Islamic byan

Islamic byan اس پیج میں مختلف موضوعات پر مختلف علماء کرام کے مختلف بیانات ہونگے

08/05/2025
15/03/2025

، بھترین انداز

*شکریہ مولوی صاحب ، شکریہ حافظ صاحب ، شکریہ مدارس* ٭--------------------------------رات تراویح پڑھی۔اپنے ایک شاگرد کے خت...
15/03/2025

*شکریہ مولوی صاحب ، شکریہ حافظ صاحب ، شکریہ مدارس* ٭
--------------------------------
رات تراویح پڑھی۔اپنے ایک شاگرد کے ختم قرآن مجید میں حاضر ہوا
الحمدللہ رب العالمین کا شکر ہے کہ اس رمضان المبارک میں میرے سولہ(16) شاگرد تراویح میں قرآن مجید سنا رہے ہیں
نماز سے قبل سوچ رہا تھا کہ آج پوری دنیا میں حفاظ کرام اللہ کا قرآن منہ زبانی سنائیں گے۔ پوری بیس رکعتوں میں کہیں سوا پارے کی تو کہیں زیادہ کی ترتیب ہو گی۔ طاغوت کے دل میں بیٹھ کر کوئی حافظ قرآن سنا رہا ہو گا تو کوئی کعبے کے مطاف میں سنا رہا ہے۔ گاؤں گاؤں ، قریہ قریہ ، گلی گلی ،ملکوں ملکوں مساجد میں قرآن کے زمزمے ہیں۔
کسی یونیورسٹی میں حفظ قرآن کا کوئی بندوبست نہیں۔ شعبہ تحفیظ قرآن " نام کے کسی شعبہ سے یونیورسٹی کے درودیوار ناآشنا ہیں۔ کسی کالج میں بھی کوئی مضمون تحفیظ کا نہیں، کسی سکول میں بھی کوئی ترتیب نہیں، سوائے چند اسلامی سکولوں کے لیکن ان کے نتائج بھی مایوس کن ہی ہیں۔
پھر یہ لاکھوں مساجد کو حفاظ کس نے پرووائیڈ کئے ؟
کہاں سے پھوٹ پڑے اتنی بڑی تعداد میں حفاظ ؟؟؟
کس نے تیار کئے یہ حافظ صاحبان ؟؟؟

کہیں بھی تو قرآن کے حفظ پر کسی نوکری کا وعدہ نہیں۔ پھر کون ہیں جو اپنے بچوں کے تین تین سال ایک بلکل مادی نقصان میں لگوا رہے ہیں ؟؟؟
روشن مستقبل کے اس پرآشوب الحادی دور میں کونسی وہ مائیں ہیں جو اپنے بچوں کو روشن آخرت کی بنیاد پر مادی روشن خیالی سے کاٹ رہی ہیں ؟؟

بجلی گیس نہ ہو تو پورے ملک سے شکایات کے انبار لگ جاتے ہیں، لیکن ملک کے کسی گوشے سے بھی یہ آواز کبھی نہیں آئی کہ فلاں مسجد میں حافظ نہیں ہے۔
لوگ چراغ لیکر ڈھونڈتے ہیں بجلی کو لیکن کسی مسجد والے نے اعلان نہیں کیا کہ ہمیں حافظ کی ضرورت ہے۔
امت کی یہ ضرورت کس نے پوری کی ؟؟
حفاظ کی سپلائی میں تعطل کون نہیں آنے دے رہا ؟؟؟
دنیا کے کسی گوشے میں بھی تو حفاظ کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی۔
مسجد کیا اب تو مسجد کی ہر ہر منزل پر، بیٹھکوں، بازاروں میں بھی سننے سنانے کی ترتیبات قائم ہیں ۔۔۔!
کون کر رہا ان ترتیبات کا انتظام ؟؟
بچے کی مادری زبان انگریزی اردو پشتو سندھی پنجابی ڈچ فرانسیسی لیکن قرآن عربی ہی میں یاد کرتا ہے اور سناتا ہے۔
منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے کے فخر میں مبتلاء انسانوں میں سے یہ کون ہیں جو انگریزی نہیں عربی کتاب یاد کر رہے ہیں ؟؟؟
کون ان میں یہ شوق پیدا کر رہا ہے ؟؟؟
جس پہلو سے سوچیں جس تناظر میں دیکھیں جس زاویہ سے پرکھیں جس پیراڈائیم میں تولیں جس مرضی فلسفہ سے جانچیں۔
جواب ایک ہی آئے گا
*مدرسہ مدرسہ اور صرف مدرسہ*

کہتے ہیں دینی مدارس کاکردارکیاہے
رمضان المبارک میں پوری دنیا کی ہر مسجدکےمصلےپرکھڑا قرآن سنانےوالا حافظ تمہیں مدرسےسےپڑھاہواملےگا

**حافظ رفیع اللہ
مدرسہ عربیہ زینت القرآن غازی خانے بونیر،**

06/03/2025

شان صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین
بھترین انداز

Address

Peshawar
RAFIULLAH4U

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic byan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category