Assistant Commissioner Muslim Bagh

Assistant Commissioner Muslim Bagh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Muslim Bagh, Muslim bagh, Muslimbagh.

مسلم باغ  سیوری مہترزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دھیرج کالرا نے اج سیوری مہترزئی میں بیسک ہیلتھ یونٹ سیوری مہترزئی کا وزٹ کی...
25/06/2026

مسلم باغ سیوری مہترزئی
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دھیرج کالرا نے اج سیوری مہترزئی میں بیسک ہیلتھ یونٹ سیوری مہترزئی کا وزٹ کیا حاضری رجسٹر چیک کئے اور بی ایچ یو کے عمارت کا معائینہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرا نے کہا کہ صحت جیسے بنیادی شعبے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو طبی سہولیات کے فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے

25/06/2026

مسلم باغ

آج سوشل میڈیا پر ایک مستحق اور غریب خاندان کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ان کی مشکلات اور بنیادی ضروریات کے فقدان کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ویڈیو اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جناب دھیرج کالرا کی نظر سے گزری تو انہوں نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کی ہدایت پر متعلقہ خاندان کی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے بعد انہیں روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء اور ضروری امداد فراہم کی گئی تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ عوامی خدمت، انسانی ہمدردی اور ضرورت مند افراد کی بروقت مدد کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور مستحق افراد کی معاونت کے لیے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

24/06/2026

مسلم باغ۔ ۔ سیوری مہترزئی
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دھیرج کالرا کی زیرِ صدارت آج بمورخہ 24جون 2026 تحصیل مسلم باغ یونین کونسل سیوری مہترزئی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کے فوری و مؤثر حل کو یقینی بنانا تھا
کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے بجلی، پانی، صفائی، تعلیم، صحت، سڑکوں کی خستہ حالی، ریونیو معاملات اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کئے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دھیرج کالرا نے عوام کے مسائل نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افیسران کو فوری اور عملی اقدامات کی ہدایات جاری کیں
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ان کی ذاتی ذمہ داری ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا
کھلی کچہری میں موجود عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے

*کھلی کچہری*  بمقام: BHU/بنیادی مرکز صحت سیوری مہترزئی  تاریخ: بدھ 24 جون 2026  وقت: صبح 11بجے  ضلعی انتظامیہ کے افسران ...
22/06/2026

*کھلی کچہری*
بمقام: BHU/بنیادی مرکز صحت سیوری مہترزئی
تاریخ: بدھ 24 جون 2026
وقت: صبح 11بجے

ضلعی انتظامیہ کے افسران عوامی مسائل سنیں گے۔
اپنی شکایت،اپنے مسائل لے کر تشریف لائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ

19/06/2026

مسلم باغ

ایک نابینا نوجوان اور ایک ضعیف شخص، نے دفتر اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ میں مالی معاونت کی درخواست پیش کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جناب دھیرج کالرا نے فوری طور پر ان کی مدد کرتے ہوئے انسانی ہمدردی، عوامی خدمت اور فلاحی جذبے کی عمدہ مثال قائم کی۔

ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ ضرورت مند اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔

مسلم باغ۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن   17-06-2026۔ آج اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دھیرج کالرا نے نائب تحصیلدار مسلم باغ ، کے ہمراہ ...
17/06/2026

مسلم باغ۔
تجاوزات کیخلاف آپریشن

17-06-2026۔

آج اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دھیرج کالرا نے نائب تحصیلدار مسلم باغ ، کے ہمراہ مین بازار میں انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز کیا۔

سڑک کے کنارے اور فٹ پاتھوں کے ساتھ متعدد نرم تجاوزات جو کہ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لیے خاصی تکلیف کا باعث بن رہے تھےکو ہٹا دیا گیا۔

مزید برآں، مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کے سامنے کھڑی تجاوزات کے حوالے سے متعلقہ افراد کو باضابطہ وارننگ جاری کرتے ہوئے ان تعمیرات کو دو دن میں ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔ انہیں واضح طور پر متنبہ کیا گیا کہ مقررہ مدت کے اندر عمل نہ کرنے کے نتیجے میں تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے انتظامی کارروائی کی جائے گی۔

17/06/2026

مسلم باغ۔
تجاوزات کیخلاف آپریشن

17-06-2026۔

آج اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ نے نائب تحصیلدار مسلم باغ کے ہمراہ مین بازار میں انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز کیا۔

سڑک کے کنارے اور فٹ پاتھوں کے ساتھ متعدد نرم تجاوزات جو کہ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لیے خاصی تکلیف کا باعث بن رہے تھےکو ہٹا دیا گیا۔

مزید برآں، مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کے سامنے کھڑی تجاوزات کے حوالے سے متعلقہ افراد کو باضابطہ وارننگ جاری کرتے ہوئے ان تعمیرات کو دو دن میں ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔ انہیں واضح طور پر متنبہ کیا گیا کہ مقررہ مدت کے اندر عمل نہ کرنے کے نتیجے میں تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے انتظامی کارروائی کی جائے گی۔

مسلم باغ ۔ اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دھیرج کالرا نے آج گرلز سکول وچہ زامہ کا دورہ کیا۔ اور سکول کی غیر فعالیت سے متعلق عوامی...
10/06/2026

مسلم باغ ۔
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دھیرج کالرا نے آج گرلز سکول وچہ زامہ کا دورہ کیا۔ اور سکول کی غیر فعالیت سے متعلق عوامی شکایات کے حوالے سے جائزہ لیا۔
مذکورہ سکول میں تعمیراتی کام جاری تھا تاہم تدریسی حوالے سے سکول غیر فعال حالت میں تھا۔

اہل علاقہ نے شکایت کی کہ مذکورہ گرلز سکول وچہ زامہ ٹیچرز کی غیر حاضری یا تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں میں متعدد دفعہ بندش کا شکار رہا جس کی وجہ سے علاقے کے طالبات کا درس و تدریس متاثر ہوا اور قیمتی تعلیمی سال کے ضیاع کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرمسلم باغ نے سکول بحالی کیلئے فوری اور پائیدار اقدامات اٹھانے کے بابت متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردئے۔ اور اہل علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ جلد سکول میں تدریسی عمل کا آغاز کردیا جائےگا۔

09/06/2026

Address

Muslim Bagh
Muslimbagh
84600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Muslim Bagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share