Cancer Info Hub

Cancer Info Hub Cancer Awareness
Shifa Allah ke haath mein hai
Hum sirf maloomat aur umeed phailatay hain
Early detection zindagi bachati hai.

کبھی کبھی انسان زندگی کی ذمہ داریوں، سفر اور مسائل سے تھک جاتا ہے۔ پھر ایک کپ چائے نہ صرف جسم کی تھکن اتارتی ہے بلکہ دل ...
13/05/2026

کبھی کبھی انسان زندگی کی ذمہ داریوں، سفر اور مسائل سے تھک جاتا ہے۔ پھر ایک کپ چائے نہ صرف جسم کی تھکن اتارتی ہے بلکہ دل کو بھی کچھ سکون دے جاتی ہے۔

آج تبادلے کے سلسلے میں ڈی او آفس آیا ہوں۔ کاموں کی دوڑ دھوپ، انتظار اور فکروں کے درمیان چائے کا ایک کپ ملا تو لگا جیسے تھکن کچھ کم ہو گئی۔ زندگی بھی عجیب ہے، کبھی بڑے مسئلے ہوتے ہیں اور کبھی ایک چھوٹی سی چائے انسان کو ہمت دے دیتی ہے کہ پھر سے کوشش جاری رکھے۔

دعا ہے اللہ ہر محنت کرنے والے کی آسانی فرمائے، اور ہر جائز کوشش کو کامیابی عطا کرے۔

#چائے #زندگی #تھکن #محنت #تبادلہ #استاد #سفر #دعا #

11/05/2026

آج کی پوسٹ میری بیٹی کے نام ❤️👧

بیٹی…
اللہ کی وہ خوبصورت نعمت ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ 🥺
جب ایک باپ دن بھر کی تھکن، پریشانی اور دنیا کے دکھ اپنے دل میں لے کر گھر واپس آتا ہے…
اور دروازہ کھلتے ہی ننھے ہاتھ اس کے گلے میں آ کر لپٹ جائیں…
تو یقین مانیں اس لمحے ساری تھکن ختم ہو جاتی ہے۔ ❤️

بیٹی صرف گھر کی رونق نہیں ہوتی…
وہ باپ کے دل کا سکون ہوتی ہے۔ 🌸
ایک باپ اپنی بیٹی کی ہنسی کے لیے اپنی ہر خوشی قربان کر دیتا ہے۔
وہ خود ٹوٹ رہا ہو تب بھی اپنی بیٹی کے سامنے مسکراتا ہے…
صرف اس لیے کہ اس کی شہزادی کبھی اداس نہ ہو۔ 💔

بیٹی جب چھوٹی ہوتی ہے تو انگلی پکڑ کر چلتی ہے…
اور جب بڑی ہو جاتی ہے تو باپ کا سہارا بن جاتی ہے۔ 🥺
وہ گھر میں رحمت بن کر آتی ہے۔
اس کی ہنسی سے گھر آباد ہوتا ہے اور اس کی خاموشی پورے گھر کو اداس کر دیتی ہے۔

کبھی غور کیا ہے…؟
بیٹی جب “بابا” کہہ کر بلاتی ہے تو ایک باپ کے دل میں عجیب سی خوشی اترتی ہے۔ ❤️
وہ دنیا سے لڑ سکتا ہے…
ہر تکلیف برداشت کر سکتا ہے…
لیکن اپنی بیٹی کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا۔ 😭

اور پھر ایک دن یہی بیٹی بڑی ہو جاتی ہے…
اس کے رخصت ہونے کا خیال ہی ایک باپ کو اندر سے توڑ دیتا ہے۔ 💔
جو بیٹی کبھی باپ کے سینے پر سر رکھ کر سو جاتی تھی…
ایک دن وہی بیٹی کسی اور گھر کی امانت بن جاتی ہے۔
یہ لمحہ ہر باپ کے لیے دنیا کا سب سے مشکل لمحہ ہوتا ہے۔ 😭

اللہ تعالیٰ ہر بیٹی کو سلامت رکھے… 🤲
اور ہر باپ کو اپنی بیٹی کی محبت نصیب فرمائے۔ ❤️

اگر آپ بھی اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتے ہیں تو یہ پوسٹ ضرور شیئر کریں ❤️
کمنٹ میں اپنی بیٹی کے لیے ایک پیارا سا لفظ ضرور لکھیں 👇🥺
اور ایسے دل کو چھو لینے والے جذباتی پوسٹس کے لیے فالو کرنا نہ بھولیں 🌹

🚨 ایمرجنسی اپیل برائے مدد 🚨السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہآج ایک اماں جی کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔ ان کا ایک ضروری ٹیس...
11/05/2026

🚨 ایمرجنسی اپیل برائے مدد 🚨
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج ایک اماں جی کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔ ان کا ایک ضروری ٹیسٹ Armed Forces Institute of Pathology میں ہونا ہے جس کی فیس تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔ مگر ان کے پاس ٹیسٹ کروانے کے لیے رقم موجود نہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق یہ ٹیسٹ بہت ضروری ہے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ خدارا اس نیکی کے کام میں حصہ ڈالیں۔ 🙏
اگر کوئی بھائی یا بہن مدد کرنا چاہے تو براہِ راست رابطہ کر کے خود تصدیق کر سکتے ہیں، یا اگر ممکن ہو تو خود جا کر ٹیسٹ کی فیس جمع کروا دیں۔
📞 رابطہ نمبر:03488149811

اللہ پاک ہر مدد کرنے والے کو اپنی رحمتوں اور آسانیوں سے نوازے۔
ایک زندگی بچانے میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ 🤲









Part 7.   ایک باپ کی سچی داستان اپنی زبانچلڈرن ہسپتال میں طریقہ علاج یہ تھا کہ پہلا کیمو کا کورس مکمل کرنے کے بعد دور ے ...
10/05/2026

Part 7. ایک باپ کی سچی داستان اپنی زبان

چلڈرن ہسپتال میں طریقہ علاج یہ تھا کہ پہلا کیمو کا کورس مکمل کرنے کے بعد دور ے انے والوں کو سرائے میں جگہ دیتے وہاں سے کیمو بے میں کیمو ریکوری ادویات دی جاتی پہلے دن سے اب تک پلیٹلیس کا مسلہ برقرار رہا اب بلذکے لیے الطاف نیوی مین جو سابقہ شاگرد تھا اس نے وہ کردار ادا کیا کہ میں عمر بھر اس کا احسان نہیں دے سکتا تین وقت چکر لگانا کم سے کم 30لوگ بلڈ کا ارینج کیا الطاف کا احسان نہیں دے سکتا اب اللہ کا شکر کچھ طبعیت بہتر تھی مگر کیا بتاوں سرائے میں جو مریض بچے والدین کے ساتھ رہتے تھے ان میں کوئی نہ کوئی اللہ کے پاس چلا جاتا سب سرائے کے لوگ جو اپس میں دکھ بانٹنتے سب عورتیں اور مرد گیٹ پر ا کر اس کو انسووں کے ساتھ رخصت کرتے وہ لمحہ اسی مرض میں مبتلا بچوں اور والدین کے لیے بہت دکھی ہوتا
رشتہ دار ہمیں ملنے اتے دعائیں دیتے اور اب کل سے یعنی 22دن بعد دوسرا کورس شروع ہونا تھا جو 8دن کا تھا شام کو باہر وہیل چیر پہ بیٹھا کے باہر چکر لگوا رہے تھے اور حوصلہ دے رہے تھے کہ شہزادی اب مشکل مرحلہ گزر گیا اب یہ اسان ہے مگر زبان لفظوں کا ساتھ نہیں دے رہی کہ یہ تو پہلے سے بھی مشکل خیر اگلے دن سرائے سے سامان پیک کیا اور صدقہ دیا دعا کی اور وارڈ کی طرف چل نکلے پرٹوکول بنایا یہاں ایک بات یاد رکھنا اپکو خود ساری معلومات ذہن نشین ہو کیونکہ اکثر ٹرینی ڈاکٹر بھی وہاں ائے ہوتے خیر کیمو ا گئ پہلا دن خیریت سے گزرا پلیٹلیس 32 پہ ا گئے 66پہ کورس شروع کیا تھا اگلے دن کیمو لگی اور شام کو حسب معمول cbc ائی تو پلیٹلیس پھر 5 قیامت کے لمحات پھر شروع چار بیگ پلیٹس اور خون اب پھر بلڈ بنک کی طرف قدم اور انسووں کا سیلاب یاد رہے کہ اپ اللہ نہ کرے ایسا کچھ ہو تو اس ہسپتال کے نظام کو سمجھے خاص کر بلڈ بنک کے نظام کو یہ س سے زیادہ کام ائے گا کیونکہ اس بیماری میں بلڈ کا انتظام کرنا ہی سب سے اہم کام ۔
خیر کچھ تنظیموں اور جاننے والوں کو کال کی اوراللہ کا کرم ہوا کہ سب انتظام ہو گیا اب رات کو شدید بارش شروع ہو گئی 12بج گئے بلڈ کا انتظام کرتے کرتے کھانا اوپر دے کے ایا اور اب جسم تھک گیا تو ناز پڑھی اور باہر سڑک پر ایا تو کال ائی کہ جلدی ائیں ناک سے بلڈ جاری اللہ اللہ اللہ دوڑا اوپر اب گیٹ سے وارڈ تیسری منزل پر تھی پتہ نہیں کتنی دفعہ اوپر نیچے اتا جاتا بس بیٹی سے عشق تھا بٹیی سے پیار تھا اوپر گیا تو بیگم بیچاری روئی سے خون کو روک رہی اب پتہ تھا کہ پہلے ورس میں بھی ایسا ہوا جلدی سے نیچے ایمرجنسی میں وہیل چیر لے کے بھاگے اور ناک میں روئی اور پٹیاں کروا کے خون روکا اور بیچاری معصوم پھر روئے کہ اس ے پاپا تکلیف بہت ہوتی اب کیا کروں حوصلہ دیا کہ دیکھنا میرے اللہ نے میری بیٹی کو ٹھیک کر دینا اوپر ائے تو رات کے 4بج چکے تھے میں باہر ایا تو بیگم کو دیکھا تھکن اور دکھوں سے چور انکھوں میں بہت سوال لیے خاموش مرد اہن بنی ہوئی تھی کبھی بیٹی کو حوصلہ کبھی میرا خیال ۔۔۔۔
خیر تیسرا دن شروع ہوا کیمو لگی تو بخار شروع اللہ اب بخار کہ اترنے کا نام ہی نہ لے ڈر گئے ہم خیر ادویات دی تو کچھ کم ہوا اب شام کی اخری ڈوذ باقی تھی کہ سوئی لگانے کے لیے ویین نہیں مل رہی تھی کی دفعہ سٹاف نے کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوئے بیٹی رو رو کے ہائے پاپا پاپا مجھے درد ہو رہا میں باہر کھڑا اسمان کی طرف دیکھ رہا کہ میرے اللہ کرم کر دے نازک ہاتھ جس پہ مہندی لگاتے اب وہاں ۔۔۔۔۔۔
خیر ہمیں سرجیکل میں بیجھا کہ وہاں سے لگوا کے ائیں وہیل چیر وہاں گئے اور ڈاکٹر سرجن نے سوئی لگائی واپس اکر اس دن کی اخری ڈوز لگوائی دماغ تھکن سے پھٹ رہا الطاف میرے ساتھ ا گیا تو فیصل اباد سے دوستوں کا فون ایا وہ ملنے ا رہے رانا شاہد اکرم ۔حاجی ذوالفقار ۔رانا شاہد فاروق رانا ابرار خاں ۔کا شکرہہ کہ وہ ہر ہفتے لاہور اتے اور حوصلہ دیتے ورنہ دکھ کے اس میدان مین میں انسان ہمت ہار جائے
اب کل کو اس مرض کا فیصلہ ہونا تھا کل اغا خاں سے بون میرو کی رپورٹ انا تھی ۔۔۔۔۔۔

یہ صرف ایک کہانی نہیں، ایک باپ کے ٹوٹتے دل اور اپنی بیٹی کے لیے لڑنے کی داستان ہے۔ 💔
اگر آپ یہ درد محسوس کر سکتے ہیں تو اس پوسٹ کو ضرور Share کریں تاکہ ہر ماں باپ کی ہمت بن سکے۔
اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں 🤲
Comment میں “اللہ شفا دے” ضرور لکھیں ❤️
Follow کریں تاکہ اس سفر کا اگلا حصہ بھی آپ تک پہنچ سکے۔

🎗️ پاکستان میں صحت کارڈ پر کینسر کا علاج ان ہسپتالوں میں ہوتا ہے: Children's Hospital Lahore   Cancer care hospital in L...
07/05/2026

🎗️ پاکستان میں صحت کارڈ پر کینسر کا علاج ان ہسپتالوں میں ہوتا ہے:

Children's Hospital Lahore
Cancer care hospital in Lahore near Raiwind

Pakistan Institute of Medical Sciences (PIMS)

INMOL Hospital

Hayatabad Medical Complex

Nishtar Hospital
NORI cancer hospital in Islamabad
Binor hospital in Bannu
Irnum hospital in peshwar

📌 یاد رہے:
ہر علاج ہر ہسپتال میں مکمل فری نہیں ہوتا، بعض کیسز میں approval اور مخصوص شرائط ہوتی ہیں۔
صحت کارڈ کی سہولت صوبے اور مریض کی eligibility کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

❤️ “کینسر کا علاج مہنگا ضرور ہے، لیکن صحت کارڈ بہت سے خاندانوں کے لیے امید بنا ہے۔”



👉 Follow کریں مزید معلوماتی ویڈیوز کے لیے
👉 Post کو Share کریں تاکہ کسی ضرورت مند کی مدد ہو سکے
👉 Comments میں اپنا شہر لکھیں، میں آپ کو قریبی ہسپتال بتاؤں گا۔

05/05/2026

Part 6: ایک والد کی سب سے کڑی آزمائش 💔

یہ ایک والد کی کہانی ہے…
جو اپنی بیٹی کے لیے اپنی جان تک نچھاور کر دیتا ہے۔

آج کیمو کا دن تھا… اور سب سے اہم مرحلہ بون میرو ٹیسٹ۔
رات بھر ایک والد اللہ کے حضور ہاتھ اٹھائے کھڑا رہا…
اور صبح اپنی ننھی بیٹی کو نیم بے ہوش حالت میں دیکھ کر بھی خود کو مضبوط رکھا 🤲

ہسپتال کے وارڈ میں ہر دن ایک نیا امتحان تھا…
ہنستے کھیلتے بچے… اچانک اپنے والدین کو چھوڑ کر چلے جاتے 💔
یہ سب دیکھ کر بھی ایک والد کو اپنی بیٹی کے لیے ہمت بننا پڑتا ہے۔

آج پھر پلیٹلیٹس کی شدید ضرورت تھی…
چار بیگز کی پرچی ہاتھ میں لے کر ایک والد بلڈ بینک کے باہر کھڑا تھا…
آنکھوں میں آنسو… دل میں بے بسی… اور زبان پر صرف دعا:
“یا اللہ… میری بیٹی کو زندگی دے دے”

پھر اللہ نے مدد بھیجی ❤️
دو گمنام لوگ آئے… خون دیا… اور چلے گئے…
ایک والد کا دل چاہا ان کے ہاتھ چوم لے… مگر وہ خاموشی سے رخصت ہو گئے۔

رات بھر بخار، تکلیف اور بے بسی…
اور ایک والد اپنی بیٹی کے سرہانے بیٹھا دعا کرتا رہا…

پھر ایک اور مشکل وقت آیا…
دوبارہ خون کی ضرورت… ہاتھ کانپ رہے تھے…

تب ایک فرشتہ صفت انسان آیا…
اور بولا: “یہ خون آپ لے جائیں”
اس لمحے ایک والد کو لگا جیسے اللہ نے اس کی سن لی 🙏

جب بیٹی نے خون دیکھا…
تو اس کے معصوم چہرے پر مسکراہٹ آ گئی ❤️
اور وہی مسکراہٹ ایک والد کی پوری دنیا بن گئی۔

لیکن آزمائش ابھی ختم نہیں ہوئی…
کیمو کی وجہ سے اس کے بال گرنے لگے…
اور جب اس نے روتے ہوئے پوچھا:
“بابا… میرے بال کہاں گئے؟”

تو ایک والد کے پاس کوئی جواب نہیں تھا…
صرف آنسو تھے… 💔

اگر یہ ایک والد کی سچی جدوجہد آپ کے دل کو چھو جائے تو
ویڈیو کو شیئر کریں، فالو کریں اور دعا میں یاد رکھیں 🤲

#انسانیت #دعا #حوصلہ #امید

04/05/2026
04/05/2026

📌 ایک باپ کی سچی داستان — اپنی زبانی (Part 5)

💔 کیمو کے دنوں میں سب سے مشکل مرحلہ بخار کو بغیر ادویات کنٹرول کرنا ہوتا ہے…
حسبِ معمول صبح ڈاکٹر شازیہ ریاض صاحبہ آئیں—واقعی اللہ کی طرف سے ایک نعمت 🙏۔ انتہائی قابل، باہمت اور ہر مریض کے درد کو اپنا درد سمجھنے والی۔

🩸 آج پھر پلیٹلیٹس خطرناک حد تک کم تھے…
اسی دوران میرے ماموں زاد رانا عمران رشید فوراً مدد لے آئے اور ایک میگا یونٹ لگوایا۔ دن بہت تکلیف میں گزرا…

⏳ پھر آیا کیمو کا چھٹا دن…
پلیٹلیٹس صرف 2 رہ گئے… ہاتھ میں پرچی آئی: “چار بوتلیں”

😔 ان دنوں میں جتنے بھی جاننے والے تھے، سب نے خون دیا…
لیکن آج پھر ضرورت تھی… اور اس بار چار بیگز کی…

👧 میری بیٹی نے حسرت بھری نظروں سے دیکھا اور کہا:
“پاپا جلدی لائیں… مجھے کچھ ہو رہا ہے…”

💔 یہ الفاظ دل چیر گئے…
میں بلڈ بینک کی طرف نکلا… مگر چار بوتلیں کہاں سے لاتا؟

😭 بلڈ بینک کے باہر کھڑا… بے بس… رو رہا تھا…
ہر طرف لوگ اپنے پیاروں کے لیے فریاد کر رہے تھے…
کوئی مسجد کے باہر، کوئی سڑک پر…
“خدا کے لیے خون دے دیں… ہمارے بچے مر رہے ہیں…”

🤲 میں نے آسمان کی طرف دیکھا اور کہا:
“یا اللہ! میں ایک بے بس باپ ہوں… میری بیٹی کے لیے ایسا وسیلہ بنا دے کہ مجھے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے… اور اسے مکمل صحت دے…”

✨ اور پھر… معجزے شروع ہوئے…

🕚 رات کے 11 بج گئے… کوئی نہ ملا…
اسی دوران ایک شخص آیا، کندھے پر ہاتھ رکھا اور پوچھا:
“انکل، آپ کیوں رو رہے ہیں؟”

وہ مجھے اندر لے گیا…

🕑 رات کے 2 بج گئے…
اچانک کال آئی: دو پولیس والے شاہدرہ سے خون دینے آ رہے ہیں…

جب وہ آئے تو ان کا بلڈ B+ نکلا…
مگر وہ کسی اور کے لیے زیادہ ضروری تھا…

❤️ اللہ نے ایسے بندے بھیجے کہ ایک بوڑھی ماں کی بھی دعا قبول ہو گئی…
اسے بھی خون مل گیا…

🙏 اور پھر… اسف صاحب (بلڈ بینک والے) نے کہا:
“انکل، آپ استاد ہیں… آپ نے رونا نہیں… یہ لیں چار بیگ اور جا کر لگوائیں…”

😢 میں حیران تھا… یہ سب کیسے ہوا؟
یہ میرے رب کا کرم تھا… اور اس ماں کی دعا…

🩸 جب پلیٹلیٹس لگے تو کچھ سکون ملا…
لیکن…
⚠️ اگلا دن سب سے مشکل تھا…
فیصلہ کن ٹیسٹ — بون میرو

👉 کیا ہوا اس ٹیسٹ میں؟
👉 کیا بیٹی اس مرحلے سے گزر پائی؟

اگلے پارٹ میں… 😔

👇
💬 کمنٹس میں “Allah Reham” ضرور لکھیں
🔁 اس پوسٹ کو فوراً شیئر کریں — شاید کسی کی امید بن جائے
❤️ فالو کریں تاکہ اگلا پارٹ مس نہ ہو

03/05/2026

Aik Raat Sab Par Bhari 😢💔 | One Night That Broke Everything

Before transplant, chemotherapy is given, and when cancer relapses, even stronger chemo is needed. My cancer had relapsed too, so I had to face very harsh chemotherapy. After almost 3 days, unbearable pain started — pain that refused to stop. Day and night I kept going to the hospital, but nothing changed. Finally, the doctor said admission was the only option left.

I was admitted, and 3 lakh rupees were deposited in advance. I had seen pain before… but never pain like this. The first 4 days were already difficult at home, but then came the hospital night… the night that was heaviest on all of us.

That whole night I was trapped between severe pain and the bathroom nearly 50 times. It felt like my last night because the suffering had gone beyond endurance. Doctors kept coming again and again asking how I was. I was in critical condition. My WBC was extremely low, so recovery was not happening.

I even begged the nurse to give me an unconsciousness injection so I could sleep and get some relief… because for 5 days I had no peace.

When morning came… finally, a little relief arrived. 🌅🤲

Urdu: ایک رات سب پہ بھاری
ٹرانسپلانٹ سے پہلے کیمو دی جاتی ہے، اور جس کا کینسر ریلاپس ہو جائے اسے بہت سخت کیمو لگتی ہے۔ میرا بھی ریلاپس ہوا تھا، اس لیے مجھے بھی سخت کیمو دی گئی۔ تقریباً 3 دن بعد ایسا درد شروع ہوا جو رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ دن رات ہسپتال جاتا رہا مگر کوئی فرق نہ پڑا۔ آخرکار ڈاکٹر نے کہا کہ اب ایڈمٹ ہونا ہی آخری راستہ ہے۔

مجھے ہسپتال داخل کیا گیا اور 3 لاکھ روپے ایڈوانس جمع کروائے گئے۔ میں نے پہلے بھی درد دیکھا تھا… مگر ایسا درد کبھی نہیں دیکھا۔ پہلے 4 دن گھر میں تکلیف سے گزرے، پھر ہسپتال کی وہ رات آئی… وہ رات جو سب پر بھاری تھی۔

ساری رات شدید درد اور تقریباً 50 بار باتھ روم جانا پڑا۔ مجھے لگا شاید یہ آخری رات ہے کیونکہ تکلیف برداشت سے باہر ہو چکی تھی۔ ڈاکٹر بار بار آتے تھے اور پوچھتے تھے کیا حال ہے۔ میری حالت بہت خراب تھی۔ WBC بہت کم تھے، اسی وجہ سے بہتری نہیں آ رہی تھی۔

میں نے نرس سے کہا کہ مجھے بےہوشی والا انجکشن لگا دو تاکہ کچھ دیر سکون مل جائے… کیونکہ 5 دن سے آرام نہیں ملا تھا۔

جب صبح ہوئی… تو تھوڑا سا سکون آیا۔ 🌅🤲

💬 Comment your prayers
❤️ Follow for my cancer journey
🔄 Share to support

💔 ایک باپ کی سچی داستان… اپنی زبان سے (Part 4) 💔صبح پٹیاں کرنے سے بخار کچھ کم ہوا تو دوبارہ کیمو شروع ہوئی، مگر اس بار ا...
03/05/2026

💔 ایک باپ کی سچی داستان… اپنی زبان سے (Part 4) 💔

صبح پٹیاں کرنے سے بخار کچھ کم ہوا تو دوبارہ کیمو شروع ہوئی، مگر اس بار انفیکشن بڑھ چکا تھا اور نمونیہ نے حملہ کر دیا۔ اب کیمو کے ساتھ فنگس کے انجیکشن بھی شروع ہو گئے۔ مطلب یہ تھا کہ مزید چار ماہ مسلسل یہی قیام، یہی آزمائش، یہی جنگ… 😔

شام کو CBC رپورٹ آئی… پلیٹلیٹس صرف 3 رہ گئے تھے۔ ڈاکٹر نے فوراً کہا معاملہ بہت سیریس ہے، میگا یونٹ کا انتظام کریں۔ ایک طرف اسپیشل بیگ کا انتظام، دوسری طرف ڈونر کی تلاش… وقت بہت کم تھا اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ ⏳

بیگم نے بیٹی کو ساتھ والے بیڈ پر احمد بچے کی ماما، بہن شمع کے حوالے کیا۔ یہی وہ بہن تھی جس نے ہمیں ہر قدم پر گائیڈ کیا، حوصلہ دیا، ساتھ دیا… مگر قسمت کا فیصلہ کچھ اور تھا۔ ایک دن وہی بہن اپنے لختِ جگر کو کفن میں لپیٹ کر واپس روانہ ہوئی… 😢 میں سامنے نہ آ سکا… ہمت ہی نہ تھی۔

خیر، بیٹی کو ان کے حوالے کیا، بیگم بیگ لینے چلی گئی، اور میں ہاتھ میں پرچی، آنکھوں میں آنسو، زبان پر الحمدللہ پڑھتے ہوئے بلڈ بینک کی طرف روانہ ہوا۔ اس دن بیٹی کا ماموں ساتھ تھا، اس نے حالات دیکھے اور خود میگا یونٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ 🤲

رات جب مکمل پراسس کے بعد میگا یونٹ لگا… بیٹی نے آنکھیں کھولیں… اور ہم نے پھر الحمدللہ کہا۔ ❤️

پھر IV کا مرحلہ آیا… مریض کے لیے بہت اذیت ناک لمحے۔ نیم بے ہوش کیا جاتا، کمر میں انجکشن لگایا جاتا، وہاں سے مواد لے کر ٹیسٹ کیا جاتا کہ بیماری کہاں تک پھیلی ہے۔ میں اپنی روتی ہوئی بیٹی کو گود میں اٹھا کر واپس بیڈ پر لٹاتا رہا… اور وہ سیمپل لے کر چغتائی لیب کی طرف روانہ ہوا۔ 🚶‍♂️

راستے میں ایک روٹی کھائی… دل میں دعائیں… دماغ میں ہزار خیال… ابھی واپس پہنچا ہی تھا کہ کال آئی: بخار بہت شدید ہو گیا ہے۔ فوراً اوپر پہنچا، پٹیوں کا مرحلہ شروع ہوا۔ رات ایک بجے کچھ افاقہ ہوا۔

سرائے واپس آیا… مگر نیند کہاں؟ مئی کی شدید گرمی، ہر طرف دکھ، ہر طرف کرب… ایک بیمار بیٹی کے باپ کو سکون کہاں ملتا ہے؟ 😭

ابھی سورج بھی نہ نکلا تھا کہ کال آئی: جلدی آ جائیں… طبیعت بہت خراب ہے… اب بخار کے ساتھ سردی سے کانپنا بھی شروع ہو گیا ہے… 💔

اگر یہ داستان دل کو چھو گئی ہو تو Share کریں، Follow کریں، اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ 🤲
اپنی رائے Comments میں ضرور دیں ❤️

Part 3 | کیمو تھراپی کا تیسرا دن 💔ایک باپ کی سچی داستان جو کہ اپنی بیٹی سے بے پناہ محبت کرتا ہے ان کی زبانی۔۔۔۔۔۔۔کیمو ک...
02/05/2026

Part 3 | کیمو تھراپی کا تیسرا دن 💔
ایک باپ کی سچی داستان جو کہ اپنی بیٹی سے بے پناہ محبت کرتا ہے ان کی زبانی۔۔۔۔۔۔۔
کیمو کا تیسرا دن شروع ہوا… دل میں صرف ایک دعا تھی کہ یا اللہ میری بیٹی پر رحم فرما۔ پہلی ڈوز شروع ہوئی، پہلے ہی پلیٹلیٹس بہت کم تھے، مگر اندازہ نہ تھا کہ حالات اتنے سنگین بھی ہو سکتے ہیں۔

پہلی ڈوز مکمل ہوئی، مئی کی سخت گرمی اور اوپر سے بخار… ہم مسلسل پٹیاں کرتے رہے۔ دو ڈوز مکمل ہوئیں تو شام کو CBC رپورٹ آئی… پلیٹلیٹس صرف 6 رہ گئے۔

پھر 4 بیگ پلیٹلیٹس کا انتظام کرنا تھا۔ بلڈ بینک تک کا وہ سفر آج بھی یاد ہے… سیڑھیاں اترتے ہوئے ایک طرف بچی کی زندگی، دوسری طرف خون کی بوتلیں… آنکھوں میں آنسو، لب خاموش، اور پردیس میں صرف اللہ کا سہارا۔

کچھ جاننے والوں کو کال کی، وہ آئے، خون دیا، پلیٹلیٹس کا اذیت ناک مرحلہ مکمل ہوا۔ جب واپس اوپر آ کر جلدی جلدی لگوائے، تو بیٹی کی آنکھوں میں زندگی کی رمق نظر آئی۔

رات کو پلیٹلیٹس پھر کم ہوئے، ناک سے خون نکلنا شروع ہو گیا… ہم بھاگتے ہوئے ایمرجنسی گئے۔ ڈاکٹر نے ناک میں دوا اور روئی لگائی، وہ تکلیف دہ لمحہ آج بھی دل چیر دیتا ہے۔

رات 11 بجے وہیل چیئر پر واپس کمرے میں آئے… آنسو رک نہیں رہے تھے۔ دل کہتا تھا یہ عمر تو جھولا جھولنے کی تھی، پریوں کی کہانیاں سننے کی تھی… مگر خاموش رہا، کیونکہ اگر میں ٹوٹ جاتا تو ماں کی ممتا بھی سنبھل نہ پاتی۔

بیٹی کو بستر پر لٹایا، باہر صحن میں جا کر جی بھر کے رویا… پھر آنکھیں صاف کر کے واپس آیا اور کہا:
ڈاکٹر کہتے ہیں اب ماشاءاللہ سب ٹھیک ہے۔

شروع میں کہتا تھا یہ اللہ کی آزمائش ہے… مگر پھر خود سے کہا، ہم کہاں اس قابل کہ آزمائش اٹھا سکیں۔ پھر دل و زبان سے صرف ایک لفظ نکلا:

الحمدللہ… الحمدللہ… الحمدللہ 🤍

آنسو جاری تھے، دل بے قابو تھا، مگر زبان پر شکر تھا۔ رات 2 بجے سنسان راستے پر آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ سے باتیں کرنا سکون دیتا تھا۔

صبح 5 بجے بیگم کی کال آئی:
بخار بہت تیز ہے، جلدی آئیں…
میں بھاگتا ہوا پہنچا… پھر پٹیاں شروع…

۔۔۔ جاری ہے

اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو دعا ضرور کریں 🤲
آپ کے comments ہمیں حوصلہ دیتے ہیں کہ ہمارا درد کسی اور کے کام آ رہا ہے، اور لوگ اس page سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
Comments section میں بتائیں: کیا آپ بھی کسی اپنے کے لیے ایسے مشکل وقت سے گزرے ہیں؟

Like ❤️ Share 🔁 Comment 💬 Follow ➕ تاکہ اگلا حصہ آپ تک پہنچ سکے۔

Address

Village. Pahar Khel Thall. P/o Lakki Marwat Distt &Teh: Lakki Kpk
Lakki

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cancer Info Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Cancer Info Hub:

Share

Category