15/01/2025
دنیاپور(عزیزبلوچ) زرعی بنک فراڈ کیس ایف آئی اے کی کاروائی سابق منیجر سہیل خان بلوچ گرفتار پانچ سال قبل زرعی بنک عملہ نے ایک دوسرے کی ملی بھگت سے متعدد سائلین کو لاکھوں کا چونا لگایا دیگر مختلف محکموں میں بھی کاروائیاں زیر سماعت دیگر ملازمین کی بھی گرفتاریاں متوقع ہیں زرائع تفصیلات کے مطابق گزشتہ عرصہ پانچ سال قبل زرعی ترقیاتی بنک اڈاذخیرہ کے عملہ برانچ منیجر فقیراللہ ایم سی او سہیل خان و دیگر ملازمین نے ہرائیویٹ ٹاوٹوں ملک امیر نوناری رانا یونس ملک عبداللہ کی ملی بھگت سے علاقہ کے مختلف سائلین کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا سائلین کو پانچ سالوں میں لاکھوں روپے اور وقت کے ساتھ ساتھ زہنی قوفیت سے بھی دوچار ہونا پڑا گزشتہ روز
ڈائریکٹر ایف ائی اے ملتان زون خالد انیس اور ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد الرحمان کی زیر نگرانی انویسٹیگیشن افیسرمیاں نعیم اقبال وٹو نے چھاپا مار کر زرعی ترقیاتی بینک اڈا ذخیرہ کے سابق برانچ منیجر سہیل خان کو گرفتار کر لیا گزشتہ 5 سال قبل اڈا ذخیرہ برانچ میں فراڈ کا سکینڈل سامنے ایا تھا جس میں وقت کے برانچ منیجر فقیر اللہ سمیت ایم سی او سہیل خان اور دیگر کلرک اور کیشیئرز نے مل کر کسانوں کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ کیا تھا ان کی وجہ سے درجنوں کسانوں نے اپنی جائیدایں فروخت کرکے ناجائز قرضہ جات بنک کو ادا کیے ابھی کئی کسان دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں زرعی ترقیاتی بنک میں ملوث اہلکار وں نے کرڑوں کی جائیدایں بنا لی ہیں ایف ائی اے کی بنک ملوث میں اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور عنقریب انکی گرفتاری متوقع ہے