03/08/2025
🌽 مکئی کی فصل میں شوٹ فلائی، فال آرمی ورم اور تنے کی سنڈی کےطرز نقصان میں پہچان 🌽
مکئی کی فصل میں فال آرمی ورم، شوٹ فلائئ اور تنے کی سنڈی تینوں نقصان دہ کیڑے ہیں، لیکن ان کے حملے کی علامات اور نقصان کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ ان میں فرق کرنے کے لیے درج ذیل نشانات کا مشاہدہ کریں:
🌽 1. فال آرمی ورم (Fall Armyworm - Spodoptera frugiperda)
علامات:
کونپل (ورل) والے پتوں میں سوراخ، اور ورل والے پتوں کا کھچ جانا یا پھٹ جانا۔
پتے پر چھوٹے اور بڑے بیضوی سوراخ۔
سنڈی عمومی طور پر ورل میں موجود ہوتی ہے۔ گرم موسم میں یہ سنڈی نیچے چھپی رہتی ہے اور ٹھنڈے موسم میں یہ ورل میں اوپر آ جاتی ہے۔ اس لیے اسپرے ہمیشہ ٹھنڈے وقت کرنا چاہیے۔
یہ سنڈیاںرات کو زیادہ متحرک ہوتا ہے۔ اور زیادہ نقصان کا موجب بنتی ہیں۔
کیڑے کا رنگ ہلکا بھورا، منہ پر الٹے وائی کا نشان ہوتا ہے۔
🌱 2. شوٹ فلائی (Shoot Fly - Atherigona spp.)
علامات:
کونپل کی مکھی کا حملہ زیادہ تر نوزائیدہ پودوں پر ہوتا ہے۔
پودے کی مرکزی کونپل سوکھ جاتی ہے۔
پودے کو ہلائیں تو مرکزی پتا آسانی سے نکل آتا ہے اور لپٹا ہوتا ہے۔
متاثرہ پودے نیچے سے نئے پتے نہیں نکال پاتے۔
مکھی کی شکل چھوٹی اور بھوری، عام مکھی جیسے پرہوتے ہیں۔ نقصان میگٹ کرتے ہیں۔
🌾 3. تنے کی سنڈی (Stem Borer - Chilo partellus, Sesamia spp.)
علامات:
تنے میں سوراخ اور گہرائی میں جانا۔
کچھ دن بعد "ڈیڈ ہارٹ" بنتے ہیں،خاص طور پر جب پودا تھوڑا بڑا ہو۔
پتے پر لکیروں کی صورت میں کٹا ہوا نشان۔
تنے کو چیرنے پر اندر کی سنڈی یا سوراخ دیکھے جا سکتے ہیں۔
سنڈی عام طور پر پیلی یا ہلکی گلابی ہوتی ہے۔
03409568580