11/07/2025
امن منبر سے نہیں، ممبر سے آتا ہے!
جب باجوڑ جیسا سانحہ ہوتا ہے، تو سوال مسجد کے مولوی سے نہیں، اسمبلی کے ممبر سے ہونا چاہیے!
📌 مولوی تو صرف امن کی دعا کرتا ہے،
📌 مگر حکمران اور سیاسی رہنما امن کے فیصلے کرتے ہیں۔
پھر تنقید اس پر کیوں جس کے ہاتھ میں کوئی اختیار ہی نہیں؟
یہ علماء کرام، یہ دیندار لوگ کیا قانون نافذ کر سکتے ہیں؟ کیا ان کے پاس پولیس ہے؟ کیا ان کے ہاتھ میں بجٹ یا اختیارات ہیں؟
اصل مجرم وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے ووٹ دے کر اسمبلی بھیجا۔
🔸 جن کے پاس حکومت ہے،
🔸 جن کے پاس وزیروں کی کرسیاں ہیں،
🔸 جن کے کارکن صرف بینر لگاتے ہیں مگر سوال نہیں کرتے۔
📢 پختونوں کو حق چاہیے؟
تو منبر کو نہیں، ممبر کو ٹھیک کرو!
ایسے نمائندے چنو جو غیرت، دیانت اور بہادری سے تمہاری آواز بن سکیں۔
علماء پر تنقید بند کرو،
اپنے لیڈروں سے سوال کرو:
امن کہاں ہے؟ تحفظ کہاں ہے؟ انصاف کہاں ہے؟
یاد رکھو،
قومیں خطبوں سے نہیں، فیصلوں سے بنتی ہیں۔