30/10/2025
موضوع: آم کے پودے کی ابتدائی نگہداشت 🌱 آم کا پودا لگانے کے بعد ابتدائی 2 سال انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ پودے کو روزانہ میں ہلکا پانی دیں، مگر زمین میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ دھوپ مکمل پہنچنی ضروری ہے تاکہ جڑیں مضبوط ہوں۔ اگر ممکن ہو تو پودے کے گرد گھاس یا بھوسہ بچھا دیں تاکہ نمی برقرار رہے۔ ٹِپ: نرسری سے صحتمند پودا منتخب کریں جس کی جڑیں مکمل ہوں، یہ بعد میں فصل کی کوالٹی طے کرتا ہے۔ #آمکاکاشتکار #کسانکافائدہ 🌿🌸🍃🌻