صدائے حق میڈیا

صدائے حق میڈیا Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from صدائے حق میڈیا, Grocers, Bannu, Bannu.

شیخ المشائخ حضرت مولانا حافظ انوارالحق حقانی صاحب مدظلہ العالی کی استقامت، صبر، حوصلے اور عزیمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔حضر...
31/05/2026

شیخ المشائخ حضرت مولانا حافظ انوارالحق حقانی صاحب مدظلہ العالی کی استقامت، صبر، حوصلے اور عزیمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

حضرت نے اپنی زندگی میں ایسے ایسے المناک اور دل دہلا دینے والے سانحات دیکھے ہیں جنہیں برداشت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
اپنے ادارے میں اپنے والد گرامی کا جنازہ اٹھایا، پھر اپنے ادارے کے استاد حضرت شیخ نصیب خان صاحب کا جنازہ اٹھایا جن کے جسمِ مبارک کو ظالموں نے بے دردی سے چھلنی کر دیا تھا۔ اس کے بعد اپنے بھائی کا جنازہ اٹھایا جو درجنوں وار سہہ کر شہ_ادت کے مقام پر فائز ہوئے۔ پھر اپنے بھتیجے کا جنازہ اٹھایا جو بم دھ_ماکے کا نشانہ بنا۔ اس کے بعد اپنے مدرسے کے استاد حضرت شیخ ادریس صاحب کا جنازہ اٹھایا جنہیں ظالموں نے گولیوں سے لہولہان کر دیا تھا۔ پھر اپنے ایک استاد حضرت مفتی سیف اللہ صاحب کا صدمہ برداشت کیا اور ان کا جنازہ بھی اٹھایا۔

یہ سب ایسے زخم ہیں جو پہاڑوں کو بھی ہلا دیتے ہیں ، لیکن حضرت مہتمم صاحب نے ہر آزمائش میں صبر، استقامت اور توکل علی اللہ کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھا۔
میری کمزور رائے کے مطابق اگر کوئی دوسرا شخص ان پے در پے سانحات سے دوچار ہوتا تو شاید ہمت ہار بیٹھتا، لیکن اللہ تعالیٰ نے حضرت مہتمم باباجی صاحب کو غیر معمولی صبر، حوصلہ اور ثابت قدمی عطا فرمائی ہے۔

اللہ تعالیٰ حضرت مولانا حافظ انوارالحق حقانی صاحب مدظلہ العالی کو صحت کاملہ، عافیتِ دائمہ، طویل عمر اور مزید دینی خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ان کے تمام غموں کو اجر عظیم میں تبدیل فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے نوازے۔

تمام احباب سے گزارش ہے کہ حضرت کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ رب العزت انہیں سلامت رکھے، ان کے سایۂ شفقت کو قائم و دائم فرمائے، اور انہیں مزید عزت، برکت اور استقامت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
صدائے حق میڈیا

متکلمِ اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب کی جانب سے مفتی محمد ندیم محمودی صاحب کو حالیہ مناظرے میں کامیابی پر دلی م...
31/05/2026

متکلمِ اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب کی جانب سے مفتی محمد ندیم محمودی صاحب کو حالیہ مناظرے میں کامیابی پر دلی مبارک باد و ہدیۂ عقیدت پیش کی۔ الحمد للہ، مفتی صاحب کی اس فتح پر ان کے اکابرین فخر محسوس کر رہے ہیں، جبکہ بلال مماتی کا انجام دیکھ کر لوگوں میں ہنسی کی لہر دوڑ گئی ہے
صدائے حق میڈیا

30/05/2026

بنوں کے علاقہ خدری محمد خیل میں کجھور کے درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون💔😭مفتی اعظم شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی رئیس دار الافتاء جامعه د...
29/05/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون💔😭
مفتی اعظم شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی رئیس دار الافتاء جامعه دارالعلوم حقانیہ اس دار فانی سے انتقال فرما گئے ۔۔۔💔💔😭😭
صدائے حق میڈیا

16/05/2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ،پانچ روپے فی لیٹر کمی کردی گئی
🥰🥰🥰🥰

13/05/2026

صدائے حق میڈیا

07/05/2026

جامعہ معراج العلوم بنوں کے الصف التمہیدی کے دو طالب علم شیخ ادریس صاحب نور اللہ مرقدہ کے بارے عربی زبان میں گفتگو کررہے ہیں۔
صدائے حق میڈیا

07/05/2026

معھدالتحسین العربی
سیکنڈ ٹائم ایک سالہ عربی لینگویج کورس(الصف التمہیدی) کے طلبہ کا ایک ماہ کے محنت کاثمرہ۔۔ الحمدللہ
صدائے حق میڈیا


















Bannu City

09/02/2026

نماز فجر با جماعت پڑھنے والوں السلام علیکم 👋

Address

Bannu
Bannu
28100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صدائے حق میڈیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category