23/05/2023
۱۔ فرمایاحضرت امام محمد باقر (ع) نے جس نے سورۂ قل ہو اللہ ایک بار پڑھا تو اس کو برکت عطا ہوگی اور جو دو مرتبہ پڑھے گا تو اس پر اور اس کے اہل و عیال پر برکت کا نزول ہوگا اور اس کے ہمسایوں پر بھی اور جو بارہ مرتبہ پڑھے گا تو اس کے لئے جنت میں بارہ قصر تعمیر ہوں گے پس اس کے محافظ ملائکہ بہشت کے محافظوں سے کہیں گے ہمیں ہمارے فلاں بھائی کے قصور کے پاس لے چلو ہم ان کو دیکھیں گے اور جو سو مرتبہ پرھے گا تو اس کے پچیس برس کے گناہ بخشے جائیں گے سوائے قتل اور غصب اموال کے اور جو چار سو بار پڑھے گا تو اس کو چار سو شہیدوں کا اجر ملے گا ایسے شہید جن کے گھوڑوں کو دشمن وں کاٹ ڈالال ہو اور ان کا خون بہایا گیا ہو اور جو رات اور دن میں ایکہزار بار پڑھے تو مرنے سے پہلے سکرات میں وہ اپنی جگہ بہشت میں دیکھ لے گا یا فرشتے اس کو دکھائیں گے۔
Send a message to learn more