﮔﺎ-
ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺠﺎﻥ ﻧﻤﺒﺮ ﺳﮯ ﻣﯿﺴﯿﺞ ﻣﻠﺘﺎ ﮨﮯ-
ﺁﭖ ﮐﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﭘﯽ ﺍﯾﻒ ﭼﯿﻨﮓ ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺣﺴﯿﻦ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺑﮭﯽ ﺍﺑﮭﯽ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ- ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺧﯿﺮﺧﻮﺍﮦ ﮨﻮﮞ- ﺍﮔﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﭘﮧ ﯾﻘﯿﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﺧﻮﺩ ﺁ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﺠﺌﮯ-
ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﭘﯿﺮﻭﮞ ﺗﻠﮯ ﺳﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﻧﮑﻞ ﮔﺌﯽ- ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﭽﮯ ﭘﮭﯿﻨﮑﮯ ﭘﮍﻭﺳﻦ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ- ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﭨﯿﮑﺴﯽ ﭘﮑﮍﯼ ﺍﻭﺭ ﭘﮩﻨﭽﯽ ﭘﯽ ﺍﯾﻒ ﭼﯿﻨﮓ ﭼﺎﺋﯿﻨﯿﺰ ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭧ-
ﻭﮨﺎﮞ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﻮﻧﮧ ﭼﮭﺎﻥ ﻣﺎﺭﺍ ﻣﮕﺮ ﺷﻮﮨﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﻣﻠﺘﺎ-
ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﯽ ﮐﺎﻝ ﺁﺉ- ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﮐﺎﻝ ﭘﮏ ﮐﯽ-
ﺷﻮﮨﺮ: ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯿﮟ ﺗﻢ ﭘﯽ ﺍﯾﻒ ﭼﯿﻨﮓ-
ﺑﯿﻮﯼ: ﺟﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﺘﺎ ﭼﻼ‌ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭧ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ-
ﺷﻮﮨﺮ: ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﻓﺲ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻣﯿﺴﺞ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﯽ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮯ ﻧﻤﺒﺮ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ-
ﺗﻢ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﭼﺎﻻ‌ﮐﯿﺎﮞ ﺻﺮﻑ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﻮ ﺁﺗﯽ ﮨﯿﮟ- ﺍﺏ ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺗﻢ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﺁ ﮨﯽ ﮔﺊ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺟﻮ ﻟﺴﭧ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺳﺎﺭﯼ ﺷﺎﭘﻨﮓ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﮐﺮﻟﻮ-😂😂
بس شہد، زیتون کا تیل، پنجیری اور پاور بینک نہ لینا وہ میں نے ڈاکٹر عدنان سے آنلائن آرڈر کر دی ہیں۔

12/11/2025

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hammad Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share