Dera Baba Saddar Deen

Directions

Dera Baba Saddar Deen WhatsApp # +923298686005_
Delivery All over In Pakistan 🌎

"Welcome To Chaudhary Organic Foods"
"💫 Desi Ghee - The Taste of Tradition, The Power of Purity"
We Provide Pure homemade Natural & Organic Desi Ghee & Makhan (Butter)0F Buffalo & Happy Cow 🐄!

15/09/2026

With Saima Jabeen Sehar – I just made it onto their weekly engagement list by being one of their top engagers! 🎉

🌾 گاؤں کے خالص ذائقے کی یاد آ گئی؟ 🧈❤️اب گھر بیٹھے حاصل کریں خالص دیسی گھی اور تازہ مکھن۔روایتی ذائقہ، خوشبودار کھانے او...
12/09/2026

🌾 گاؤں کے خالص ذائقے کی یاد آ گئی؟ 🧈❤️

اب گھر بیٹھے حاصل کریں خالص دیسی گھی اور تازہ مکھن۔

روایتی ذائقہ، خوشبودار کھانے اور دیسی پن کا وہ مزہ جو نسلوں سے پسند کیا جاتا ہے۔ 😋

🥘 پراٹھا ہو یا دال
🍞 روٹی ہو یا حلوہ
ایک چمچ خالص گھی، ذائقہ لاجواب!

📲 آج ہی آرڈر کریں۔

دیسی گھی کا ماخذ دودھ ہی ہے پھر آگے پرانے طریقوں سے گھی بنایا جائے تو مہنگا اس لیے ہوتا ہے کہ اس سے آہستہ آہستہ ملائی جم...
12/09/2026

دیسی گھی کا ماخذ دودھ ہی ہے
پھر آگے پرانے طریقوں سے گھی بنایا جائے تو مہنگا اس لیے ہوتا ہے کہ اس سے آہستہ آہستہ ملائی جمع کی جاتی ہے جو کئی دنوں تک جمع ہوتی رہتی ہے پھر اسے کھٹا لگایا جاتا ہے اس کی دہی بنائی جاتی ہے پھر اس دہی کو مٹکے میں بلو کر لسی تیار کی جاتی ہے جس سے مکھن نکلتا ہے پھر اس مکھن گھی بنتا ہے ۔۔
دوسرا طریقہ کمرشل یہ کہ دودھ سے کریم نکالی جاتی ہے مشین کے ذریعے پھر اس کریم کو کچھ لوگ ڈریکٹ گرم کرکے گھی بناتے ہیں کچھ اسے کٹھا لگا کر دہی پھر دہی سے لسی ،لسی سے مکھن ،مکھن سے گھی بنایا جاتا ہے
دونوں طریقوں کا ماخذ دودھ ہی ہے دودھ اچھا کریم اچھی گھی بھی اچھا ۔۔۔
آپ ہم سے دونوں طریقوں سے بنایا جانے والا گھی لے سکتے ہیں

10/09/2026

زندگی تیز، بہت تیز چلی ہو جیسے

2000 کے بعد پیدا ہونے والی نسل بد قسمتی سے اس لذت ، سکون اور محبت سے محروم رہی جو نوے کی دہائی کی جنریشن کو ملی۔

ہم نے زندگی کے اصل رنگ اپنی آخری ہچکیاں لیتے ہوئے دیکھے اور انہیں الوداع کیا۔

ہم نے مٹی کے چولہوں پر کڑتی ہوئی چائے کا بہترین ذائقہ لیا اور مٹی کے برتنوں میں بنتے سالنوں کی مہک سے خود کو لطف اندوز کیا۔

ہم نے اسکول ڈیسک یا بینچ پر بیٹھ کر ساتھ والے بینچ پر اپنابستہ رکھ کر کہا کہ یہ جگہ میرے دوست کی ہے یہاں وہ پیٹھے گی

ہم نے نانی اور دادی سے وہ کہانیاں بھی سنی، جن کے حصار میں جوانی تک مبتلا ہیں۔

ہم نے مہمانوں کی آمد پر گھر میں جشن کا سا ماحول دیکھا، اور ان کے الوداع ہونے پر ان کی طرف سے محبت کے طور پر ملے دس روپوں کو قارون کے خزانے کے برابر سمجھا۔

پھر مہمانوں کی پلیٹ میں بچے ہوئے بسکٹوں پر ہاتھ صاف کیا، جس کا بعض اوقات ازالہ بھی کر ناپڑا

کلاس روم سے استاد/ استانی کے ساتھ کا پیاں اٹھا کر سٹاف روم تک لے جانا اپنے لیے اعزاز سمجھا۔

کلاس ٹیسٹ کے دوران ایک خالی صفحے کے لیے کلاس میں بھیک تک مانگی۔

جمعے والے دن بیگ میں آدھی کتابوں کو رکھتے وقت کی خوشی محسوس کی۔ ہم نے آخری پیریڈ کے دوران چھٹی کے لیے بجتی ہوئی گھنٹی کے لیے وہ بے تابی کا مزہ لیا۔ نوے فیصد لوگوں نے ہو ہی نہیں سکتا کہ کسی کلاس روم سے چاک چوری نہ کیا ہو۔

ہو ہی نہیں سکتا کہ گھر جاتے راستے میں آنے والے کسی پھلدار پودے پر پتھر مار کر پھل نہ کھائے ہوں۔ یہ الگ بات تھی کہ اکثر اوقات پھلوں کے ساتھ مالکان کی طرف سے بہت کچھ سنے کو ملا، مگر ہم نے پرواہ نہیں کی اور در گزر فرمایا اور دوسرے دن پھر وہی روایت جاری رکھی۔

ہمارے اسکول کے دور میں امیر وہی سمجھا جاتا تھا جس کے پاس جیومیٹری بکس ہوتا تھا۔ پانی کے لیے ایک بوتل جو اکثر کاندھوں پر لائی جاتی تھی اور جو ٹفن میں گھر سے کھانا لے کر آتا تھا۔ ہاں یہ الگ بات تھی کے ہمارے ہوتے ہوئے وہ کھانا اسے کبھی کبھار ہی نصیب ہوتا تھا

گلاب لمحوں کے مخمل پر کھیلتے بچین
پلٹ کے آ، میں تجھ سے شرارتیں مانگوں

ٹیچر کی غیر حاضری کے لیے مانگی ہوئی دعا بہت کم ہی قبول ہوتی تھی۔ اکثر راہ سے واپس آجاتی تھی۔

ہماری امیدیں بھی بہت ٹوٹی ہیں۔۔ اکثر رات کو ہوتی بارش میں سکون سے سوتے تھے کہ صبح بارش ہونے کی وجہ سے اسکول نہیں جائیں گے مگر صبح اٹھتے ہی نکلی ہوئی دھوپ دیکھتے تھے اور ایسے دیکھتے جیسے کوئی معجزہ ہو گیا ہو۔ اس ٹوٹتی امید کا دکھ کسی ماتم کے دکھ سے کم نہیں ہوتا تھا۔

ہم نے گرمیوں کی دوپہر میں نیند نہ آنے کے باوجود بھی مجبور ا سونے کی ادکاری کی جو کسی بڑی اذیت سے کم نہ ہوتی تھی۔
ہم نے احترام دیکھا، خلوص، محبت ، بھائی چارہ اور ہمدردی دیکھی۔
ہم نے لوگوں کے لوگوں کے ساتھ دعوے اور رشتوں کی اصل مٹھاس دیکھی۔

ہم نے بارش کے پہلے قطروں سے مٹی کی اٹھتی ہوئی خوشبو کو محسوس کیا۔

ہم نے پڑوس کے گھروں میں سالن دیتے اور لیتے دیکھا۔

ہم نے پڑوسیوں کے آئے ہوئے مہمانوں کو اپنے گھر لے آنے کو اپنا اعزاز سمجھا۔

ہم صبح اسکول جانے سے پہلے مستنصر حسین تارڑ کا پروگرام دیکھا، جس میں کارٹون ختم ہوتے ہی اسکول کی طرف دوڑ لگائی۔

ہم نے ففٹی ففٹی ، آغوش جانگلوس، سورج کے ساتھ ساتھ اندھیرا اجالا، باادب با ملاحظہ ہوشیار، عینک والا جن ، دھواں، گیسٹ ہاؤس وغیرہ جیسے نایاب ڈرامے دیکھے ۔۔۔ ،

ہم نے انسان کو انسان کے روپ میں دیکھا۔

ہم نے عشاء کے بعد فورا سونے پر نیند کامزہ چکھا اور فجر کے بعد پھوٹتی روشنی کا نور دیکھا۔

سچ پوچھو، تو ہم نے عام سے پتھر کو بھی کو نور دیکھا۔۔

اپنی زندگی کو اتنا فضول نہ بنائیں کہ آپ کی زندگی کے فیصلے بھی دوسرے کریں۔❤️
08/09/2026

اپنی زندگی کو اتنا فضول نہ بنائیں کہ آپ کی زندگی کے فیصلے بھی دوسرے کریں۔❤️

پھر سے عطا ہوئی تو جیئیں گے کہ پہلی بارہم زندگی کو حسبِ ارادہ نہ جی سکے! کومل جوئیہ #شاعری
07/09/2026

پھر سے عطا ہوئی تو جیئیں گے کہ پہلی بار
ہم زندگی کو حسبِ ارادہ نہ جی سکے!

کومل جوئیہ

#شاعری

Address

Jhelum

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Baba Saddar Deen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share