Muzaffargarh Mango Farm Online

Muzaffargarh Mango Farm Online Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muzaffargarh Mango Farm Online, Fruit & vegetable shop, Muzaffargarh, Multan.

ملتان اور مظفر گڑھ کے باغات کے تازہ ، ذائقے میں لاجواب، مٹھاس سے بھرپور، کاربائڈ فری اور قدرتی طور پر پکے ہوئے بہترین کوالٹی کے آم اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کریں

08/06/2026

الحمدللہ۔۔۔!
ہماری کل مظفرگڑھ سے دوسہری کی پہلی تڑوائی شروع ہو گئی ہے۔۔
Book your order now
Rana Zain
0303 6861386

یا اللہ رحم فرما اور سب کی جان و مال کی حفاظت فرما۔۔۔سال 2026 کی سب سے تیز آندھیاں چلنے کا اندیشہ.. موسم کی تازہ ترین صو...
08/06/2026

یا اللہ رحم فرما اور سب کی جان و مال کی حفاظت فرما۔۔۔

سال 2026 کی سب سے تیز آندھیاں چلنے کا اندیشہ.. موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق جیسا کہ چند روز قبل آپکو بتایا گیا تھا کہ 10 جون سے 20 جون کے دوران مغربی ہواؤں کے سلسلے پاکستان میں داخل ہوں گے اور ان سسٹمز کے باعث ملک بھر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی جو 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتی ہے دیکھنے کو ملے گی 😍

پہلا سلسلہ 10 جون کی شام کو داخل ہوگا اور11 سے 12 جون کے دوران خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، کشمیر، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں مختلف مقامات پر گرج چمک تیز بارش کے ساتھ 90 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تک آندھیاں چل سکتی ہے اور ان آندھیوں میں بعض اوقات ہوا کے جھونکوں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے ان تباہ کن ہواؤں سے سولر سسٹمز سمیت انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ موجود رہے گا لہذا اپنے سولر سسٹمز کو چیک کریں اور جہاں کمی بیشی ہے انکو دور کریں اور مضبوط فریم اور انکربولٹس استعمال کریں، باغات کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور اس وقت آم کی فصل تیار ہو رہی ہے اور ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ریجنز میں 90 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تک آندھی چل سکتی ہے جبکہ وسطی پنجاب اور خاص طور پر نورپورتھل، جھنگ ، اٹھارہ ہزاری، ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں 90 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار تک آندھی چل سکتی ہے، خطہ پوٹھوہار میں بھی 90 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تک آندھی چل سکتی ہے اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان موجود رہے گا، بلوچستان اور سندھ میں بھی مختلف مقامات پر 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،MRk

دوران طوفان آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کثرت سے پیش آئیں گے اور مختلف علاقوں میں موٹی ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اس لئے غیر ضروری طور پر موسم خراب ہونے کی صورت میں کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں اور گھروں میں رہیں۔
نوٹ : ہم موسم سے متعلق پیشگوئی کر سکتے ہیں موسم کو کنٹرول نہیں اور ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو رب العالمین کی رضا سے ہوتا ہے اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی اہل پاکستان کو تمام زمینی و آسمانی آفات سے محفوظ رکھے۔۔۔ آمین۔

مزید تفصیلات کے لئے سرکاری ذرائع سے جاری کردہ الرٹس اور ہدایات پر عمل درآمد کیا کریں

آم حضورِ والا! گرمی کا موسم ہو، ماتھے پر پسینہ چمک رہا ہو اور سامنے ٹھنڈے پانی کی بالٹی میں ڈوبے ہوئے آم نہ ہوں، یہ تو و...
06/06/2026

آم

حضورِ والا! گرمی کا موسم ہو، ماتھے پر پسینہ چمک رہا ہو اور
سامنے ٹھنڈے پانی کی بالٹی میں ڈوبے ہوئے آم نہ ہوں، یہ تو وہی بات ہوئی کہ بندہ فلم دیکھنے جائے اور پاپ کارن غائب ہوں
​آم: پھلوں کا بادشاہ یا خاندانی فساد کی جڑ؟
​جیسے ہی مئی اور جون کی گرمی اپنے جوبن پر پہنچتی ہے، ہمارے ملک میں ایک عجیب و غریب ایمرجنسی نافذ ہو جاتی ہے۔ اسے "آم کی آمد" کہتے ہیں۔ آم صرف ایک پھل نہیں ہے، یہ ہماری ثقافت، ہماری سیاست اور ہمارے گھریلو امن و امان کا ضامن ہے۔
​آم کھانے کے تین سنہری طریقے
​ہمارے ہاں آم کھانے کے بنیادی طور پر تین مکاتبِ فکر پائے جاتے ہیں:
​شریفانہ طریقہ (چھری اور کانٹا):
یہ طریقہ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو ابھی نئے نئے سسرال گئے ہوں یا جنہیں اپنی "شرافت" کا جھوٹا روب جمانا ہو۔ یہ لوگ آم کے باقاعدہ قاشیں کاٹتے ہیں اور یوں کھاتے ہیں جیسے کوئی میڈیکل کا طالب علم آپریشن کر رہا ہو۔ سچ پوچھیے تو اس طریقے سے آم کی روح تڑپ اٹھتی ہے۔
​عوامی طریقہ (چوسنے والا آم):
یہ اصل اور دیسی طریقہ ہے۔ اس میں کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آم کو پہلے ہاتھوں سے اچھی طرح "نرم" کیا جاتا ہے (کچھ لوگ تو اتنی بے دردی سے دباتے ہیں جیسے پرانی دشمنی نکال رہے ہوں)۔ اس کے بعد جو منظر ہوتا ہے، وہ کسی جنگی فلم سے کم نہیں ہوتا۔ کہنیوں سے ٹپکتا ہوا رس اور چہرے پر پھیلی ہوئی خوشی یہ بتانے کے لیے کافی ہوتی ہے کہ آم کا حق ادا ہو گیا ہے۔
​ملک شیک کا طریقہ (سست لوگوں کے لیے):
یہ ان لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے جو آم چوسنے کی محنت سے بچنا چاہتے ہیں۔ بلینڈر میں آم، دودھ اور چینی ڈال کر ایسا طوفان اٹھایا جاتا ہے کہ گلاس میں آم کم اور "کواڈ کوپٹر کا فیول" زیادہ لگتا ہے۔
​لنگڑا، چوہسا اور انور رٹول: ناموں کا گورکھ دھندا
​آموں کے ناموں پر غور کریں تو لگتا ہے کہ ان کا نام رکھنے والا کوئی بہت ہی جلال میں تھا۔
​لنگڑا آم: بھلا بتائیے، جو پھل درخت پر شان سے لٹکا ہو، اسے "لنگڑا" کہہ دیا؟ لیکن سواد ایسا کہ بندہ کھا کر خود چلنے پھرنے کے قابل نہ رہے۔
​چوہسا: نام سن کر ہی بندے کے منہ میں پانی اور ہاتھوں میں آم آ جاتا ہے۔ یہ وہ آم ہے جو ختم ہونے کے بعد بھی گٹھلی کی شکل میں آدھے گھنٹے تک منہ میں گھومتا رہتا ہے۔
​انور رٹول: نام سے لگتا ہے کہ کسی دور کے کزن کا نام ہے، لیکن چھوٹے سے سائز کا یہ بم جب منہ میں پھٹتا ہے تو بندہ انور صاحب کا شکر گزار ہو جاتا ہے۔
​"آم" اور مہمان نوازی کا امتحان
​گرمیوں میں اگر آپ کے گھر کوئی مہمان آ جائے اور آپ اسے چائے پیش کر دیں، تو وہ اسے اپنی توہین سمجھے گا۔ یہاں قانون بڑا سادہ ہے: "چائے کا جواب آم سے۔"
​مہمان کے سامنے جب آم کی بالٹی رکھی جاتی ہے، تو گفتگو یکدم بند ہو جاتی ہے۔ ہر کوئی اپنی پوری توجہ گٹھلی اور چھلکے پر مرکوز کر دیتا ہے۔ اس دوران اگر کوئی بات چیت ہوتی بھی ہے، تو وہ صرف ایسی ہوتی ہے: "ذرا وہ لنگڑا ادھر کرنا" یا "یہ والا تو بالکل شہد ہے!"
​آخری گٹھلی (حاصلِ کلام)
​آم کھانے کے بعد جو سب سے بڑا مرحلہ ہوتا ہے، وہ ہے ابلتے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا اور یہ چیک کرنا کہ کہیں قمیص پر پیلا داغ تو نہیں لگ گیا۔ اگر داغ لگ گیا ہے، تو مبارک ہو، آپ نے سچے دل سے آم کھایا ہے۔
​مرزا غالب فرما گئے تھے کہ "آم ہوں اور بہت ہوں"۔ ہم تو بس اتنا ہی کہیں گے کہ آم چاہے لنگڑا ہو یا چوہسا، بس فریج میں ٹھنڈا ہونا چاہیے اور بالٹی میں وافر ہونا چاہیے، کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں اگر کوئی چیز سستی خوشی دے سکتی ہے، تو وہ صرف ایک پکا ہوا، رسیلا آم ہے!

04/06/2026

0303 6861386
Contact for booking

ملتان اور مظفرگڑھ کے باغات کے تازہ، ذائقے میں لاجواب، مٹھاس سے بھرپور، کاربائڈ فری اور قدرتی طور پر پکے ہوئے بہترین کوالٹی کے آم اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں ڈلیوری انشاءاللہ 10 جون سے

30/05/2026

Assalam o Alaikum to all followers..
I am introducing you most famous variety
This varity is famous because of its unique taste. Delivery of and will start very soon just follow and share my page for more updates..



in sha Allah delivery of   and   mango will start very soon.. Juct keep in touch with us. Like and follow my account for...
28/05/2026

in sha Allah delivery of and mango will start very soon.. Juct keep in touch with us. Like and follow my account for latest updates...


0303 6861386





25/05/2026

in sha Allah kal yani 26 May say Fajar ki namaz kay bad say prhni hain 30 May ki Asar tak..
#ذوالحجه

دسہری آم بالکل ایسے ہے جیسے جوس کا ڈبہ یہ آم  بھی کسی بھی طور پر چونسا اور انور ٹول سے کم نہیں ہے۔ دسہری آم کو کاٹے بغیر...
22/05/2026

دسہری آم بالکل ایسے ہے جیسے جوس کا ڈبہ یہ آم بھی کسی بھی طور پر چونسا اور انور ٹول سے کم نہیں ہے۔ دسہری آم کو کاٹے بغیر ہلکا ہلکا دبا کر اس کا نیچرل جوس پیا جا سکتا ہے اور آ م ٹھنڈا ہو تو پھر بہت ہی زیادہ مزہ اتا ہے۔ اگر آپ نے پہلے کبھی اسے نہیں چکھا تو اب کی بار سیزن میں اسے مس مت کیجئے گا ہمارے پیج کو فالو لائک اور شیئر کیجئے انشاءاللہ عید الاضحی کے بعد ڈلیوری شروع ہو جائے گی۔۔

Rana Zain
Call/Whatsapp
0303 6861386




20/05/2026

King of Mango Chaunsa last year video.. Pre order booking is open plz like and follow my page for more updates..

Rana Zain
0303 6861386

AnwarRatol one of the most famous varity among mangoes..i suggest every person and follower try this variety in this sea...
19/05/2026

AnwarRatol one of the most famous varity among mangoes..i suggest every person and follower try this variety in this season. Anwar Ratol have a small size but taste is sweet and wonderful.. Follow and like our page for more updates.





Call or Whatsapp
Rana Zain
0303 6861386

Address

Muzaffargarh
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muzaffargarh Mango Farm Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share