Organic Turmeric

Organic Turmeric Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Organic Turmeric, Organic Grocery Store, Changa Manga.

پہلے تقریباً پانچ روزوں تک  سحری کے بعد میں گیس، تیزابیت اور بدہضمی کا شکار رہا۔ ابتدا میں میں یہی سمجھتا رہا کہ شاید کھ...
11/03/2026

پہلے تقریباً پانچ روزوں تک سحری کے بعد میں گیس، تیزابیت اور بدہضمی کا شکار رہا۔ ابتدا میں میں یہی سمجھتا رہا کہ شاید کھانے پینے کے معمولات تبدیل ہونے کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔
حالانکہ میں ڈاکٹر کے تجویز کردہ معدے کے کیپسول بھی استعمال کر رہا تھا، لیکن اس کے باوجود معدے کی بےکلی ختم نہ ہوئی۔

ایک دن میں رمضان شریف میں اذانِ مغرب کے بعد نماز کے لیے کیے جانے والے دس، پندرہ یا بیس منٹ کے وقفے کی شرعی حیثیت اور دلائل تلاش کر رہا تھا۔
دراصل ہماری ایک مسجد میں رمضان شریف کے علاوہ مغرب کی اذان اور جماعت کے درمیان زیادہ سے زیادہ تیس سے چالیس سیکنڈ کا وقفہ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اکثر وضو کرنے والے نمازی بھی تکبیرِ اولیٰ سے محروم رہ جاتے ہیں، اور اذان کی آواز سن کر مسجد آنے والے نمازیوں کے لیے تو پہلی رکعت تک پہنچنا بھی ممکن نہیں رہتا۔

لیکن رمضان شریف میں پہلی تراویح کے بعد ہی نوٹ لگا دیا جاتا ہے کہ جماعت اذان کے پندرہ منٹ بعد ادا کی جائے گی، تاکہ نمازی آسانی سے جماعت کے ساتھ شامل ہو سکیں۔ نجانے کیوں باقی مہینوں میں چند منٹ کے وقفے کے بھی روادار نہیں ہوتے۔

بہرحال یہ ایک الگ بحث ہے۔ جب میں اس موضوع پر مواد تلاش کر رہا تھا تو اچانک میرے سامنے سنن ابی داؤد کی ایک حدیث مبارکہ آ گئی۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"نِعْمَ سُحُورُ الْمُؤْمِنِ التَّمْرُ"
“کھجور مومن کی بہترین سحری ہے۔”
(سنن ابی داؤد: 2345)

میرے لیے بھی، شاید آپ کی طرح، یہ حدیث مبارکہ باعثِ حیرت تھی۔

ہم میں سے اکثر لوگ کھجور کو صرف افطاری کی چیز سمجھتے ہیں۔ رمضان آتا ہے تو دسترخوان پر کھجور رکھی جاتی ہے، روزہ کھولا جاتا ہے اور بس… معاملہ ختم۔ لیکن آقا کریم ﷺ کے فرمانِ ذی شان کے مطابق کھجور تو سحری کی بھی ایک بہترین غذا ہے۔

یہاں یہ عقدہ بھی کھلا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سحری کا مطلب بھاری بھرکم کھانا ہے۔ زیادہ روٹیاں، سالن اور چاول کھا لیے جائیں تاکہ دن بھر طاقت رہے۔ لیکن سنتِ نبوی ﷺ ہمیں ایک سادہ، بابرکت اور صحت مند راستہ دکھاتی ہے۔

چنانچہ میں نے اسی دن سے سحری کا کھانا ہلکا پھلکا کر کے اس کے ساتھ کھجور کھانا شروع کر دی۔

اور واقعی ایک عجیب فرق محسوس ہوا۔

جہاں ایک طرف فرمانِ نبوی ﷺ پر عمل کرنے کی برکت سے دل میں ایک خاص نورانیت اور سکون محسوس ہوا، وہیں جسمانی طور پر بھی کئی فوائد ظاہر ہوئے۔

میں نے دیکھا کہ سحری میں کھجور کھانے سے:

✓شوگر لیول زیادہ خراب نہیں ہوتا

✓بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے

✓دن میں شدید بھوک نہیں لگتی

✓منہ کی بدبو کم ہو جاتی ہے

✓کھٹی ڈکاریں اور تیزابیت نہیں ہوتیں

✓دن میں نقاہت محسوس نہیں ہوتی

✓نظامِ ہضم اور اخراج بہتر ہو گیا

✓ازدواجی قوت میں بھی نمایاں بہتری محسوس ہوئی

✓اور میرا فروزن شولڈر کا مسئلہ، جس میں دائیں کندھے اور کہنی میں درد تھا، اس میں بھی واضح کمی آ گئی۔

گویا ایک چھوٹی سی سنت میں صحت کے کتنے راز چھپے ہوئے ہیں۔

اصل میں کھجور اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک مکمل غذا ہے۔ اس میں قدرتی مٹھاس، فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فوری توانائی دینے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ اسی لیے عرب کے لوگ صدیوں سے اسے بنیادی غذا کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔

👈کھجور کا استعمال

میں نے رمضان شریف میں سحری کے وقت کھجور تین طریقوں سے استعمال کی:

1۔ رات کو تین دانے (حسبِ خواہش) دودھ میں بھگو کر رکھ دیے، سحری میں کھجور کھا لی اور دودھ پی لیا۔

2۔ سیب، امرود اور کھجور کو باریک باریک کاٹ کر اس میں تھوڑا دیسی گھی اور تھوڑا شہد ملا کر کھا لیا۔

3۔ ایک پیالہ دہی لے کر اس میں کھجور باریک کاٹ کر شامل کی اور چمچ سے دہی کھا لیا۔

احبابِ گرامی!

آپ جانتے ہیں کہ میں ہائی شوگر اور بلڈ پریشر کا مریض ہوں، میں پچھلے پندرہ دن سے سحری میں کھجور استعمال کر رہا ہوں۔ نیت یہ تھی کہ فرمانِ نبوی ﷺ میں پوشیدہ رحمت اور برکت کو تلاش کیا جائے۔
تو جب پوری طرح تسلی ہو گئی تو اب آپ کے سامنے یہی تجویز لے کر آیا ہوں۔ چنانچہ آپ بھی سحری میں کھجور کا استعمال کریں، ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔
مزید شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ساتھ ساتھ اپنی شوگر اور بلڈ پریشر بھی مانیٹر کرتے رہیں۔

آخری گزارش:
یہ تحریر سب کی بھلائی کی نیت سے لکھی گئی ہے۔
آپ بھی بھلائی کی نیت سے شیئر کر دیں۔
شکریہ۔

11 مارچ 2026

13/02/2026
چالیس سال گزر گئے ہیں اس بات کو، لیکن مجھے آج بھی اس دکاندار اور اس دکاندار کے بیٹے کی شکل ہر زاویئے سے یاد ہے۔ جیسے ہی ...
04/02/2026

چالیس سال گزر گئے ہیں اس بات کو، لیکن مجھے آج بھی اس دکاندار اور اس دکاندار کے بیٹے کی شکل ہر زاویئے سے یاد ہے۔

جیسے ہی میرا مڈل سکول کا نتیجہ اخباروں میں چھپا، میرے تو پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے تھے۔ حالانکہ میں نے کوئی معرکہ بھی نہیں مارا تھا۔ بس آٹھویں جماعت کو فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا تھا۔ لیکن مجھے کچھ بھی نہیں سوجھ رہا تھا کہ اپنی خوشی کا کیسے اظہار کروں۔

دوسرے دن میں نے منصوبہ بنایا کہ اپنے قصبے "سویداء" سے "دمشق" جا کر سیر کر کے آتا ہوں۔ میرے لیئے امتحان میں پاس ہونے کا اس سے بڑا جشن نہیں ہو سکتا تھا۔ میری جیب میں ایک "لیرے" کا سکہ تھا اور پانچ لیرے کا کڑکتا نوٹ۔ میں نے سیدھا بس کے اڈے پر جا کر دم لیا۔ بس والے نےسکے والا ایک لیرا کرایہ لے لیا، باقی کے پانچ لیرے میرے جیب میں موجود تھے۔ میں نے منصوبہ بنا لیا تھا کہ ان پیسوں سے دمشقی مٹھائی گھر لے کر جاؤنگا اور مزے کرونگا۔ میرا شامی کیک خریدنے کا تو پکا ارادہ تھا۔

دمشق کے بازار ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت۔ الصالحیہ بازار اور الحمیدیہ بازار کی تو کیا ہی بات تھی۔ وہیں جابی گیٹ کے پاس مجھے مٹھائی کی ایک بڑی دکان نظر آئی۔ میں نے اندر جا کر دکاندار سے، جس کے پہلو میں اس کا ایک بیٹا بھی بیٹھا ہوا تھا، کلو کیک، کلو برازق اور ایک کلو غُرائیبہ مانگا۔ لیکن جیسے ہی پیسے دینے کیلیئے میں نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو جیب خالی تھی، میرے پانچ لیرے جیب میں نہیں تھے۔

میری حالت دیدنی تھی اور شاید میرے چہرے سے یاسیت بھی نظر آ رہی ہو گی۔ میں نے دکاندار سے معذرت کرتے ہوئے کہا: جناب، میں کچھ دیر بعد آوںگا اپنا سامان اٹھانے کیلیئے۔

دکاندار نے مسکراتے ہوئے مجھے دیکھا اور کہا

پیسے گھر بھول آئے ہو؟

میں نے کہا:

نہیں پیسے تو میری جیب میں ہی تھے۔ پورے پانچ لیرے کا ایک ہی نوٹ تھا،

کدھر رہتے ہو؟ دکاندار نے پوچھا۔

سویداء میں رہتا ہوں۔ میں نے جواب دیا۔

اچھا، ادھر آؤ، پہلے ذرا بیٹھ لو، تھوڑا آرام کرو۔

پھر اس نے چائے کا ایک کپ مجھے بھر کر پکڑاتے ہوئے کہا؛ میرے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر چائے پیو۔

اتنی دیر میں دکاندار نے جو میرا سامان تول کر رکھا تھا، لفافوں میں پیک کر کے مجھے دیتے ہوئے کہا: یہ لو تمہارا سامان، جب کبھی دوبارہ دمشق آنا تو پیسے دے جانا۔

میں نے انکار کرتے ہوئے کہا: سیدی ، میں نے اتنی جلدی دوبارہ دمشق نہیں آنا۔ اور پھر یہ چیزیں کوئی ضروری بھی نہیں ہیں۔ معذرت کے ساتھ، میں اب یہ نہیں خریدنا چاہتا، آپ رہنے دیجیئے۔ آپ کا شکریہ۔

دکاندار نے کہا: بیٹے، تم دمشق ضرور آؤ گے۔ اور مجھے یہ بھی پورا یقین ہے کہ تم میرے پیسے بھی ضرور واپس کروگے۔

اور اس کے ساتھ ہی دکاندار نے اصرار کر کے مجھے سامان اٹھوا دیا۔

میں سامان لیکر شرمندہ شرمندہ دکاندار اور اس کے بیٹے کو سلام کر کے باہر نکلا۔ ابھی چند قدم ہی دور گیا ہونگا کہ دکاندار کا بیٹا مجھے پیچھے سے آوازیں دیتا ہوا دکھائی دیا۔

میں رک گیا، دکاندار کے بیٹے نے مجھۓ آ کر بتایا کہ ابو کو تمہارے پانچ لیرے دکان میں گرے ہوئے مل گئے تھے۔ لگتا ہے تم نے جب جیب میں ہاتھ ڈالا ہوگا تو نیچے گر پڑے ہونگے۔

ابو نے اپنی مٹھائیوں کے پیسے کاٹ لیئے ہیں اور یہ رہے تمہارے باقی کے پیسے۔

میری خوشی دیدنی تھی۔ کہاں میں ادھار کے بوجھ تلے دبا یہ سوچتا ہوا جا رہا تھا کہ چلو سامان تو ٹھیک ہے مگر سویداء جانے کا کرایہ کس سے مانگوں گا۔ اور کہاں اب یہ ادھار چکتا ہو گیا تھا، کسی کے آگئے ہاتھ پھیلائے بغیر کرائے کے پیسے نکل آئے تھے اور میں ہلکا پھلکا ہو چکا تھا۔

میں نے دکاندار کے بیٹے کا شکریہ ادا کیا۔ اسے اپنے ابو کو جا کر میری طرف سے شکریہ ادا کرنے کا کہا، باقی کے پیسے جیب میں ڈالے اور اڈے کی طرف چل پڑا۔

گھر جا کر کپڑے تبدیل کرنے کیلیئے میں نے جیسے ہی اپنی پرانی والی پتلون پہنی تو مجھے اپنے پانچ لیرے کا نوٹ اسی کی جییب میں مل گیا۔

ابا جی کو ساری قصہ کہہ سنایا۔ سن کر مسکرا دیئے اور کہنے لگے۔

پُتر، یہ لوگ شام کے تاجر ہیں۔ جدی پشتی تجارت پیشہ لوگ۔ ان کو انسانیت کے سارے معانی اور مطلب آتے ہیں۔ بہر حال پانچ لیرہ تیرے اوپر قرض ہے۔ اپنی امی سے کہہ، کل پرسوں تجھے میٹھے ڈھوڈھے بنا دے، ہماری طرف سے ھدیہ لیتا جا، پانچ لیرہ قرض بھی اتارنا، ہماری طرف سے شکریہ ادا کرنا اور ہماری طرف سے سلام بھی کہنا۔

اگلے ہفتے میں نے امی سے میٹھی روٹیاں پکوا کر، اور پانچ لیرہ قرضہ چکانے کیلیئے لیکر دمشق کی راہ لی۔

دکاندار نے جیسے ہی مجھے دیکھا، ہنس دیا اور کہنے لگا: میں نہیں کہتا تھا کہ تو جلد ہی دمشق واپس آئیگا۔ یہ ایک کلو ھریسہ میری طرف سے واپس لیتے جانا اور سویداء کے لوگوں کو میرا سلام کہہ دینا۔

کہتا ہے: آج بھی جب میں کسی تاجر کو دیکھتا ہوں تو دل فوراً ہی نسلی تاجر اور فصلی تاجر کا موازنہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔“

Organic Turmeric
10/01/2026

Organic Turmeric

Organic Turmeric
09/01/2026

Organic Turmeric

07/01/2026

All in 1 Master Tonic Shots Fire Cider W/ Apple Cider Vinegar Mother Cinnamon Clove Lemon Ginger Turmeric Cayenne Pepper Honey. 🥰

Screen time strains your eyes more than you realize.The right nutrients can help them recover naturally.
07/01/2026

Screen time strains your eyes more than you realize.
The right nutrients can help them recover naturally.

05/01/2026

Address

Changa Manga
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Organic Turmeric posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Organic Turmeric:

Share