16/08/2026
Writing
🌹 میرا تعلیمی سفر — ایک خواب سے کامیابی تک🌹
بسم اللہ الرحمن الرحیم🌹
الحمدللہ رب العالمین!
میری زندگی کا تعلیمی سفر ایک ایسے خواب کے ساتھ شروع ہوا تھا جس کی منزل اس وقت بہت دور محسوس ہوتی تھی۔ 2006ء میں میں نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کیا۔ 🌷
یہ سفر محض کتابیں پڑھنے اور اسباق مکمل کرنے کا نام نہیں تھا، بلکہ یہ محنت، صبر، دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی بے لوث محبت کا ایک خوبصورت سفر تھا۔🍀
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 2012ء میں میں نے حفظِ قرآنِ کریم، تجوید کے ساتھ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ یہ میری زندگی کی ایک عظیم نعمت اور ناقابلِ فراموش کامیابی تھی۔🌕
اس کے بعد تقریباً دو، تین سال اسکول کی تعلیم حاصل کی اور پھر میرے سامنے ایک ایسا سفر آیا جس کا خواب کبھی بہت دور دکھائی دیتا تھا۔
یہ سفر تھا آٹھ سالہ درسِ نظامی کا۔ اس سفر میں بے شمار مراحل آئے، محنت بھی ہوئی، مشکلات بھی آئیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمت عطا فرمائی اور قدم آگے بڑھتے رہے۔ بالآخر 2026ء میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ طویل تعلیمی سفر پایۂ تکمیل کو پہنچا۔
اسی سال اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک اور خوشی اور کامیابی سے نوازا، اور وہ کامیابی ایک اچھی ملازمت کے حصول کی صورت میں میرے نصیب میں آئی۔ میرے لیے یہ صرف ایک جاب نہیں بلکہ میری برسوں کی محنت، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور عزیز و اقارب کی محبتوں کا ثمر ہے۔
آج جب میں اپنے گزرے ہوئے سفر پر نظر ڈالتا ہوں تو دل بے اختیار اللہ تعالیٰ کے حضور جھک جاتا ہے اور زبان پر یہی الفاظ آتے ہیں:
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
بے شک مشکل کے ساHafiz Amir mughal mughaFollowinglowinglowingng )