Saqib Organic Store

Saqib Organic Store Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saqib Organic Store, Organic Grocery Store, near Islamia High school, bara Qabrstan Road, niyaee chowk, Gujranwala.

27/04/2026
آملہآنولہ، اولا، Amblica, Indian Gooseberry بر صغیر پاک و ہند کے جنوبی میدانی علاقوں سے چار ہزار فٹ تک کی بلندی پہ پایا ...
13/04/2026

آملہ
آنولہ، اولا، Amblica, Indian Gooseberry
بر صغیر پاک و ہند کے جنوبی میدانی علاقوں سے چار ہزار فٹ تک کی بلندی پہ پایا جانے والا پھل ھے
آملہ کو صدیوں سے طبِ ہندی اور طبِ یونانی میں کئی امراض کے علاج اور فوائد کیلئے استعمال کیا جا رہا ھے
وٹامن اے،ای، سی، کیلشیئم، آئرن، مینگانیز، کاپر، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر کئی بےحد مفید اجزاء سے بھرپور یہ پھل انسانی جسم کیلئے خدا کی ایک عظیم نعمت ھے۔ اسکے فوائد پہ بے شمار طبی کتب میں بہت کچھ لکھا جا چکا ھے۔ آج کے جدید دور میں ہم انٹرنیٹ پہ اسکے فوائد کو بآسانی مزید جان سکتے ہیں
معروف اور میرے خود کے آزمودہ فوائد میں
ہڈیوں کا بھربھرا پن، عام جسمانی کمزوری، نظر اور یادداشت کی کمزوری، بالوں کی وقت سے پہلے سفیدی، یرقان اور صفراوی امراض، خون کے سرخ خلیات کی کمی، کولیسٹرول کا بڑھ جانا، ہائی بلڈ پریشر، بھوک کی کمی، پیاس کی زیادتی، ہاضمے کی کمزوری اور عام جسمانی سستی کو دور کرنے کیلئے بہت کارآمد پھل ھے۔ اسے خشک پاؤڈر کر کے، اچار بنا کر، مربہ اور چٹنی بنا کر یا پھر شربت بنا کر استعمال کیا جاسکتا ھے
آملے کا مربہ
"جتنے منہ اتنی باتیں" کے مصداق جتنے منہ اتنے طریقے سے اسکا مربہ اچار چٹنی یا شربت بنایا جاسکتا ھے
لیکن میں اپنے آزمودہ طریقوں میں سے چند طریقے بیان کروں گا جن میں اسکے زیادہ سے زیادہ غذائی اجزاء محفوظ رہیں اور زیادہ فوائد لیئے جا سکیں
اکتوبر نومبر میں دیسی پھل تیار ہوجاتا ھے جبکہ بنارسی، صراحی اور شیشہ دسمبر سے جنوری تک تیار ہوتا ھے

مربہ
مربے کیلئے ہمیشہ پختہ پھل کا انتخاب کریں
دو کلو آملہ لیں۔ یہ ڈانگ سوٹے سے جھاڑا ہوا نا ہو بلکہ ہاتھ سے پیار سے توڑا گیا پھل ہو
اسکو چاروں طرف سے باریک کانٹے سے چھید کریں جو گھٹلی تک گہرا ہو
(محنت اور احتیاط والا کام ھے
مشکل لگے تو آملے میرے پاس لے آئیں مشین سے چھدرائی کروا دوں گا)
اسکو پلاسٹک کے برتن میں پانی میں بھگو دیں
روزانہ اسکا پانی دس دن تک تبدیل کریں تا کہ اس کی کڑواہٹ بہت کم رہ جائے
اسکے بعد اسکو تازہ پانی میں ایک ہلکا جوش دیں۔ اور سارا پانی بہا کر آملہ کو سٹیل کے برتن میں ڈال کر اس پہ ایک کلو چینی کا چھڑکاؤ کر کے کپڑے سے ڈھانپ دیں
چوبیس گھنٹے بعد آملہ اپنا پانی چھوڑ دے گا۔ آملہ کو الگ کر کے پانی میں آدھا کلو چینی ڈالیں اور جوش دیں۔ پہلے جوش پہ آملہ بھی اس میں ڈال دیں اور دوبارا جوش دے کر آگ بند کر دیں اسکو کپڑے سے ڈھانپ دیں
تیسرے دن دوبارہ آملہ الگ کریں اور آدھا کلو چینی اس چاشنی میں ڈال کر جوش دیں جیسے ہی جوش آئے آگ بند کر کے آملہ اس میں ڈال دیں
چوتھے دن یہی عمل۔ لیکن چینی صرف ایک پاؤ اور ٹاٹری تین گرام ڈالیں۔ ساتھ ایک چٹکی کُٹی ہوئی سرخ مرچ اور سات عدد چھوٹی الائچی پیس کر ڈالیں پہلے جوش پہ آگ بند کر کے آملہ اس گرم گرم شیرے میں ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے پہ ہوا بند برتن میں محفوظ کرلیں

احتیاطیں
لوہے کا کانٹا، چھری، چمچ، برتن وغیرہ کسی صورت بھی آملے کے ساتھ نا لگنے پائے
اگر کانٹے سے چھید کم کیئے جائیں تو آملے پہ جھریاں پڑ جاتی ہیں اور کڑواہٹ باقی رہتی ھے
اگر ٹاٹری استعمال نا کرنا چاہیں تو فی کلو چینی میں ایک گرام ٹاٹری کے تناسب سے فی کلو چینی میں ایک عدد لیموں کا رس شامل کیا جا سکتا ھے
کچھ لوگ اس بات پہ معترض ہوتے ہیں کہ دس پندرہ دن آملہ کو پانی میں بھگونے سے اسکا اثر کم رہ جاتا ھے
بات بالکل درست ھے
لیکن اسکی کڑواہٹ کم نا کی جائے تو تیار ہوکر اس میں کھٹاس باقی ہوگی۔ اور بلا شبہ فایدہ بھی زیادہ ہوگا
اگر آپ تھوڑی کھٹاس یا کسیلا پن برداشت کر لیں تو اس کیلئے تیاری کا ایک اور طریقہ بھی ھے

مربہ کا طریقہ نمبر دو

دو کلو تازہ آملہ اچھی طرح دھو لیں۔ اس پہ چھید کر کے اس کو روایتی طریقہ سے بھاپ پہ آدھا گھنٹہ نرم کریں (جیسے مٹن یا چکن کو سٹیم روسٹ کیا جاتا ھے)
اسکے بعد اس کو پہلے طریقے کے مطابق ایک کلو چینی ڈال کر اسکا پانی چھڑائیں اور باقی وہی طریقہ جو پہلے بیان ہوا

اچار کا طریقہ
اجزاء
دیسی آملہ دو کلو
نمک پچیس گرام
ہلدی پچیس گرام
دادڑ مرچ آدھا چمچ
سرسوں کا تیل

آملہ دھو کر خشک کریں
ایک برتن میں آدھا پاؤ سرسوں کا تیل اور آملہ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور ہلکی آنچ پہ رکھ دیں
اسکو مسلسل لکڑی کےچمچ سے ہلاتے جائیں اور ساتھ ساتھ ہلدی اور نمک مکس کر کے ہلکا ہلکا چھڑکتے جائیں
جلنے نا پائے۔ جب خوشبو اور ہلکا دھواں نکلنا شروع ہو جائے مرچ شامل کریں اور ٹھنڈا ہونے پہ تیل میں ڈال دیں
بس اچار تیار ھے

میٹھی چٹنی
اجزاء
پختہ آملہ ایک کلو
دادڑ مرچ آدھا چائے کا چمچ
سبز الائچی سات عدد کا دانہ کُٹا ہوا
چینی ایک کلو
نمک دو چٹکی
لیموں ایک عدد یا ٹاٹری ایک گرام یا سرکہ دو چمچ
پانی 375 ملی لٹر
آملہ کو لکڑی کے ڈنڈے سے کوٹ کر گھٹلی الگ کر لیں
اسکو برتن میں ڈال کر اس میں چینی مرچ نمک لیموں کا رس ملا کر چھ گھنٹے پڑا رہنے دیں
اسکے بعد اس میں پانی شامل کریں اور تیز آنچ پہ پکائیں۔ جوش آنے پہ آگ بند کریں
اگر قوام پتلا ہو تو ٹھنڈا ہونے کے بعد دوبارہ ہلکی آنچ پہ کچھ دیر پکا کر حسبِ پسند گاڑھا کر کے ٹھنڈا ہونے پہ محفوظ کر لیں

چٹ پٹی چٹنی کا طریقہ
آملہ دیسی ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
کُٹی مرچ آدھا چمچ
چینی ایک کلو
سرکہ سفید ایک کپ
سفید زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
آملہ کو غصے کی حالت میں کُوٹتے ہوئے گٹھلیاں الگ کرتے جائیں
ایک برتن میں سارے اجزا اکٹھے شامل کر کے اسکو ہلکی آنچ پہ لُوہیں۔ جب قوام ذرا گاڑھا ہونے پہ آئے تو ایک پورا جوش دے کر ٹھنڈا کر کے چھپا لیں
سفوف
تازہ آملہ کوٹ کر صاف کپڑے پہ تیز دھوپ میں بچھا دیں
شام کو سائے میں رکھیں
مکمل خشک ہو تو گھٹلی الگ کر کے پاؤڈر بنا لیں
خوراک طبیب کے مشورے سے استعمال کریں

شربت
تازہ آملے کو توڑ کر گاجر کے جوس کی طرح اسکا جوس نکالیں
جتنا جوس ہو اسکے برابر عرق گلاب شامل کریں ٹوٹل وزن کے دو گنا چینی اور فی کلو چینی میں ایک گرام ٹاٹری شامل کر کے ایک جوش دے کر محفوظ کر لیں
خوراک دو چمچ روزانہ پانی ہیں مکس کر کے پیئں
خون کی کمی ، ہیضہ، یرقان، اسہال، بھوک کی کمی ، نکسیر اور پیشاب کی جلن کیلئے بےحد مفید ھے

ثاقب سعید
آملہ و ہڑیڑ فارمر، مہر ایگریکلچرل ماڈل فارم تحصیل نوشہرہ ورکاں، گوجرانولہ
فاضل الطب والجراحت حمایتِ اسلام طبیہ کالج لاہور

Address

Near Islamia High School, Bara Qabrstan Road, Niyaee Chowk
Gujranwala
52250

Opening Hours

Monday 10:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saqib Organic Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share