JiFa Food

JiFa Food Our goal is to provide healthy and pure flour.

https://youtube.com/?si=1h7N5gkkkx0H6Qi0
17/08/2025

https://youtube.com/?si=1h7N5gkkkx0H6Qi0

Welcome to Stump Vision – your ultimate destination for everything cricket! 🏏 From thrilling match reviews and bold analysis to exciting cricket news, PSL fever, and international updates – we cover it all. Whether it’s sixes flying out of the park, nail-biting finishes, or in-depth discuss...

اگر آپ Type 2 ڈائیبیٹک  ہو چکے ہیں اور ادویات اور انسولین لینے کے باوجود 350 سے کم شوگر نہیں آ رہی، کیونکہ آپ صبح دوپہر ...
16/07/2025

اگر آپ Type 2 ڈائیبیٹک ہو چکے ہیں اور ادویات اور انسولین لینے کے باوجود 350 سے کم شوگر نہیں آ رہی، کیونکہ آپ صبح دوپہر شام گندم کی روٹیاں کھا رہے ہیں۔ لیکن آپ کا ڈاکٹر کے آگے دعوی صرف یہ ہے کہ میں میٹھا نہیں کھا رہا۔۔تو یہ بے فضول ہے۔۔اصل شوگر تو آپ کی گندم کی روٹی ، چاول اور آلو بڑھا رہے ہیں۔

اس کی بجائے آپ صبح ناشتے میں جو white oats کا دلیہ کھائیں۔ اور دوپہر کو یہ تصویر میں نظر آ رہا ایک meal ہے۔ اس کو آپ سلاد نا بولیں۔ اس کے اجزاء، ابلا ہوا راجمہ(لال لوبیا)، کھیرا، ٹماٹر، پیاز، زیتون، حسب ذائقہ نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس ، یہ سب ملا کر آپ دوپہر کے لنچ کے طور ایک پلیٹ پیٹ بھر کے کھائیں۔

آپ لال لوبیے کی جگہ، سفید ابلے چنے، یا کالے چنے، سفید یا براون لوبیا ابال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو plant based پروٹین ، کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ بہترین antioxidant اور وٹامنز کے ساتھ محفوظ انرجی ملے گی۔

رات کو آپ ملٹی گرین آٹے کی 100 گرام کی پکی چپاتی کے ساتھ کوئی بھی ایسا سالن کھا سکتے ہیں جس میں آلو نا ہوں۔ چاول بھی آپ لے سکتے ہیں لیکن پکے ہوئے صرف 120 گرام۔

اس کے ساتھ سالن یا سلاد کی مقدار زیادہ رکھ لیں ، تا کہ پیٹ بھر جائے۔ رات کا یہ کھانا سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کھا لیں۔ اور کھانے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد 30 سے 45 منٹ واک یا کوئی فزکل ایکٹیویٹی کریں۔

صرف دو دن میں آپ کی شوگر دھڑم سے نیچے آ گرے گی۔
آپ کو شوگر کی ادویات کم یا بالکل چھوڑنا پڑ جائیں گی۔

کیونکہ آپ کے لبلبے کے beta cells پر سے گندم کے ہیوی glycemic کا لوڈ انتہائی کم کر دیا گیا ہے۔ beta cells ریلیکس ہوتے ہیں اور دوبارہ اتنی انسولین بنانا شروع کر دیتے ہیں کہ آپ کی خوارک کو انرجی میں بدل کر آپ کے جسم میں دوبارہ پہنچنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ ایسا دو ماہ کر لیتے ہیں تو آپ کی diabetes ریورس ہو سکتی ہے۔ آپ ایک نارمل انسان کی طرح سو فیصد تندرست ہو جائیں گے۔

پاکستان diabetes میں بد ترین پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔۔لوگ 30 سال میں ہی ڈائیبیٹک ہو رہے ہیں۔۔اور کچھ پتا نہیں کیا کھانا ہے کیا نہیں اور 50 تک جاتے جاتے امراض دل و گردوں کے عارضوں میں مبتلا ہوکر فوت ہو جاتے ہیں۔

پری میچور ڈیتھ سے ایک پورا خاندان اجڑ جاتا ہے۔
اپنے اردگرد بہت سے لوگوں کو کھانے پینے کا لائف سٹائل دیکر ان کی جانیں بچائیں ہیں۔ جو اپنے taste buds ہر سمجھوتہ نہیں کرتے تو ان کو اپنی صحت تباہ کرکے قیمت چکانی ہوتی ہے۔
باقی آپ کا جسم آپ کی مرضی

16/07/2025
✅ گلوٹن فری آٹے کے فوائد:1. نظامِ ہاضمہ کی بہتریگلوٹن فری آٹا ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو گلوٹ...
14/07/2025

✅ گلوٹن فری آٹے کے فوائد:

1. نظامِ ہاضمہ کی بہتری
گلوٹن فری آٹا ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو گلوٹن سے الرجی رکھتے ہیں۔ اس سے معدے کی سوجن، گیس اور پیٹ درد کم ہوتا ہے۔

2. سیلیک بیماری کے مریضوں کے لیے مفید
سیلیک بیماری ایک ایسی حالت ہے جس میں گلوٹن کھانے سے آنتوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ گلوٹن فری آٹا ان افراد کے لیے محفوظ اور ضروری ہے۔

3. جلد کی صحت میں بہتری
بعض افراد کو گلوٹن سے جلد پر دانے، الرجی یا خارش کی شکایت ہوتی ہے۔ گلوٹن فری غذا جلد کی حالت کو بہتر کر سکتی ہے۔

4. توانائی میں اضافہ
گلوٹن سے حساس افراد جب گلوٹن فری آٹا استعمال کرتے ہیں تو ان کی تھکن کم ہوتی ہے اور توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

5. دماغی صحت میں بہتری
کچھ تحقیقات کے مطابق گلوٹن فری غذا دماغی دھند (brain fog)، چڑچڑاپن، اور ڈپریشن جیسے مسائل میں کمی لا سکتی ہے۔

سیلیک بیماری میں مبتلا افراد کے لیے روٹی یا پاستا کا صرف ایک چھوٹا سا نوالہ بھی بڑی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ زندگی...
14/07/2025

سیلیک بیماری میں مبتلا افراد کے لیے روٹی یا پاستا کا صرف ایک چھوٹا سا نوالہ بھی بڑی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ زندگی بھر رہنے والی خودکار قوتِ مدافعت کی خرابی (autoimmune disorder) اس وقت شروع ہوتی ہے جب گلوٹین — جو گندم، جو اور رائی میں پایا جانے والا پروٹین ہے — آنتوں تک پہنچتا ہے۔ اس کا نتیجہ دردناک اپھارہ، دست اور دیگر ہاضمے کے مسائل کی صورت میں نکلتا ہے، اور وقت کے ساتھ یہ چھوٹی آنت کی ننھی villi (بال نما ساختیں جو غذائی اجزاء جذب کرتی ہیں) کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اگر علاج نہ کیا جائے تو سیلیک بیماری سنگین مسائل جیسے بڑی آنت کا کینسر، دل کی بیماریاں، خون کی کمی (anemia)، اور اعصابی نظام کے مسائل کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔

اب تک سائنس دانوں کو بالکل معلوم نہیں تھا کہ آنتوں میں یہ سارا پیچیدہ عمل اصل میں کہاں سے شروع ہوتا ہے۔ لیکن نئی تحقیق نے بالآخر اس کی ابتدا کو واضح کر دیا ہے۔ کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے محققین کی قیادت میں ایک بین الاقوامی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ آنتوں کی سطح پر موجود خلیے صرف معصوم تماشائی نہیں ہوتے جو اس عمل کی زد میں آتے ہیں، بلکہ یہ خلیے خود بھی مدافعتی ردعمل کو شروع کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ خلیے گلوٹین کے ٹکڑوں کو — جو بعض اوقات خاص انزائمز اور آنتوں میں موجود بیکٹیریا سے تبدیل شدہ ہوتے ہیں — پکڑ کر مدافعتی نظام کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ یہ عمل T سیلز کو حملے پر اکساتا ہے، جو گلوٹین کو ایک خطرناک حملہ آور سمجھ بیٹھتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے سیلیک بیماری سے متعلق انسانی جینز والے چوہوں اور چھوٹی آنت کے ننھے ماڈلز استعمال کیے تاکہ یہ عمل براہِ راست دیکھا جا سکے۔ یہ جاننا کہ آنتوں کے یہ خلیے کس حد تک فعال کردار ادا کرتے ہیں، سائنس دانوں کو نئی ادویات کے اہداف فراہم کرتا ہے، جو سیلیک بیماری کو بے قابو ہونے سے پہلے روکنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ممکن ہے کہ مستقبل میں لاکھوں افراد بغیر کسی خوف کے پیزا اور پیسٹریز سے لطف اندوز ہو سکیں۔ یہ انقلابی تحقیق مک ماسٹر یونیورسٹی اور عالمی شراکت داروں نے مکمل کی ہے۔

حوالہ: PMID: 39128638

01/07/2025

"Go gluten-free with our premium flour! Our gluten-free flour is perfect for baking delicious treats that everyone can enjoy. Made with high-quality ingredients, our flour is safe for those with gluten intolerance or sensitivity. Try it today and bake with confidence!

Address

Lahore
54760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JiFa Food posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share