Syco Vlog Page

Syco Vlog Page Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syco Vlog Page, Grocers, Dera Ghazi Khan.

04/09/2024

Kux na kux kro bhai abhe time hi

28/08/2024

Dog fashan

نیو مووی ہے فلم کا نام: کام چالو ہے سنہ: 2024 لیڈ ایکٹر: راجپال یادیو یہ فلم مہاراشٹر کے رہنے والے منوج پانڈے کی حقیقی ز...
28/08/2024

نیو مووی ہے

فلم کا نام: کام چالو ہے
سنہ: 2024
لیڈ ایکٹر: راجپال یادیو
یہ فلم مہاراشٹر کے رہنے والے منوج پانڈے کی حقیقی زندگی پر بنائی گئی ہے جس میں راجپال یادیو نے کمال کی اداکاری کی ہے۔ فلم ایک باپ کے اپنی بیٹی سے بےلوث محبت پر مشتمل ہے۔
اس فلم میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے اور یہ ایک نہایت ہی زبردست پیغام دیتی ہے۔۔
فلم تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے، ایک دوسرے سے پیار کرنے والے میاں بیوی اور دونوں کی ایک بہت ہی لاڈلی بیٹی۔ فلم میں دکھایا جاتا ہے کہ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کیسے کی جاتی ہے (امارات میں ہوتے ہوئے انڈیا کے لوگوں کی اپنی اولاد کی اچھی تربیت کا میں عینی شاہد ہوں) ۔ ماں اپنی بیٹی کی پڑھائی پر دھیان دیتی ہے اور باپ اس کے کرکٹ کھیلنے کی شوق میں بھر پور ساتھ دیتا ہے۔ بیٹی پڑھائی اور کرکٹ دونوں میں اوّل نمبر پر ہوتی ہے۔ ہنسی خوشی زندگی گزر رہی ہوتی ہے۔۔
کرکٹ کلب کی طرف سے انڈر 15 میں بیٹی کی سلیکشن ہوجاتی ہے، باپ سکوٹر پر خوشی خوشی اسے نزدیک کے ریلوے اسٹیشن پر لےجانے نکل پڑتا ہے، راستے میں روڈ پر بنے پانی سے بھرے ہوئے ایک کّھڈے میں اس کی بائک گر جاتی ہے, بیٹی کا سر ایک پتھر سے لگ کر لہولہان ہو جاتا ہے جس سے اسکی موت واقع ہوجاتی ہے ۔۔
باپ یہ صدمہ برداشت نہیں کر پاتا اور پاگلوں کی طرح کبھی اسکول میں اور کبھی کرکٹ کلب میں ڈھونڈنے نکل پڑتا ہے۔۔ ایک دن اُسی کّھڈے سے اس کا گزر ہو پاتا ہے، اور اسے وہی ایکسڈنٹ یاد جاتا ہے اور زاروں قطار رونے لگتا ہے۔۔گھر آ کر بیٹی کا راکھ اٹھاتا ہے اور سیدھا پولیس اسٹیشن رپورٹ لکھنے چلا جاتا ہے, پولیس اسے سمجھاتا ہے کہ ہم ایسے کّھڈے کے خلاف رپورٹ درج نہیں کر سکتے آپ جس کی وجہ سے یہ کّھڈه بنا ہے اسے تلاش کریں، وہاں سے نکل کر سرکاری دفتر میں چلا جاتا ہے پتہ کرنے۔ پورے 4 مہینوں کے بعد سرکاری افسر سے مل پاتا ہے، وہاں اسے بتایا جاتا ہے کہ جس ٹھیکیدار نے یہ روڈ بنانے کا ٹھیکہ لیا تھا یہ سراسر اس کی غلطی ہے، اس کا نام پتہ لے کر اُس کے بنگلے میں جاتا ہے ۔ ٹھیکیدار اسے کہتا ہے کہ اگر میں تم جیسے سڑک چاپ لوگوں کی فکر کروں تو کیسے اتنے بنگلوں کی مالک بن پاؤنگا۔۔بات ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی ہے، گارڈ اسے اٹھا کر بنگلے کے باہر پھینک دیتا ہے ۔۔ رات ہو جاتی ہے بیوی اسے سمجھاتی ہے کہ آپ سسٹم سے نہیں لڑ سکتے، وہ طیش میں آ کے چُری اٹھاتا ہے اور سیدھا ٹھیکیدار کے بنگلے میں چُپکے سے گھس جاتا ہے جیسے ہی سوتے ہوئے ٹھیکیدار کے سینے میں چری مارنے آگے بڑھتا ہے، ٹھیکیدار کی ننھی سی بیٹی پاپا پاپا کہتے ہوئے راجپال یادیو سے لپٹ جاتی ہے، اسے اس میں اپنی بیٹی دکھائی دینے لگتی ہے وہ چری پھینک کر گھر واپس آجاتا ہے اور صبح سویرے سب سے پہلے وہی کّھڈا اپنی مدد آپ بھرنے لگ جاتا ہے اور پھر ایک ایک کر کے کّھڈے بھرتا رہتا ہے تاکہ کسی اور کی لاڈلی ایسے کسی حادثے کا شکار نہ ہو جائے ۔۔
آخر میں منوج پانڈے اور راجپال یادیو دونوں کو ساتھ دکھایا جاتا ہے، جس میں منوج پانڈے اپنی زبان میں کُچھ کہتا ہے جس کا راجپال یادیو ترجمہ کر دیتا ہے کہ
" اس کے بعد میں نے رونا چھوڑ دیا اور زندگی بھر میں نے کّھڈے بھرے تاکہ جو میرے ساتھ ہوا وہ کسی اور کی بیٹی کے ساتھ نہ ہو، اور جب تک میں جیوت(زندہ) ہوں لگاتار یہ بیماری دور کرتا رہونگا"۔

تحریر: غفار !!!

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syco Vlog Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category