Times of Gilgit Baltistan. TOGB"

Directions

Times of Gilgit Baltistan. TOGB" Follow us to get Latest breaking about GB & all over pakistan Events, fashion & culture of GB.💗
(1)

26/10/2026
ہنزہ ۔ہنزہ، ششکٹ گوجال کے مقام پر ٹی زیڈ گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جان بحق۔پولیس ذرائع
05/10/2026

ہنزہ ۔
ہنزہ، ششکٹ گوجال کے مقام پر ٹی زیڈ گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جان بحق۔
پولیس ذرائع

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَوادی داریل کا پہلا PHD ڈاکٹر علمی و تعلیمی تاریخ کا ایک روشن باب سابقہ وائس چا...
01/10/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
وادی داریل کا پہلا PHD ڈاکٹر علمی و تعلیمی تاریخ کا ایک روشن باب سابقہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان استاد محترم ڈاکٹر محمد سیلم صاحب اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔ ان کی وفات نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پوری وادی داریل بالخصوص تعلیمی و علمی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے
اللہ تعالی استاد محترم کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دیں، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائےآمین
عزیز و اقارب اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کیساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین








 #804
29/09/2026

#804

جتنے کھرب خرچہ حکومت نے راستے بند کرنے پہ کیا ہے اگر اتنا عوام کو ریلیف دے دے تو عوام ویسے ہی ان کی فین ہو جاتی۔        ...
25/09/2026

جتنے کھرب خرچہ حکومت نے راستے بند کرنے پہ کیا ہے اگر اتنا عوام کو ریلیف دے دے تو عوام ویسے ہی ان کی فین ہو جاتی۔










گلگت کے علاقے جوٹیال سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لائبہ گزشتہ روز بروز ہفتہ دوپہر تقریباً 4 بجے گھر سے ناراض ہو کر نکلی تھ...
13/09/2026

گلگت کے علاقے جوٹیال سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لائبہ گزشتہ روز بروز ہفتہ دوپہر تقریباً 4 بجے گھر سے ناراض ہو کر نکلی تھیں، تاہم تاحال واپس نہیں آئیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق لائبہ کی تلاش جاری ہے اور گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ اگر کسی شخص نے لائبہ کو کہیں دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن پکار 15 یا درج ذیل نمبرز پر اطلاع دیں:
03129935337
03554777498
0554287812
آپ کی ایک بروقت اطلاع ایک پریشان خاندان کو اپنی بچی تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
براہِ کرم یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

سڑکوں پہ احتجاج کرتی ہماری بچیاں اور ہماری سوچ گلگت بلتستان کی فضاؤں میں آج ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ وہ معصوم بچیاں ...
07/09/2026

سڑکوں پہ احتجاج کرتی ہماری بچیاں اور ہماری سوچ
گلگت بلتستان کی فضاؤں میں آج ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ وہ معصوم بچیاں اور بچے، جو کل تک ظلم و جبر کا شکار تھے، آج اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ چند باہمت طالبات نے اسکولوں سے نکل کر سڑکوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا، اور یہ احتجاج ان کا بنیادی حق تھا۔ یہ منظر اس بات کا اعلان ہے کہ اگر انہیں مزید موقع اور تربیت دی جائے تو وہ کل کے بہادر شہری بن سکتے ہیں۔
دو رخ

ایک طرف یہ طالبات اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ظلم کے خلاف کھڑی ہیں، اور دوسری طرف چند لکھاری سوشل میڈیا پر ان کی تحریک کے مخالف ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ طالبات کو سڑکوں پر لانا جائز نہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ جب بی ای ایس پی خواتین صبح و شام خیرات لینے کے لیے غول در غول سڑکوں پر نکلتی ہیں، وہاں ہماری غیرت اور پردہ کہاں چلا جاتا ہے؟
اصل غیرت

غیرت یہ نہیں کہ بچیوں کی ایک تصویر پر تنقید کی جائے۔ غیرت یہ ہے کہ اپنی بیٹی کو اتنا فعال بنایا جائے کہ وہ خود اسکول، کالج جا سکے، موٹر چلا سکے، اور ضرورت پڑنے پر ہتھیار بھی اٹھا سکے۔ دنیا کے ہر ملک میں خواتین کو مرد کے برابر حقوق ملے ہیں، مگر ترقی پذیر معاشروں میں انہیں ہر قدم پر تنگ کیا جاتا ہے۔
عالمی تناظر

آج گلگت بلتستان کی بچیاں بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ حاصل کر رہی ہیں، اور ہم خوشی سے مبارکبادیاں دیتے ہیں۔ مگر وہی معاشرے جہاں ہماری بچیاں پڑھنے جاتی ہیں، وہاں کھلے عام مرد و خواتین دوستی اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنی بیٹیوں کو عزت، قانون اور حیا کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دے رہے ہیں؟
تربیت کی ضرورت

• بیٹیوں کی تربیت اتنی ہی ضروری ہے جتنی بیٹوں کی۔
• بیٹوں کو سبق دیا جائے کہ دوسروں کی بہن بیٹی کا بھی اتنا ہی خیال رکھیں جتنا اپنی کا رکھتے ہیں۔
• معاشرتی بہادری یہی ہے کہ بیٹی کو بھی مرد کی طرح زندگی گزارنے کے قابل بنایا جائے۔مستقبل کا پیغام

اگر ہم اپنی بیٹیوں کو فعال، باہمت اور خودمختار نہ بنائیں تو اغوا، قتل اور ظلم کبھی ختم نہیں ہوں گے۔ مگر اگر ہم انہیں ہمت، حوصلہ اور تربیت دیں تو وہ معاشرے کو بدلنے والی انقلابی طاقت بن سکتی ہیں.













پاکستانی کوہ پیما محترمہ اسماء مشتاق اسپانٹک چوٹی پر کوہ پیمائی کے دوران جان کی بازی ہار گئیں. اطلاعات کے مطابق اسماء نے...
20/08/2026

پاکستانی کوہ پیما محترمہ اسماء مشتاق اسپانٹک چوٹی پر کوہ پیمائی کے دوران جان کی بازی ہار گئیں. اطلاعات کے مطابق اسماء نے سپینٹک سر کر لی تھی۔ واپسی پر انکی طبیعت خراب ہوئی اور وہ سروائیو نہ کر سکیں۔ اللہ درجات بلند فرمائے۔


اسلام آباد: پسند کیخلاف شادی تسلیم نہ کرنے پر والدین نے بیٹی کو ق۔ت۔ل کردیا۔واقعہ تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیا۔ حنا ظ...
19/08/2026

اسلام آباد: پسند کیخلاف شادی تسلیم نہ کرنے پر والدین نے بیٹی کو ق۔ت۔ل کردیا۔

واقعہ تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیا۔ حنا ظرہف کی شادی نوید حسن نامی نوجوان سے اس کی مرضی کے خلاف کی گئی تھی، جس سے ناخوش ہو کر حنا نے عدالت سے خلع لے لیا تھا۔

حنا کے والد 13 اگست کو اسے لاہور سے اسلام آباد لائے یقین دہانی کرائی کہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، تاہم گھر پہنچنے کے بعد اہلخانہ نے اسے ق۔ت۔ل کردیا۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times of Gilgit Baltistan. TOGB" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category