27/07/2024
جانور نے انسان کے ساتھ وفا کی نئی تاریخ رقم کر دی 😭
سانحہ پیلووینس ضلع خوشاب نویں محرم کو جہلم لنک کنال میں کشتی ڈوبنے کا دلخراش واقعہ پیش ایا جس میں دس نوجوان ڈوب گئے چار جوان زندہ سلامت باہر نکل ائے چھ جوان بدقسمتی سے نہر کی خونی لہروں کی نظر ہوگئے ریسکیو اپریشن اور مقامی لوگوں اور نیوی کے غوطہ خوروں کی مدد سے پانچ لڑکوں کی ڈیڈ باڈی مل گئی تھیں بدقسمتی سے چھٹا جوان افتاب کی باڈی ابھی تک نہ مل سکی جن پانچ لڑکوں کی باڈی ملی تھی ان میں ایک لڑکا شعیب بھی تھا زیرنظر تصویر میں یہ کتا دراصل ڈوبنے والے دن انکے ساتھ ایا تھا شعیب ڈوب گیا اسکی باڈی مل گئی دفن بھی ہوگیا لیکن یہ کتا اپنے مالک کے انتظار میں رہا نہ کچھ کھاتا اور نہ کچھ پیتا تھا اج یہ بھی یہ فانی دنیا چھوڑ گیا
اج صبح جب تصویر دیکھی ہے تو کلیجہ پھٹنے لگ گیا جانور ہو کے وفا کی انتہا کر گیا
دودن پہلے میں بھی حادثہ کی جگہ پہ گیا تھا میں نے بھی اس کتے کو دیکھا تو اس وقت بھی کسی نے اس وقت روٹی ڈالی اس نے نہی کھائی تھی اور آج بھوک سے اس کی جان نکل گئی 😭