zarorat

zarorat Small and needy products

02/01/2025
25/12/2024

Shopify

25/12/2024

Daraz pr Kon sa products win he

25/12/2024

پروڈکٹ ہنٹنگ کی بات چل رہی تھی

ای کامرس کے لئے پروڈکٹ کی تلاش کوئی آسان کام نہیں ، مہینہ بھر کی ریسرچ اور کئی جگ راتے کاٹنے کے بعد جاکر کہیں ایک پروڈکٹ فائنل ہوتی ہے اور لوگ یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ پروڈکٹ ایک ہی کمنٹ میان انہیں مل جائے ۔ ایسے کوئی بھی نہیں کرتا حتی کہ اگر کوئی سٹور چلا رہا ہو تو حتی الامکان اپنی پروڈکٹ شو نہیں کرتا اور آن لائن فیلڈ کے گرو جو ہزاروں روپے فیس چارج کرکے کورس کرواتے ہیں تو اپنے سٹور کو چھپا لیتے ہیں ۔ نہ صرف سٹور بلکہ کمپین دکھاتے ہوئے ہوئے کی ورڈ تک ظاہر نہیں ہونے دیتے ۔

یہ بزنس سیکرٹ ہوتا ہے اور یہ کوئی فلاحی کام تو ہے نہیں ، یہ ایک کاروبار ہے اور اس کی باقاعدہ ایک قیمت ہے ۔ عام طور پہ پروڈکٹ ہنٹنگ کی فیس $300 ڈالر چارج کی جاتی ہے اور اگر وہ پروڈکٹ wawoo کیٹیگری کی ہو تو ہزار سے $1500 ڈالر کچھ بھی نہیں ہے ۔پروڈکٹ کا مکمل ڈیٹا ، سورس ، کی ورڈ ، کمپیٹیٹرز ، نمبر آف سیلز ، پرائس سب کچھ بتا دیا جاتا ہے ۔

کون سی پروڈکٹ بہتر ہے ؟
پروڈکٹ کے ٹاپ سیلرز کون کون سے ہیں ؟
کہاں کہاں پہ فروخت ہورہی ہے ؟
پروڈکٹ کی ایوریج سیل کیا ہے ؟
کتنے کی ہے ؟
پروڈکٹ کے فیچرز کون کون سے ہیں ؟
پروڈکٹ کے ریسورسز / سپلائیرز کون ہیں ؟
کیسے حاصل کی جا سکے گی ؟
پروڈکٹ کی سیلز پہ مارجن کتنا ہوگا ؟
پروڈکٹ کے لئے امیجز کہاں سے ملیں گے ؟
ویڈیو کیسے بنے گی ؟
لسٹنگ کیسے ہوگی ؟
اور پھر مارکیٹنگ ۔۔۔۔
سیلز فنل کیسے بنے گا ؟
آٹو میشن کیسے ہوگی ؟ فلاں فلاں فلاں ۔۔مطلب مارکیٹنگ ۔۔۔
وہ پھر ایک الگ سین ہے الگ الگ سٹریٹجی

بس اتنا ہی کہوں گا کہ اگر آپ آن لائن بزنس میں سیریس ہیں تو پروڈکٹ ای کامرس فیلڈ کی جان ہے اس پہ خرچ کرنے کی ہمت پیدا کیجئے اور اس کے بعد جاکر کہیں سیلز کی سٹریٹجی کے بارے میں سوچئے ۔

رہے نام اللہ کا

#پروڈکٹ

25/12/2024

اگر آپ کے پاس اس وقت فری ٹائم ہے تو پھر ہی اس پوسٹ کو آخر تک پڑھیں 🤩

اگر آپ کے پاس 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے ہے اور آپ آنلاین بزنس بھی کرنا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کو آخر تک ضرور پڑھیے گا ۔کیوں کہ مکمل روڈ میپ ملے گا اس پوسٹ میں

آن لائن بزنس سٹارٹ کرنے سے پہلے آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ آپ نے کون سا بزنس کرنا ہے ( مطلب آپ نے اپنا انٹرسٹ دیکھنا ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں کیا آپ سروس بیس بزنس آفر کریں گے یا کوئی پروڈکٹ سیل کریں گے )

آپ کو اپنی مثال اس لیے دے رہا ہوں تاکہ آپ یہ نہ سوچیں کہ یہاں کوئی میں ویسے خلائی باتیں کر رہا ہوں ۔f
میں نے اپنا پہلا آن لائن بزنس جاب کے ساتھ اسٹارٹ کیا تھا کیوں کہ میں جاب سے خوش نہیں تھا مطلب یہ کہ لیں میرا مائنڈ سیٹ الگ ہے ۔میرا بزنس مائنڈ ہے
میں اکثر اوٹ اوف دی باکس سوچتا رہتا ہوں ۔
اور جو آپ سوچتے ہیں وہ آپ بن جاتے ہیں یا کر لیتے ہیں
اصل بات ہی سوچ سے سٹارٹ ہوتی ہے اور اس کے بعد عمل کرنے سے آپ اپنے سوچے ہوے خیال کی طرف بڑھتے ہو اور یہی راستہ ہے خود کو بدلنے کا ۔

میں نے اس کی پلاننگ بزنس سٹارٹ کرنے سے 2 مہینے پہلے کر لی تھی ۔اس میں میں نے یہ پلان کیا
مجہے آنلاین کاروبار کرنا ہے کیوں کہ آنلاین کاروبار آسان ہے اور آپ صرف اپنے شہر کے بجائیں پورے پاکستان میں کاروبار بھی کر سکتے ہے ۔جو صرف آنلاین یا ڈیجیٹل ہونے میں ممکن ہے اور آج بہت سارے بزنس آنلاین یا ڈیجیٹل کی طرف جا رہے ہیں اور 2030 تک آپ کو ہر کاروبار آن لائن لازمی ملے گا
ایک موچی جو جوتے مرمت کرتے ہیں ان کا بزنس بھی آن لائن ہوگا اور ان سے لوگ آن لائن ہی آرڈر دے رہے ہونگے ۔

میں نے ابھی پچھلے دنوں ہاکی ماچس کا ایڈ دیکھا آنلاین جبکہ اس کی پرائس صرف 5 روپے ڈبی ہے

سوشل میڈیا مارکیٹنگ یا فیس بک مارکیٹنگ کا میں اکثر رونا روتا رہتا ہوں وہ اس لئے کہ اگر آپ کو آنلاین بیچنا آگیا تو آپ کچھ بھی سیل کر سکتے ہیں ۔

یہاں لوگ اسی سكل کو استعمال کرتے ہوے چارپائی کے پائے سیل کر رہے ہیں
اچار سیل کر رہے ہیں ، کشمیری سبز چائے یہاں تک لوگ آنلاین سیل کر رہے ہیں ۔

اس لئے اس سکل کو میں نے 2021 میں کچھ سیکھا تھا اور اسے عمل میں لا کر کام سٹارٹ کیا ۔۔
اور آپ یقین نہیں کرو گے مجھے اتنا فائدہ ہوا کہ میرا مائنڈ اور اوپن ہوگیا
مطلب ایسا که میں ایک دن کہیں سفر پہ تھا اور مجھے اس دن تقریبا 12500 کی سیل ہوئی تھی اس میں میرا پرافٹ صرف 6000 کونفرم تھا ۔

مجھے اس دن پتا چلا آنلاین بزنس کی اہمیت کا
ویسے پتا تو پہلے بھی تھا لیکن اس دن خود کے ساتھ اکسپیرئینس ہوتا میں دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔اور ابھی مجھے چند دن ہی ہوئے تھے مارکیٹنگ کرتے ہوئے ۔۔،
اور میں نے بزنس بھی صرف 17 ہزار سے سٹارٹ کیا تھا ۔ 2021 میں

جس کو میں 2 لاکھ تک لے کر چلا گیا 2 مہینے کی مدت میں ۔۔۔

آپ کو اپنی چھوٹی سی کہانی بتانے کا مقصد صرف یہ ہے
انسان کی سوچ ہی اسے آگے لے کر جاتی ہے
اور آپ ہی وہ انسان ہے جو خود کو بدل سکتے ہے ۔۔۔۔کوئی نہیں آپ کو بدلے گا آپ خود بدلے گے اپنی محنت لگن اور ایک آئیڈیا کے ساتھ ۔

چلیں آئیں آج کے آئیڈیا کی طرف کہ آپ کس طرح آنلاین گھر سے بیٹھے سوشل میڈیا کا سہارا لیکر کاروبار کر سکتے ہیں ۔۔
ویسے بھی آپ ٹائم پاس کرتے ہے اسی سوشل میڈیا کو لے کر کہیں کہیں گھنٹے ضائع کر دیتے ہیں فضول کی ویڈیوز دیکھتے ہوئے کیا انٹرنیٹ کی پاور کو استعمال کر کے بزنس نہیں بڑھا سکتے

آج کل آپ کے پاس ایک موبائل ہے اس کے اندر سوشل میڈیا ہے آپ دن رات فیس بک ، انسٹاگرام اور ٹک ٹوک یوز کرتے ہیں ۔

آپ اس کا پازیٹو استعمال کیوں نہیں کرتے ؟ 🙄
آپ کو اندازہ نہیں ہے آپ اس کے استعمال سے اپنی لائف بدل سکتے ہیں صرف چند مہینوں کی محنت کی وجہ سے ،

آپ آن لائن کیا کیا بیچ سکتے ہیں اکثر لوگ اسی چیز میں پھنس جاتے ہیں اور وہ کبھی اپنا سٹارٹ اپ نہیں کر پاتے آج میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ کیا کیا بیچ سکتے ہے ۔

آن لائن بزنس کرنے کیلئے آپ کے پاس دو چیزیں ہونا چاہئے ۔
1۔ سروس بیس بزنس
2۔ پروڈکٹ بیس بزنس

میں یہاں آپ کو پروڈکٹ بیس بزنس کا بتاؤ گا ۔1q

اس میں کچھ چیزیں درج ذیل ہیں ۔
جس میں کچھ کیٹگری بتا رہا ہوں ۔

✅ہوم ڈیکور کی آئٹمز
✅کچن کے آئٹمز
✅فیشن کی آئٹمز
✅بیوٹی کی ایٹم
✅ہیلتھ کے ریلٹڈ ایٹم

آپ کی پروڈکٹ کسی کا مسئلہ حل کر رہی ہو پھر ہی وہ بکے گی ۔لونگ ٹرم کے لئے

پروڈکٹس کہاں سے
آپ ہول سیل میں اٹھا سکتے ہیں

1۔ کراچی میں بولٹن مارکیٹ
2۔ لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ
3۔ پشاور میں کارخانو مارکیٹ
4۔ راولپنڈی میں راجہ بازار

یہاں سے آپ کو ہر قسم کی پروڈکٹ مل جائے گی وہ بھی ہول سیل ریٹ کے اوپر ۔۔

کورئیر اکاؤنٹ :
آپ نے کسی بھی کمپنی میں کوریئر اکاؤنٹ اوپن کروانا ہے کیش ان ڈیلیوری کے لیے ۔
ایڈوانس پیمنٹ کوئی نہیں دے گا شروع میں
ہاں اگر آپ اپنا ٹرسٹ ڈیولپ کر لیتے ہے تو لوگ آپ کو ایڈوانسڈ پے منٹ بھی کرنے کو تیار ہونگے ۔
لیکن آپ کو COD کی سہولت دینی ہی ہوگی ۔

یہاں تک آپ کے دو کام مکمل ہو چکے ہیں
آپ نے اپنی پروڈکٹ بھی فائنل کر لینی ہے تو پروڈکٹ catagory میں نے آپ کو بتا دی ہیں .

یاد رہے آپ کو پروڈکٹ خرید کرنے سے پہلے اس کی ٹیسٹنگ کرنی پڑے گی اس کی مارکیٹنگ کرنی پڑے گی
مارکیٹنگ کرنے کے لئے فیس بک انسٹاگرام پر آپ ایڈز چلائیں گے ۔

آپ کو اسٹارٹ میں ویب سائٹ کی ضرورت نہیں ہے آپ سمپل اپنے فیس بک پیج کے ذریعہ سے واٹس ایپ کا بٹن اٹیچ کرکے سیل حاصل کر سکتے ہیں ورنہ آپ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ میں اپنی اڈینس کو لینڈ کروا سکتے ہیں ۔

انڈیا میں ایسے بہت سارے سٹارٹ اپ ہے جو صرف انسٹاگرام کے اوپر ہی لاکھوں کا بزنس کر رہے ہیں وہ بھی گھر بیٹھے ۔ ہاں جی سہی سنا گھر بیٹھے ہی کاروبار کر رہے ہیں

ایک یہاں پر میں آپ کو مزید بات بتانا چاہتا ہوں
وہ یہ کہ
آپ نے اپنا ٹرسٹ ڈیولپ کرنا ہے پھر ہی آپ لونگ ٹرم چل سکتے ہے ۔۔۔۔

مارکیٹنگ کا بجٹ آپ کی جیب میں کم ازکم پورے مہینے کا 15000 ہونا چاہیے
مطلب آپ ڈیلی کا 500 لگائیں گے ۔
اور

25/12/2024

LLC

25/12/2024

Agr products tagri ho to social media pe sale krna mushkel nhi

Address

Federal B Area Block 22 Karachi
Karachi
05444

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when zarorat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category