15/12/2025
میرپورخاص میں اس وقت جو ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں، وہ بغیر مکمل آگاہی اور مناسب انتظامات کے نافذ کیے جا رہے ہیں۔ عوام ذہنی طور پر اس بات کے لیے تیار نہیں کہ کس قانون پر کب اور کیسے عمل کرنا ہے، کیونکہ ابھی تک سڑکوں پر وہ سہولیات موجود نہیں جو قانون کی
ضرورت اس بات کی ہے کہ سب سے پہلے روڈ کے انتظامات درست کیے جائیں، نمایاں آگاہی بورڈ نصب ہوں اور ہر اہم چوراہے پر باقاعدہ ٹریفک سگنلز لگائے جائیں۔ جب عوام سگنل دیکھ کر رکنا، چلنا اور اشاروں کو سمجھنا سیکھے گی تو خود بخود قانون کی پاسداری بھی شروع ہو جائے گی۔
جب شہریوں کو یہ واضح ہوگا کہ سگنل توڑنا قانون شکنی ہے تو پھر ای چالان ہونے پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔ قانون کا نفاذ سزا سے پہلے شعور مانگتا ہے، اور شعور آگاہی سے آتا ہے۔
پہلے آگاہی، پھر عملدرآمد یہی ایک منصفانہ اور مؤثر نظام کی بنیاد ہے۔