26/04/2026
سرگودھا: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں اہم عہدوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز شروع ہوگئے
سرگودھا: ڈائریکٹر، میڈیکل ڈائریکٹر، فنانس ڈائریکٹر اور نرسنگ ڈائریکٹر سمیت اہم انتظامی و طبی عہدوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کا عمل جاری ہے۔
سرگودھا: انٹرویوز ایک اعلیٰ سطحی پینل کے تحت جاری ہیں، صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کر رہے ہیں۔
سرگودھا: پینلز میں سینئر ماہرین ڈاکٹر شجاعت علی، کرنل (ر) افتخار الحسن اور ڈاکٹر وارث فروکہ شامل ہیں۔
کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے ادارے کا دورہ کیا اور انٹرویو کے عمل کا جائزہ لیا۔
کمشنر سرگودھا نےسکیورٹی، انتظامی امور اور امیدواروں کیلئے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سرگودھا: تمام مراحل کو منظم اور شفاف بنایا جائے، تاکہ بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد کا انتخاب ممکن ہو سکے، کمشنر سرگودھا
سرگودھا: ہسپتال میں تمام آسامیوں پر بھرتی کا عمل 30 جون تک مکمل کر لیا جائے گا، بریفنگ
سرگودھا: جدید طبی مشینری کی تنصیب بھی اسی مدت میں مکمل ہو جائے گی۔ بریفنگ
اس جدید ہسپتال کے فعال ہونے سے سرگودھا اور گردونواح کے اضلاع کے عوام کو دل کے امراض کے علاج کیلئے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، کمشنر سرگودھا
ادارہ خطے کے عوام کیلئے بہترین طبی خدمات فراہم کرے گا۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی