Rasool Muhammad Burki Official

Rasool Muhammad Burki Official Rasool Muhammad Burki

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اب ہم میں نہیں رہے
10/10/2021

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اب ہم میں نہیں رہے

17/02/2021

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹وزیرستان میں شادی اور دلھن !
وزیرستان میں شادی کے وقت بارات آنے کے دن دلھن کو اسکا بھائی یا ماں بتا دیتی ہے کہ بیٹِی آج تمھیں لینے تمھارے اصل گھر والے آرہے ہیں، تو دلھن بارات کے آنے سے پہلے کسی دوسرے گھر میں چھپ جاتی ہے، چونکہ بارات کو پوری رات دلھن کے گھر میں رکھنا پڑتا ہے ، وہیں انکے کھانے کا بندوبست ہوتا ہے، باراتی ایک جانور ساتھ لاتے ہیں، جو انکے لئے زبح ہوتا ہے ، باراتیوں کی تعداد دلھن کے والدین کی مرضی سے طے ہوتی ہے ، لیکن کبھی کبھار زیادہ یا کم بھی آجاتے ہیں، لیکن بارات کبھی دو عورتوں اور دو مردوں سے کم نہیں ہوتی ، باراتیوں پر پانی کا چھڑکاو ہوتا ، انڈے ٹماٹر وغیرہ بھی مارے جاتے ، تنگ کیا جاتا ، شعر شاعری کا مقابلہ دونوں اطراف سے ہوتا ، کشتی بھی ہوتی ! زیادہ دلھن والوں کی چلتی ، دوسرے باراتی مجبور ہوتے !
دلھن وہاں دوسرے گھر میں جو چچا یا دوسرے رشتہ داروں کا ہوتا ہے ، رات کو وہاں کی لڑکیوں کے ساتھ ہوتی ہے ، وہاں سے تیار ہوکر صبح قبائلی گانڑ خت (گاگرہ شادی شدہ عورتوں کا لباس ، جس پر اج کل دو لاکھ تک خرچہ آتا ہے) میں آتی ہے، اس گھر والوں کو رواج کے مطابق کچھ دینا ہوتا ہے جس میں دلھن رات ٹھرتی ہے ۔ پھر رخصت ہوکر جب میاں کے گھر پہنچتی ہے، تو ہانی کا چھڑکاو کرتے ، اور دلھن گھر میں داخل ہونے سے پہلے تین کارتوس فائر ہوتے ہیں،جسکا مطلب ہوتا ہے کہ دلہن اب ہماری ہوچکی ہے، کہیں کہیں تو بہت بڑی آتش بازی یا ہوائی فائرنگ بھی ہوتی تھی، جو طالبنائزیشن کے بعد اور آپریشنوں کے بعد ختم ہوچکی ہے ، اس کے بعد دلہن گھر میں داخل ہونے سے انکار کر دیتی ہے، گھر والے اسکو پورے گھر کا اختیار دے دیتے ہیں یا گائے(زئیڑہ غو) بیل وغیرہ دینے کا اعلان کرتے ہیں، پھر وہ دروازے پر ایک کیل /میخ ٹھونکتی ہے کہ ساری عمر اب یہیں میخ/ کیل بن کر رہنا ہے ، اسکے بعد داخل ہوجاتی ہے، اس کے بعد جب وہ بیٹھتی ہے تو آس پاس بندوقیں رکھ دیتے ہیں، جسکا مطلب ہوتا ہے کہ دلہا اور یہ گھر آپکی حفاظت کریگا، اسکے بعد ایک چھوٹا ڈیڑھ دو سال کا بچہ سب سے پہلے اسکا چہرہ دیکھتا ہے اور دلھن اسکو رلانے کے لئے اسکو ایک سخت چک مارتی ہے جسکا مقصد بچے کو رلانا ہوتا ہے، اور اس بچے کو کچھ پیسے یا دوسرا گفٹ دینا پڑتا ہے تاکہ وہ رونے کے بعد خوش ہوسکے، اسکے بعد لوگ اس پر میٹھائی ، بسکٹ ، پیسے وغیرہ ڈالتے ہیں، جسکو خوانائی کہےے ہیں، شادی کے پہلے دن کھانے کا پروگرام ہوتا ہے ، گاوں کے لوگوں رشتہ داروں مہمانوں کے لئے خڑہ غوشہ (نمکین روسٹ)، لڑمون (تلے ہوئے گردے، جگر، چھاتی کی ہڈیاں) ، ترخہ زیمنہ یا لم کا گھی تھالیوں میں پیچ کیا جاتا ہے، روایتی ویشلئیے روٹی ساتھ کھائی جاتی ہے۔ دلھن کے لئے خاص کھانا تیار کیا جاتا ہے۔ لوگ بار بار چادر اٹھاکر اسکا چہرہ دیکھتے ہیں، جن میں گاوں کی عورتیں، دلھے کے رشتے دار اور مرد رشتہ دار بھی چہرہ دکھائی کی رسم کرتے ہیں، اسکو چہرہ دکھانے کے عوض پیسے دیتے ہیں، آج کل تو کہیں کہیں نکاح کا رواج پہلے دن ہوتا ہے ، ورنہ پہلے تو دلہا شادی کے دنوں میں گھر سے بھاگ جاتا ہے یا اسکی غیر موجودگی میں شادی ہوتی ہے ، کیونکہ قبائلی معاشرہ شر و احترام سے لبریز ہوتا ہے ، اس لئے نکاح کا رواج اب کچھ سالوں سے پہلے دن یا دوسرے دن پڑا ہے ، ورنہ پہلے پہل دلہن ماں کے گھر واپس چلی جاتی اسکے بعد دلہا گھر آتا اور دلہن واپس آتی تو کہیں سے کوئی ملا پکڑ کر نکاح کی رسم چھپ کر ادا کردی جاتی ، اس کے بعد اگلا دن خڑا ریز یعنی Rest Day کا ہوتا ہے، دلہن کو گھر میں ایک چکر دے دیا جاتا ہے ، یا پھر وہ کمرے میں ہی رہتی ہے، اس دن کچھ نہیں ہوتا ، نہ وہ کچھ پکاتی ہے نہ کہیں باہر جاتی ہے۔ بس گھر میں ہی رہتی ہے۔ اسکے بعد تیسرا دن "دریمہ" مطلب تیسرا ہوتا ہے، اس دن مخصوص قبائلی خوراک گینگڑے بنائی جاتی ہے، جس میں گندم جو چنا دوسری دالیں کورخے وغیرہ ہوتے ہیں ، جنکو رست بھر پکا کر گلایا جاتا ہے، وہ مہمانوں کو پیش کئیے جاتے ہیں، مہمانوں میں یہ دن صرف ععرتوں کا ہوتا ہے ، وہ آتی ہیں، اپنے ساتھ دلہن کے لئے جوڑا لاتی ہیں، یا چادر دیتی ہیں، بدلے میں انکو چافر یا جوڑا ہی ملتا ہے ، ساتھ میں فروٹ یا میٹھائی لیکر جستی ہیں اور انکو بھی واپس میں کچھ ملتا ہے۔ اس دن دلہن کو گاوں کے چشمے پر لیجایا جاتا ہے، وہاں پر وہ چینی ، چاول ، سکے وغیرہ چشمے میں پھینکتی ہے، وہاں سے کچھ برتن بھرتی ہے پھر انکو واپس چشمے میں انڈیل دیتی ہے ، آخر میں تین بار ایسا کرنے کے بعد وہاں موجود بچوں میں کچھ سویٹ تقسیم ہوتے ہیں، اور وہاں بھرا ہانی کا برتن وہ سرپر اپنے گھر تک لاتی ہے۔
رشتہ داروں کو رخصت کرنے کے بعد اور دلہے کی بہنوں یا رشتہ دار عورتوں کو جوڑے و دلہن کا صندوق والا سامان تقسیم کرکے دیا جاتا ہے ، نوجوانوں کو پرفیوم یا رمال دئیے جاتے ہیں، گنگیاں آئینے دئیے جاتے ہیں، !
عصر سے پہلے دلہن کے ساتھ اسکی آئی ہوئی بہن یا ماں اور گھر سے اسکا سسر یا دیور ، اسکے ساتھ ساروور (ولور) پر چلے جاتے ہیں، اسکو کچھ میٹھائی دوسرے سامان سلیت اسکی ماں کے گھر چھوڑ آتے ہیں! وہ کچھ دن بعد ساروور ہر واپس دلھے کے گھر آجاتی ہے ، اگر دلھا گھر آچکا ہے ، یا پہلے موجود تھا تو نکاح پڑھوا دیا جاتا ہے ، یا پہلے پڑھوایا جا چکا ہوتا ہے۔ دلہن کے ساتھ آیا ہوا ساروور پورے گاوں میں تقسیم کردیا ہے، نکاح کے وقت بعض اوقات لڑکی اتنا شرماتی کہ پوری پوری رات قبول کرنے پر گزر جاتی ، ایک واقعے میں دو دن لگے لڑکی سے قبول الفاظ نکلوانے میں!
شادی پر براگانڈائی آتنڑ ، لڑکے و لڑکیوں جن میں زیادہ تر رشتہ دار ہوتے انکا اتنڑ ہوتا، بادلے گانے کا مقابلہ ہوتا ،جو شادی سے تین یا دو دن پہلے شروع ہوجاتے، جسکو دے ورو بوندے کاول مطلب شادی کی شروعات بولتے اور آخری دن جاری رہتا یہ کھیل تماچہ مستی !
یو شادی اختتام پزیر ہوجاتی ! 🌹
یہ ہے وزیرستان کی تاریخی ثقافتی رواج والی شادی کا حال اور اس رواج پر مجھے فخر ہے ، بدقسمتی سے جنگوں سے متاثرہ و حالات سے نابلد محسود وزیر اور داوڑ نوجوان نسل کو شاید ہی ان تمام روایات کا دراک یا معلومات ہوں! 😥
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

14/12/2020

اعلان فوتگی
ماسٹرمولوی واورے خان شابی خیل کا والد نعمت خان شابی خیل وفات پاگئے ہے جس کی نماز جنازہ کل بروز منگل 30 :2 بجے شیخ مارکیٹ بائی پاس ٹانک میں اد کی جائنگی

13/12/2020

سید بادشاہ کنڈی کو سال 2021ء کیلئےٹانک پریس کلب کا
بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتاہوں

22/11/2020

‏إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف صاحب کی والدہ
محترمہ بیگم شمیم اختر وفات پا گئیں ہیں۔

Address

Tank

Telephone

+923428272793

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rasool Muhammad Burki Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rasool Muhammad Burki Official:

Share