24/09/2026
ستر برس اقتدار میں رہنے والے کیا یہ ماننے کو تیار ہیں کہ اُن سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی؟
میں اُن تمام لوگوں سے جو ان برسوں میں بلوچستان کی نمائندگی اور اقتدار کا حصہ رہے صرف ایک ویڈیو مانگتی ہوں۔
ایک ایسی ویڈیو دکھا دیجیے جس میں بلوچستان کی بیٹی کو اسی طرح عزت دی گئی ہو
جس میں اقتدار کا ایک نمائندہ اُس کے سامنے اس احترام سے کھڑا ہو کہ عہدے کی نہیں، **انسان کی عزت نظر آئے۔**
آج ایک منظر ہمارے سامنے ہے ایک وزیرِاعلیٰ اپنی کرسی، اپنے عہدے اور اپنے پروٹوکول سے بلند ہو کر ایک بلوچستانی بیٹی کے سامنے کھڑا ہے۔
سوچنے کی بات یہ ہے 🤔
ہماری بیٹیوں کو برسوں پہلے بھی اسی طرح سنا جاتا، عزت دی جاتی، اُن کے خوابوں کو موقع دیا جاتا، اُن کے ہاتھ میں قلم اور اختیار دیا جاتا، تو شاید ہماری بلوچستان کی بیٹیوں کے ہاتھ میں بندوق کے بجائے قلم ہوتا۔