Dehat Foods Pvt.Ltd

Dehat Foods Pvt.Ltd organic & Pure foods at your door step

دیسی گھی کے ناقابل یقین صحت کے فائدےدیسی گھی کے فوائد سے تو ہر کوئی واقف ہوگا لیکن آج کی نسل اس کو کھانا زیادہ پسند نہیں...
02/01/2025

دیسی گھی کے ناقابل یقین صحت کے فائدے

دیسی گھی کے فوائد سے تو ہر کوئی واقف ہوگا لیکن آج کی نسل اس کو کھانا زیادہ پسند نہیں کرتی ہیں۔ بہت سے روائتی کھانے ہیں جن میں دیسی گھی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں کے موسم میں پنجیری اور بیسن کے حلوے میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دیسی گھی یا مکھن پاکستانی اور ہندوستانی کھانوں میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے ۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ پنجاب کی پکوانوں میں بھرے پراٹھوں سے لے کر سرسوں کا ساگ کی روٹیوں اور ایک کپ دال میں ایک چمچ شامل کرنا بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

پرانے وقتوں کے لوگ دیسی گھی کے فوائد سے واقف ہیں کیونکہ پہلے کھانوں میں دیسی گھی کا ہی استعمال کیا جاتا تھا لیکن آج کی نسل دیسی کھانوں کی بجائے فاسٹ فوڈ پر اکتفا کرتی ہے۔ اگر آپ دیسی گھی کے فوائد کے بارے میں جان جائیں تو یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

ہم دیسی گھی کے فوائد سے واقف تو ہوں گے لیکن اگر آپ کو کوئی بھی صحت کا مسئلہ ہے
۔1 دیسی گھی کے اہم فوائد
اگر بات کی جائے کہ دیسی گھی اتنا خاص کیوں ہے تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ گائے کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے اور خالص ہوتا ہے۔ پہلے وقتوں کی نسبت اب ملاوٹ سے پاک چیزوں کا ملنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ لیکن خالص گھی وہی ہے جو ہر ملاوٹ سے پاک ہو۔ دیسی گھی کےفوائد میں حقیقت کیا ہے آئیں ہم جانتے ہیں؛

۔1 ہاضمے کے لئے دیسی گھی کا استعمال
اچھی صحت کے لئے ہمارے ہاضمے کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر ہمارا ہاضمہ یا معدہ خراب ہوگا تو ہم کوئی بھی خوراک کھانے سے قاصر ہوتے ہیں۔ دیسی گھی کو فیٹی ایسڈ کا پاور ہاوس کہا جاتا ہے۔ یہ خوراک کو زیادہ اچھے طریقے سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ فیٹی ایسڈ انزائمز کو ایکٹو کرتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ ہاضمے کے لئے بہترین ہوتا ہے۔

۔2 بلڈشوگر میں دیسی گھی کا استعمال
اکثر کہا جاتا ہے کہ بلڈشوگر کے لئے دیسی گھی فائدہ مند نہیں ہے لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ ایک ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو خون میں گلوکوز کی سطح کو متوازن کرتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ وہ اپنی خوراک می دیسی گھی کی ایک خاص مقدار کو شامل کریں۔

۔3 حمل میں دیسی گھی کا استعمال
حمل خواتین کے جسم کے لیے سب سے نازک لیکن دباؤ کا وقت ہوتا ہے۔ ان کے لیے تمام غذائی اجزاء بہت ضروری ہوتے ہیں، اور صحت مند کھانے کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے۔ لیکن، بہت سی خواتین وزن بڑھنے کے خوف سے اس گھی کو کھانے سے گریز کرتی ہیں۔
دوسری طرف مائیں اور دادی اس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں، خاص طور پر پنجیری کی شکل میں ہوتا ہے۔ دیسی گھی کو اپنی خوراک میں شامل کرنا صحت مند حمل کا باعث بن سکتا ہے۔ وٹامن سے بھرپور یہ قوت مدافعت کو بڑھانے، زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور خراب ٹشوز کی مرمت میں بھی مدد کرتا ہے۔
۔4 بینائی کے لئے دیسی گھی کا استعمال
دیسی گھی کے فوائد میں نظر کا تیز ہونا بھی شامل ہے۔ اس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو اچھی اور تیز نظر کے لئے بہترین ہوتا ہے۔ اس لئے اس کا استعمال لازمی کریں۔

۔5 توانائی حاصل کرنے کے لیے گھی کا استعمال
دیسی گھی توانائی کا ایک اچھا ذریعہ ہوتا ہے۔ اس میں شارٹ چین فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں۔ جس میں اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی فنگل مادہ ہوتا ہے۔ یہ ہمیں کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رکھ کر انرجی فراہم کرتا ہے۔

۔6 آنتوں اور قبض کے لئے گھی کا استعمال
قبض کی بیماری ایک ایسی بیماری ہے جو تمام بیماریوں کی جڑ ہوتی ہے۔ اگر اس سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو آپ دیسی گھی کا استعمال لازمی کریں۔ اس میں بیٹرک ایسڈ کے ذرائع ہوتے ہیں جو بڑی آنت کے خلیے توانائی کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

۔7 دل کی صحت کے لیے گھی کا استعمال
ہماری زندگی کا دارومدار دل کی صحت پر ہوتا ہے اس لئے ہمیں دل کی صحت اور دیسی گھی کے فوائد پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ دیسی گھی کے فوائد سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ہم مناسب مقدار میں دیسی گھی کا استعمال کرتے ہیں تو یہ خراب کولیسٹرول کو ختم کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دل کی مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

۔8 مدافعتی نظام کی بہتری کے لیے دیسی گھی کا استعمال
بیماریوں کا مقابلہ اور ان سے لڑنے کے لئے ہمارے مدافعتی نظام کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ غذائی اجزاء کو جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ یہ دوسرے گھی کی نسبت بیمار ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔

۔9 جلد کے لئے دیسی گھی کا استعمال
دیسی گھی کے فوائد میں جلد کو بھی اچھا کرنا شامل ہے۔ آپ اپنی دلکش جلد کے لئے بھی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ گائے کے دودھ سے بنایا جاتا ہے۔ نرم اور ملائم جلد کے لئے اہم کردار اد ا کرتا ہے۔

ہونٹوں پر تھوڑا سا لگانے سے یہ پھٹنے سے بچ جائیں گے۔ دیسی گھی کو چنے کے آٹے اور پانی کے ساتھ ملانا آپ کی فلکی جلد کے لیے بہترین ماسک بناتا ہے۔ تھوڑی مقدار میں اپنے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، پھر اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

ایک سوال جو زیادہ تر نوجوان اس لیے کرتے ہیں کیونکہ وہ بغیر کسی چربی کے اپنی صحت بنانا چاہتے ہیں۔ لہذا، سائنس کے مطابق، یہ آپ کے لئے صحت مند ہے کیونکہ اس کے بہت سے صحت کے فوائد ہیں۔

زعفران بے شمار فوائد کی حامل ایسی پر اثر اور غیر معمولی بوٹی ہے جسے سینکڑوں سالوں سے مختلف طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے اس...
02/01/2025

زعفران بے شمار فوائد کی حامل ایسی پر اثر اور غیر معمولی بوٹی ہے جسے سینکڑوں سالوں سے مختلف طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ بوٹی گرم اور خشک مزاج کی حامل ہوتی ہے اور اس کے پودے کی مشابہت پیاز سے ملتی جلتی ہے۔ زعفران کو کیسر اور سیفران بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بہت زیادہ طبی فوائد کی حامل ہے کیوں کہ زعفران میں وٹامن اے، سی، میگنیشیم، پوٹاشیم، سیلینیئم، زنک، اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ اس بوٹی کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ تھوڑا سا تلخ ہوتا ہے، لیکن اس میں بہت زیادہ خوشبو ہوتی ہے۔
اس کا استعمال نہ صرف کھانوں کو خوشبودار اور لذیذ بناتا ہے بلکہ اس کو کپڑے رنگنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو کروکس سیٹیوس نامی پھول سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اسے اس پھول سے دھاگوں کی شکل میں اکٹھا کیا جاتا ہے اور اس کو اکٹھا کرنا کافی دشوار ہوتا ہے۔
اس کی کاشت کرنے والے بہت احتیاط کے ساتھ اسے پھولوں سے چنتے ہیں اور پھر انہیں گرم کر کے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ زعفران کی کاشت ہر جگہ ممکن نہیں ہوتی جو اسے دنیا کا مہنگا ترین مسالا بناتی ہے۔

زعفران کا طریقہ استعمال
زعفران کھانے کے طبی فوائد
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
وزن میں کمی
بے خوابی سے نجات
نظر میں بہتری
موڈ میں بہتری
دل کی بیماریوں سے حفاظت
موسمی بیماریوں سے بچاؤ
جگر کی حفاظت
اعصابی نظام کی مضبوطی
زعفران کا طریقہ استعمال

زعفران کو ہر روز تیس ملی گرام سے لے کر دو سو پچاس ملی گرام تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے کھانوں میں شامل کر کے ان کو مزید ذائقے دار بنا لیا جائے۔ تاہم اس کو اور بھی بہت سے طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ زعفران کو دودھ میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک گلاس یا کپ گرم دودھ میں چٹکی بھر زعفران شامل کر کے مکس کرنے کے بعد پی لیں۔ زعفران ملے دودھ کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے صحت پر بہت سے مثبت طبی فوائد ظاہر ہوں گے۔

زعفران کھانے کے طبی فوائد
زعفران باقاعدگی کے ساتھ کھانے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

زعفران میں کروسن، پائیکروکروسن، اور سیفرانال جیسے فعال اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جب کہ اس میں کروسٹین اور کیمپفیرول نامی مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں جو آکسیڈیٹو تناؤ اور فری ریڈیکلز کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ آکسیڈیٹو تناؤ اور فری ریڈیکلز دل کی بیماریوں سمیت کینسر کا سبب بن سکتے ہیں، اس لیے یہ اینٹی آکسیڈنٹس ان بیماریوں سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزن میں کمی
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق زعفران وزن میں کمی اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے پیٹ کے اردگرد جمع ضدی چربی میں پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ زعفران کے سپلیمنٹس استعمال کرتے ہیں، ان کو بھوک کم لگتی ہے اور کھانا کم کھانے کے باعث ان کے وزن بڑھنے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

بے خوابی سے نجات

صحت کو برقرار رکھنے کے لیے نیند کا پورا ہونا بہت ضروری ہے، نیند اگر پوری مقدار میں نہ لی جائے تو صحت کے دیگر مسائل لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ رات کو سونے سے قبل زعفران استعمال کرنے سے نیند جلد آتی ہے جو پر سکون ہوتی ہے، کیوں کہ اس میں میگنیز بھی پایا جاتا ہے جو نیند کو جلد لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نظر میں بہتری
غذائی ماہرین کے مطابق زعفران کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے بڑھاپے میں لاحق ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں اور بینائی کمزور یا ختم ہو جانے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ اس بوٹی میں وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جو بینائی کو بہتر بنانے والے خلیوں کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔

موڈ میں بہتری
زعفران موڈ کو بہتر بنانے اور افسردگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ زعفران کا ایکسٹریکٹ دماغ کے سیروٹونن جیسے ہارمونز کی مقدار تبدیل کرتا ہے اور خوشی فراہم کرنے والے ہارمون ڈوپامائن کی سطح میں اضافے کا بھی سبب بنتا ہے۔ ہر روز باقاعدگی سے تیس ملی گرام زعفران استعمال کرنے سے ڈپریشن کی علامات میں بھی کمی آ سکتی ہے۔

دل کی بیماریوں سے حفاظت
یہ بوٹی خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے اور خون کی شریانوں کو سخت ہونے سے روکتی ہے۔ زعفران میں پائے جانے والے اجزاء کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے چٹکی بھی زعفران کو ایک گلاس دودھ میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

موسمی بیماریوں سے بچاؤ
سردیوں میں کثرت سے لاحق ہونے والے نزلہ و زکام کے خطرات کو کم کرنے میں بھی یہ بوٹی اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن یہ بات یاد رہے کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے ہی موسمی بیماریوں کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ کچھ طبی ماہرین کے مطابق زعفران ملے دودھ کو اگر بخار کی حالت میں پیشانی پر مَلا جائے تو بخار کی شدت میں کمی آتی ہے۔

جگر کی حفاظت
زعفران میں پائے جانے والے بائیو مالیکیول اور کروسین جگر کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کو روزانہ کھانے سے کینسر جیسے خطرناک امراض کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔

اعصابی نظام کی مضبوطی
اس بوٹی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے ریڈیکلز سے بچانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ زعفران میں پایاجانے والے کروسین نامی مرکب دماغ کی سوزش کو کم کرتا ہے ، جس کی وجہ سے اعصابی مسائل کے خطرات میں کمی آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بوٹی الزائمر جیسی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی نہایت مفید ہے۔

سلاجیت کے فوائد اور طریقہ استعمالسلاجیت کیا ہے؟سلاجیت ایک قدرتی مادہ ہے جو پہاڑی چٹانوں سے نکلتا ہے اور اس کا رنگ عمو سی...
02/01/2025

سلاجیت کے فوائد اور طریقہ استعمال
سلاجیت کیا ہے؟

سلاجیت ایک قدرتی مادہ ہے جو پہاڑی چٹانوں سے نکلتا ہے اور اس کا رنگ عمو سیاہ یا بھورا ہوتا ہے۔ یہ مختلف معدنیات، وٹامنز اور دیگر اہم اجزاء پرمشتل ہوتا ہے۔
فوائد:

**توانائی کی بحالی: سلاجیت جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے تھکاوٹ دور کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

مدافعتی نظام کی بہتری:
یہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جس سے جسم بیماریوں خلاف بہتر طور پر لڑتا ہے۔

ذہنی صحت:
سلاجیت دماغی فعالیت کو بڑھاتاہے، ذہن کی تیز رفتار سوچ میں مدد دیتا ہیں.

معدے کی صحت:
ہاضمہ کو بہتر بناتا ہیں اور معدے کے مسائل جیسے کہ گیس بدہضمی میں کمی لاتا۔

خون کی صفائی:
یہ خون کے زہریلے مواد کو خارج کرنے میں معاونت فراہم کرتاہے۔

جووں کا درد کم کرنا:
سلاجیت جوڑوں کے درد والے مریضوں کیلئے فائدے مند ہو سکتاہے کیونکہ یہ جلن کم کرنے والا اثر رکھتاہے۔

مردانہ کمزوری اور کمر درد کے لئے مفید سپلیمنٹ ہے
طریقہ استعمال:

پانی یا دودھ میں ملا کر:
روزانہ 300-500 ملی گرام سلاجیت پانی یا دودھ میں ملا کر استعمال کریں۔

خوراک میں شامل کریں:
کچھ لوگ اسے کھانے پکانے میں بھی شامل کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ اسکی مقدار کا خیال رکھیں۔

احتیاط:

زیادہ مقدار استعمال کرنے سے گریز کریں۔

حمل والی عورت یا مخصوص طبی حالت رکھنے والے افراد ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

بیری شہد کے فوائدبیری شہد، جو بیری کے درخت کے پھولوں سے حاصل ہوتا ہے، ایک قدرتی شفا بخش غذا ہے۔ اس کی صحت کے لیے خاص فوا...
02/01/2025

بیری شہد کے فوائد
بیری شہد، جو بیری کے درخت کے پھولوں سے حاصل ہوتا ہے، ایک قدرتی شفا بخش غذا ہے۔ اس کی صحت کے لیے خاص فوائد ہیں اور اسلامی متون میں بھی اس کی اہمیت کا ذکر ملتا ہے۔
فوائد:

مدافعتی کو مضبوط کرنا:
بیری شہد میں قدرتی اینٹی آسیڈنٹس اور وٹامنز ہوتے ہیں مدافعتی نظام کو بہتر بن ہیں۔

ذہنی قوت:
یہ دماغ کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور ذہنی تھکاوٹ کم کرتا ہے۔

ہاضمہ کی بہتری:
بیری شہد ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، قبض سے نجات دیتا ہے اور معدے کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

جلدی مسائل کا علاج:
جلد پر لگانے سے یہ داغ دھبے کم کرنے اور جلد نرم بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

توانائی فراہم کرنا:
فوری توانائی کا ذریعہ ہونے کے ناطے یہ جسمانی قوت بڑھاتا ہے۔

خون صاف کرنا:
یہ خون کو صاف کرنے میں مدد کرتاہے اور جسم سے زہریلے مواد نکالتاہے۔

قرآن و حدیث میں ذکر:

قرآن کریم:
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"اور تمہارے رب نے شہد (کی مکھی) کو وحی فرمائی کہ وہ پہاڑ، درختوں ،اور اُن چیزوں پر گھر بنائے جنہیں لوگ خود تیار کریں۔ پھر ہر قسم کا پھل کھاؤ" (القرآن 16:68-69)

یہ آیت ہمیں بتاتی ہیکہ اللہ تعالیٰ نے شہد پیدا کیا جو انسانی صحت کیلئے بے شمار فوائد رکھتاہے

حدیث:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

"شہد ہر بیماری کیلئے شفا"۔
(صحیح بخاری)

یہ بات واضح کرتی ہیکہ و سنت دونوں میں بیری شہد اور دیگر اقسام کے شہد کی اہمیت تسلیم شدہ ہیں۔
نتیجہ:

بیری شہد نہ صرف لذیذ بلکہ مختلف طبی خصوصیات رکھنے والا ایک انمول خزانہ بھی ثابت ہو سکتاہے جسکا استعمال انسان کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کیا جا سکتاھے۔

Address

Sheikhupura
Sheikhupura
99999

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dehat Foods Pvt.Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dehat Foods Pvt.Ltd:

Share

Category