19/09/2023
نعت شریف
ملی سوچوں کو جب سرکارﷺ کے افکار سے خوشبو
تو آئی باغِ ہستی کے گل و گلزار سے خوشبو
مہک اسوہ ءِ احمدﷺ کی مشامِ جاں میں بس جائے
تو آئے گی سدا انسان کے کردار سے خوشبو
عطا ہے آپﷺ کے جسمِ معطر کی اسے نسبت
جو آتی ہے مقدس آپﷺ کے دربار سے خوشبو
دلوں کے کِھل گئے گلشن معطر ہوگئیں سوچیں
ہے پھیلی بزم میں یوں نعتیہ اشعار سے خوشبو
نہ آئی پھول کلیوں زعفران و عود و عنبر سے
"جو آتی تھی وجودِ اطہرِ سرکارﷺ سے خوشبو"
درودوں کا جو نذرانہ ہوائیں لے کے جاتی ہیں
تو دامن بھر کے لاتی ہیں شہِ ابرارﷺ سے خوشبو
علی و فاطمہ حسنین سے خوشبو وہی آئے
صحابہ نے معطر پائی جو سرکارﷺ سے خوشبو
ہوا نخلِ تمنا پُر ثمر بادِ بہاراں سے
عنایت ہو گئی جب گنبد و مینار سے خوشبو