بھیلوی

Call Directions

بھیلوی بھیلوی آفیشل اکاؤنٹ

24/11/2026

کشمیر کے درد میں
نیا سال آئے گا، لوگ خوشیاں منائیں گے،
ہم اپنے کشمیر کے آنسو کہاں چھپائیں گے؟
کسی کے گھر میں ماتم، کسی کے گھر اداسی ہے،
کشمیر کی ہر گلی میں درد کی کہانی باقی ہے۔
ہم کیسے ہنسیں، جب اپنا کشمیر رو رہا ہے،
ہر گزرتا سال ہمیں مزید درد دے رہا ہے۔
نہ خوشی کی کوئی چاہت، نہ جشن منانے کا دل،
بس دعا ہے کہ کشمیر میں امن ہو ہر پل۔
**ہمیں نئے سال کی مبارکباد نہیں چاہیے،
بس ہمارے کشمیر کو امن اور سکون چاہیے۔** 💔

23/11/2026

پردیسی صرف گھر سے دور نہیں ہوتے، بلکہ اپنے پیاروں کی خوشیوں، غموں اور زندگی کے خوبصورت لمحوں سے بھی دور ہوتے ہیں۔ 💔
پردیسی وہ لوگ ہیں جو اپنے ماں باپ، بیوی بچوں اور اپنوں سے دور رہ کر دوسروں کے گھروں میں خوشیاں لاتے ہیں، مگر اپنے گھر کی خوشیوں میں اکثر شریک نہیں ہو پاتے۔
اپنی خواہشات کو دفن کرکے گھر والوں کے خواب پورے کرتے ہیں۔ خود دھوپ میں جلتے ہیں تاکہ ان کے اپنوں کے گھروں میں سکون رہے۔
لوگ سمجھتے ہیں پردیسی صرف پیسہ کماتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنی جوانی، اپنا سکون اور اپنی زندگی کے قیمتی سال قربان کرتے ہیں۔
سلام ہے دنیا کے ہر اس پردیسی کو جو اپنے گھر والوں کی خوشیوں کے لیے اپنی خوشیاں قربان کر رہا ہے۔ ❤️
اللہ تعالیٰ تمام پردیسیوں کو عزت، حلال رزق، صحت اور اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ آمین 🤲
#پردیسی

23/11/2026

انڈین میڈیا نے بھی آخرکار تسلیم کر لیا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن اصل دکھ اس بات کا ہے کہ بھارت کے بڑے بڑے اسٹار کھلاڑی پاکستان کی بی ٹیم سے شکست کھا گئے۔ یہ شکست بھارتی میڈیا اور شائقین کے لیے ہضم کرنا آسان نہیں۔
دوسری طرف بھارتی ٹیم کے رویے کو بھی دیکھ لیں۔ جتنا بڑا نام اور جتنی بڑی جیت، اتنا ہی زیادہ اٹیٹیوڈ اور بدتمیزی! تلک ورما کی بے عزتی کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ کوئی ٹیسٹ میچ تھا؟ بھارتی کھلاڑی میدان میں مسلسل بدتمیزی کرتے رہے، لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے زبان سے نہیں بلکہ اپنے بلّے سے جواب دیا۔
اور جب کشمیر کے شہزادے نے میدان میں اپنا جواب دیا تو بھارتی ٹیم کو بھی اندازہ ہوگیا کہ پاکستان سے ٹکرانا اتنا آسان نہیں۔
یاد رکھیں! بدتمیزی ہمیشہ وہاں کی جاتی ہے جہاں سامنے والے کو کمزور سمجھا جائے، لیکن پاکستان اور پاکستانی ٹیم کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنے سے پہلے ہزار بار سوچنا چاہیے۔
پاکستان نے بھارت کی بڑی ٹیم کو اپنی بی ٹیم کے ساتھ شکست دے کر ثابت کر دیا کہ کرکٹ ناموں سے نہیں، کارکردگی سے جیتی جاتی ہے۔ جیت پاکستان کی ہوئی، غرور نہیں بلکہ کھیل بولا! 🇵🇰❤️

22/11/2026

🇵🇰 پاکستان کی جیت، ہر پاکستانی کے لیے فخر کی بات! 🏏❤️
آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کی ٹیم تقریباً مکمل بی ٹیم تھی، جبکہ بھارتی ٹیم میں چھ کھلاڑی بڑے ناموں میں سے تھے اور باقی بی ٹیم کے کھلاڑی تھے۔
پاکستان نے اس کے باوجود شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ یہ جیت دیکھ کر مجھے ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کرکٹ فین کو خوشی ہوئی۔
فرق صرف جیت اور ہار کا نہیں، بلکہ رویّے اور کردار کا بھی ہوتا ہے۔ جب بھارت کی ٹیم جیتتی ہے تو بعض کھلاڑیوں کا اٹیٹیوڈ ایسا ہوتا ہے جیسے انہوں نے کرکٹ کا نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف کوئی جنگ جیت لی ہو۔
لیکن آج پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے کھیل، اخلاق اور وقار سے ثابت کیا کہ بڑے کھلاڑی صرف رنز اور وکٹوں سے نہیں بلکہ اپنے کردار سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں کا یہی انداز دل جیت لیتا ہے۔ ❤️
اور جب بیرونِ ملک کوئی ہمیں دیکھ کر پوچھتا ہے:
"Are you Pakistani?"
تو دل سے آواز آتی ہے: جی ہاں! الحمدللہ، پاکستانی ہوں۔ 🇵🇰
یہی تو اصل فخر ہے!
پاکستان زندہ باد! ❤️🇵🇰

21/11/2026

سننے میں آیا آج انٹرنیٹ اون ہو جاے گا

📢 تمام دوستوں سے ایک دلچسپ سیاسی سوال!اگر آپ کے سامنے ووٹنگ ہو اور مقابلہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کے درمیان...
20/11/2026

📢 تمام دوستوں سے ایک دلچسپ سیاسی سوال!
اگر آپ کے سامنے ووٹنگ ہو اور مقابلہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کے درمیان ہو تو آپ اپنا ووٹ کس کو دیں گے؟
🔴 بلاول بھٹو زرداری — پاکستان پیپلز پارٹی
🟢 مریم نواز شریف — پاکستان مسلم لیگ (ن)
تحریکِ انصاف (PTI) کے دوست بھی ضرور اپنی رائے دیں۔ ❤️
دیکھیے آج کس کے چاہنے والے زیادہ ہیں! 😍
اپنا ووٹ اور اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔ اختلافِ رائے کا احترام کریں، سیاسی بحث مہذب انداز میں کریں۔ 🇵🇰

20/11/2026

آزاد کشمیر، حلقہ نکیال میں 100 روزہ تبدیلی کے اثرات اب صرف اساتذہ کے تبادلوں کی صورت میں نظر آ رہے ہیں۔ باقی اللہ خیر کرے!
ذرا سوچیں، ایک استاد اگر روزانہ آنے جانے کے لیے گاڑی کا ایک ہزار روپے کرایہ ادا کرے گا تو اس کی تنخواہ میں سے بچے گا کیا؟
پاکستان کے حالات پہلے ہی معاشی طور پر بہت خراب ہیں، خدارا عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ کریں۔ ہمیں آپ سے نہ سڑکیں چاہییں، نہ اسکول اور نہ ہی کوئی دوسرا ترقیاتی کام۔ جو فنڈز آپ کو ملتے ہیں، وہ اپنے اکاؤنٹ میں رکھ لیں، لیکن خدارا سیاسی انتقام کی سیاست نہ کریں۔
یہ عوام پہلے ہی بہت غریب اور پریشان حال ہے۔ اساتذہ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔ ان کے گھروں کے چولہے بھی جلنے چاہییں۔
سیاست اپنی جگہ، لیکن عوام کے بچوں کے مستقبل اور غریب لوگوں کے روزگار کو سیاسی انتقام کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

19/11/2026

🎉 آزاد کشمیر، راج محل قمروٹی کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری!

قمروٹی، پناگ، ماریاں اور کھڈگجراں کے عوام کے لیے فائبر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم ہونے میں اب صرف چند دن باقی ہیں۔

یہ پورے علاقے کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ اس اہم اقدام پر ملک ارشد وارثی، ملک ندیم اور ملک نثار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے قمروٹی، پناگ، ماریاں اور کھڈگجراں کے تمام دیہات تک فائبر انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

ان شاء اللہ جلد ہی علاقے کے عوام بھی تیز رفتار فائبر انٹرنیٹ سے مستفید ہوں گے۔

راج محل قمروٹی کی ترقی کا ایک اور اہم قدم! ❤️

19/11/2026

دل سے نکلے ہوے لوگ اگر مر بھی جائیں تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑھتا

Address

Azad Kashmir
Dubai
11100

Telephone

+971542844700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بھیلوی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share