09/12/2025
!!کسان بھائیوں
گندم پر جڑی بوٹی مار سپرے کرتے ہوئے وتر کا خاص خیال رکھیں۔یاد رکھیں گندم پر سٹریس آنے کی سب سے بڑی وجہ وتر ہے۔
آج کل جو جڑی بوٹی مار زہریں (میزوسلفیوران سلفوسلفیوران میٹسلفیوران آئیڈوسلفیوران ) استعمال ہو رہی ہیں ان کا جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنے کا طریقہ جڑ کے ذریعے جذب ہو کر پودے کے خلیوں کو تباہ کرنے کا ہے اور جو زہریں جڑ کے ذریعے جڑی بوٹی کو کنٹرول کرتی ہیں ان کے لیئے وتر کا مناسب ہونا بہت ضروری ہے۔
1 تر وتر حالت میں سپرے کرنے سے سٹریس آ سکتا ہے۔
2 سپرے کے بعد آٹھ دن کے اندر پانی لگانے سے سٹریس آ سکتا ہے۔
3. زیادہ شبنم کی صورت میں سٹریس آ سکتا ہے۔
4 سپرے کے بعد سات دن کے اندر بارش کی صورت میں سٹریس آ سکتا ہے۔
یاد رکھیں غیر مناسب وتر پر سپرے فصل کے لیئے فائدہ مند ہونے کی بجائے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
اپنی فصل کا خیال رکھیں اپنے لیئے اپنے بچوں کے لیئے اپنے ملک کے لیئے۔