Dasi Gold دیسی گولڈ

Dasi Gold دیسی گولڈ "دیسی گولڈ — قدرتی اور بہترین معیار! �
ہمارے پاس قدرتی اور دیسی اشیاء دستیاب ہیں۔

18/02/2026

غزہ: رمضان کی پہلی رات اور شیخ النقار:
شیخ حسام النقّار غزہ شریف سے تعلق رکھنے والے معروف قاری قرآن، امام اور دینی خطیب ہیں۔ وہ بالخصوص اپنی پُرسوز، اثر انگیز اور رقت آمیز تلاوت کی وجہ سے عرب دنیا اور سوشل میڈیا پر پہچانے جاتے ہیں۔ ہمارے شیخ وائل الزردؒ اور شیخ زکی حمدؒ کی آوازیں خاموش ہوگئیں، جو غزہ کی پہچان تھیں۔ مقام شکر کہ شیخ حسام النقّار بقید حیات ہیں۔ وہ غزہ میں ہی پیدا اور وہیں پروان چڑھے۔ ابتدائی تعلیم مقامی مدارس میں حاصل کی، جبکہ قرآنِ کریم حفظ کم عمری میں مکمل کیا۔ بعد ازاں تجوید و قراءات کی باقاعدہ تعلیم اپنے علاقے کے جید قراء اور مشائخ سے حاصل کی۔
غزہ کی مختلف مساجد میں امامت اور خطابت کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ اب تو کوئی مسجد باقی نہ رہی۔ اس لیے خیمے میں کلام پاک سنا رہے ہیں۔ عرب دنیا میں نمازِ تراویح کی امامت کے باعث ہی شہرت حاصل کی۔ وہ نوجوانوں کو حفظِ قرآن اور تجوید کی تعلیم دینے میں سرگرم ہیں۔ مقامی دینی حلقات اور قرآنی مجالس میں شرکت کرتے رہے۔
شیخ حسام النقّار کی تلاوت میں حزن و خشوع نمایاں ہوتا ہے۔ آیاتِ رحمت اور آیاتِ عذاب کی ادائیگی میں صوتی اثر انگیزی محسوس کی جاتی ہے اور سامعین پر جذباتی اور روحانی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ ان کی تراویح کی تلاوتیں خصوصاً ان ایام میں زیادہ وائرل ہوئیں جب غزہ شدید حالات سے گزر رہا تھا۔ تب قرآن کی آواز اور پس منظر میں موجود حالات نے ان کی تلاوت کو مزید اثر انگیز بنا دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ویڈیوز لاکھوں افراد تک پہنچیں۔ بہت سے لوگ انہیں غزہ کی مزاحمتی اور روحانی آواز کے طور پر بھی دیکھتے ہیں، کیونکہ مشکل حالات میں قرآن کی تلاوت اہلِ ایمان کے لیے حوصلہ اور امید کا ذریعہ بنتی ہے۔
شیخ حسام النقّار کی پرسوز آواز، اخلاص اور غزہ کی روحانی فضا…. سب مل کر اک الگ ہی سماں باندھ دیتے ہیں۔ اگرچہ وہ عالمی سطح کے بڑے اداروں سے منسلک کسی سرکاری منصب کے طور پر معروف نہیں، مگر عوامی سطح پر ان کی مقبولیت اور روحانی اثر نمایاں ہے۔
ان کی تلاوت میں وقف اور وصل کے درمیان سہل لیکن گہرا توازن ہوتا ہے۔ صوتی لچک الفاظ کے معنی کو مزید اجاگر کرتی ہے۔ یہی خصوصیات اکثر اسلوبِ تلاوت کو سننے والوں کے لیے دل و دماغ پر اثرانداز بناتی ہیں۔ شیخ حسام النقّار اگرچہ قراءات عشرہ کے ماہر ہیں۔ لیکن عام طور پر روایت حفص عن عاصم پر نماز پڑھاتے ہیں۔ یہ روایت نہ صرف عرب دنیا میں عام ہے، بلکہ بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ رائج بھی ہے۔ ہمارے یہاں بھی۔
ان کی تلاوت میں کوئی متزلزل مخارج یا غیر روایتی تلفظ نہیں سنا جاتا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انہوں نے روایتی قواعد کا مضبوط احاطہ کیا ہے۔ جبکہ نفس یعنی سانس کا انتظام اور لمبے جملوں میں آرام دہ وقف، مخصوص آیاتِ رحمت اور آیاتِ توحید میں پراثر طرزِ آواز سے سامعین پر روحانی اثر مضبوط ہوتا ہے۔ نوٹس (Pitch) اور لے ہمیشہ کنٹرولڈ اور سادہ، افراط و تفریط کم، اس سے الفاظ کے معنی بہترین طور پر واضح رہتے ہیں۔
عرب اور عجم کے قراء میں ایک فرق وقف و وصل کا بھی ہے۔ عجمی قاری چونکہ عام طور پر معانی پر دھیان نہیں دیتے، اس لیے بعض دفعہ ایسی جگہ وقف کرتے ہیں، جس سے معنی میں بڑی تبدیلی کا خطرہ ہوتا ہے۔ مگر عرب نہایت مناسب جگہ وقف کرتے ہیں۔ وقف اور وصل ایسے مقامات پر کرتے ہیں، جہاں آیت ایک مربوط معنی رکھتی ہو۔ یہ تکنیک تلاوت میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
عرب قراء اپنی صوت کو معنی کے مطابق ڈھالتے ہیں جیسے آیاتِ عذاب میں خشونت یا گہرائی اور آیاتِ رحمت میں نرمی اور لچک۔ شیخ حسام بھی تلاوت میں بھی یہی صوتی ہم آہنگی کا بھر پور خیال رکھتے ہیں۔(ضیاء چترالی)

🔴 شاندار بچت آفر! دیسی گولڈ ایکسٹرا ورجن زیتون کا آئل 🔴صحت مند زندگی کا راز، دیسی گولڈ کے ساتھ! ہم پیش کرتے ہیں اعلیٰ مع...
10/02/2026

🔴 شاندار بچت آفر! دیسی گولڈ ایکسٹرا ورجن زیتون کا آئل 🔴
صحت مند زندگی کا راز، دیسی گولڈ کے ساتھ! ہم پیش کرتے ہیں اعلیٰ معیار کا ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل (Extra Virgin Olive Oil) جو کھانے کے لیے بہترین ہے۔ کولیسٹرول سے پاک یہ تیل آپ کے دل اور مجموعی صحت کا ضامن ہے۔
✨ نمایاں خصوصیات:
✅ کھانے کے قابل (Edible Grade) اور بہترین ذائقہ
✅ سنتِ نبویؐ اور قدرتی اجزاء سے بھرپور
✅ دل، جلد اور بالوں کے لیے یکساں مفید
🔥 بڑی بچت آفر (محدود مدت کے لیے):
اسپیشل ڈسکاؤنٹ حاصل کریں اور اپنے پیسے بچائیں!
🔸 1 لیٹر: پرانی قیمت ~3000~ ❌ ➡️ نئی قیمت 2500 روپے ✅ (500 کی بچت!)
🔸 500 ملی لیٹر (ہاف لیٹر): صرف 1500 روپے
🚛 نوٹ: ڈاک خرچ (ڈیلیوری چارجز) خریدار کے ذمے ہوں گے۔
🛒 آرڈر بک کروانے کے لیے ابھی رابطہ کریں:
📞 0322-6909366
Desi Gold

اگر وہ زندہ رہ جاتی یا اسے زندہ رھنے دیا جاتا تو تین کام ہوتے. نمبر ایک مسلم دنیا میں ایٹمی دفاع کے حوالے سے انقلاب برپا...
23/01/2026

اگر وہ زندہ رہ جاتی یا اسے زندہ رھنے دیا جاتا تو تین کام ہوتے. نمبر ایک مسلم دنیا میں ایٹمی دفاع کے حوالے سے انقلاب برپا ہو جاتا. نمبر دو ایٹمی پروگرام کو انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کر کے طب کی تاریخ کی شکل ہی تبدیل کر دی جاتی. نمبر تین کینسر جیسے موذی مرض کا علاج ایک اسپرین کی گولی کے خرچ جتنا رہ جاتا. اس کی والدہ کینسر کے مرض کی وجہ سے وفات پا گئی تھی..اب وہ کسی اور کی والدہ کو ایسے بے بسی کی موت مرتے نہیں دیکھنا چاہتی تھی..

اسے تاریخ میں پہلی خاتون ایٹمی سائنسدان ہونے کا اعزاز حاصل ہے.. اسے دوسرا اعزاز یہ حاصل تھا کہ وہ پہلی مسلمان خاتون سائنسدان تھی جس نے ایٹمی تحقیق کے میدان میں جھنڈے گاڑ دہے یہاں تک کہ اسے امریکہ نے اپنے ایٹمی پروگرام کے دورے کی باقاعدہ دعوت دی تھی جو اپنی جگہ اس لحاظ سے بھی اعزاز تھا کہ وہ پہلی غیر ملکی سائنسدان تھی جسے امریکہ کی جانب سے یہ دعوت ملی تھی..

اس مسلمان بیٹی کا نام سمیرا موسی' تھا. وہ 1917 میں مصر میں پیدا ہوئی تھی. بچپن میں ہی اس کی والدہ کینسر جیسے مرض کا شکار ہو کر دنیا چھوڑ گئی تھی چنانچہ اس نے اپنی مختصر سی عمر میں کینسر کے خلاف جنگ کو اپنا مشن بنا لیا.. وہ سستی دھاتوں کے ایٹم توڑ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی مساوات کی خالق تھی. یہ اس کا ایسا جرم تھا جو اس کے لیے دنیا کی واحد سپر پاور کی طرف سے موت کی سزا بن گیا. کیونکہ اس کا صاف مطلب تھا کہ تیسری دنیا کے کمزور ممالک کی جوہری بم تک آسان ترین رسائی... اور یہ بات طاقتوروں کے لیے ناقابل برداشت تھی..

اپنے ملک میں انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نے ایٹمی تحقیق کے شعبے میں قدم رکھا اور تحقیق کے میدان میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا.. بی ایس سی ریڈیالوجی پاس کرکے ایکسرے کے تابکاری کے اثرات پر ریسرچ کی. کچھ عرصہ مصر میں سائنسی تعلیم دینے کے بعد اس نے برطانیہ سے جوہری تابکاری کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر کے پہلی ایٹمی سائنسدان ہونے کا اعزاز حاصل کیا..

اب وہ جوہری توانائی کو مثبت انداز میں طب کے میدان میں استعمال کرنے کے لیے کوشش کرنے لگی. اس کی دوسری دلچسپی سستی جوہری توانائی کے حصول کو ممکن بنانا تھا. اس کے علاوہ اس کی تحقیق کا رخ اس جانب بھی تھا کہ کیسے ایٹمی قیامت کا رخ موڑ کر اس سے محفوظ رہا جا سکتا تھا... یہ سب کچھ دنیا کے سب سے طاقتور کے لیے نامنظور اور ناقابل معافی گناہ تھا..

چنانچہ سنہ 1950 میں امریکہ کی فل پرائیڈ اسکالر شپ ملی اور اسے امریکی ریاست میسوری سینٹ لوئیس یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کے لیے مدعو کیا گیا جہاں پر اس نے کام شروع کر دیا. اسی دوران اسے پہلے جال کے طور پر امریکی شہریت کی پیشکش کی گئی جس سے اس نے معذرت کر لی. یہ بات بھی ناقابل برداشت تھی.. اس کے الفاظ تھے کہ میرا مصر میرا انتظار کر رہا ہے.. میں واپس جانا چاہتی ہوں..

امریکہ میں دو سال قیام کے بعد اس نے وطن واپس جانے کا ارادہ کیا. اسی دوران اسے کیلیفورنیا کے جوہری ریسرچ سینٹرز کے دورے کی دعوت دی گئی. یہ ایک بہت بڑا اعزاز تھا. 5 اگست 1952 کو وہ کیلیفورنیا کے لیے روانہ ہوئی. راستے میں ایک وادی کے درمیان سے گزرتے ہوئے اس کی گاڑی ایک پراسرار حادثے کے نتیجے میں چالیس فٹ گہرائی میں جا گری اور وہ موقع پر ہی خالق حقیقی سے جا ملی. موقع پر اس اکیلی کا لاش ملی جبکہ ڈرائیور کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں تھا. کہا جاتا ہے حادثے سے پہلے ڈرائیور گاڑی سے چھلانگ لگا کر اتر گیا تھا.. بعد میں بھی حادثے کی تحقیقات میں ڈرائیور کے کردار کو نظرانداز کر کے مٹی ڈال دی گئی اور اس طرح مسلمانوں کا ایک قیمتی سرمایہ ان سے چھین لیا گیا. اگر وہ زندہ رھتی تو آج تاریخ مختلف ہوتی..لیکن بدقسمتی سے اپنی ماں کی طرح اسے بھی مختصر زندگی ملی..

یہ پرندہ پہلی نظر میں آپ کو ظالم اور شکاری لگے گا جو دوسرے ایک سالم پرندے کو نگل رہا ہے.لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے،یہ سفی...
22/01/2026

یہ پرندہ پہلی نظر میں آپ کو ظالم اور شکاری لگے گا جو دوسرے ایک سالم پرندے کو نگل رہا ہے.

لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے،یہ سفید پرندہ ماں ہے اور منہ میں داخل پرندہ اس کا بچہ ہے.

ماں دور دراز سے کیڑے مکوڑے اور دانے تلاش کرکے لاتی ہے
اور بچہ ماں کے منہ میں داخل ہو کر دانہ چگتا ہے.

روز مرہ کی زندگی میں ہمیں ایسے کئی مشاہدات ہوتے ہیں اور ہم پہلی ہی نظر میں رائے قائم کرکے بدظن ہو کر آگے چل دیتے ہیں،اس تصویر میں ہمارے لئے سبق یہ ہے کہ ضروری نہیں جو دکھائی دے رہا ہو وہی حقیقت ہو ،حقیقت کئی بار ہماری نگاہوں سے اوجھل ہوتی ہے،اس لئے رائے قائم کرنے میں کبھی جلد بازی سے کام نہ لیں.,

زم زم کا کنواں تقریباً 30 میٹر گہرا ہے اور یہ مکہ مکرمہ میں کعبہ کے قریب واقع ہے۔ یہ پانی زیرِ زمین گرینائٹ اور چونے کے ...
21/01/2026

زم زم کا کنواں تقریباً 30 میٹر گہرا ہے اور یہ مکہ مکرمہ میں کعبہ کے قریب واقع ہے۔ یہ پانی زیرِ زمین گرینائٹ اور چونے کے پتھروں کی تہوں سے آتا ہے، جو بارش کے پانی سے ریچارج ہوتا ہے اور مسلسل بہاؤ کو برقرار رکھتا ہے۔

🌍 سائنسی تفصیلات

📍 مقام اور ساخت
زم زم کا کنواں مسجد الحرام کے اندر، کعبہ سے تقریباً 20 میٹر مشرق میں واقع ہے۔
اس کی گہرائی تقریباً 30 میٹر اور قطر 1.08 سے 2.66 میٹر تک ہے۔
زم زم کے کنویں کے اردگرد پتھریلا گرینائٹ اور چونے کے پتھر کی تہیں ہیں جو پانی کو ذخیرہ اور فلٹر کرتی ہیں۔

💧 پانی کا ماخذ
زم زم کے پانی کا بنیادی ماخذ مکہ مکرمہ کے زیرِ زمین گرینائٹ اور چونے کے پتھروں کے ایکویفرز ہیں۔ یہ ایکویفرز بارش کے پانی سے ریچارج ہوتے ہیں اور قدرتی دراڑوں اور چینلز کے ذریعے کنویں میں پانی پہنچاتے ہیں۔

- پانی قدرتی ایکویفرز (Aquifers) سے آتا ہے جو بارش کے پانی سے ریچارج ہوتے ہیں۔
- یہ علاقہ خشک ہے لیکن بارش جب ہوتی ہے تو شدید اور مختصر مدت کی ہوتی ہے، جو زیرِ زمین تہوں میں محفوظ ہو جاتی ہے۔
- کنواں ایک خود کو دوبارہ بھرنے والا چشمہ ہے، یعنی پانی مسلسل بہتا رہتا ہے۔

🧪 کیمیائی خصوصیات
- زم زم کا پانی الکلائن (Alkaline) ہے، یعنی اس کا pH عام پانی سے زیادہ ہے۔
- اس میں معدنیات کی مقدار نمایاں ہے:
- کیلشیم: 93 mg/L
- میگنیشیم: 42 mg/L
- فلورائیڈ: 0.74 mg/L
- یہ خصوصیات اسے عام نلکے کے پانی سے مختلف بناتی ہیں۔
- سائنسی ٹیسٹوں کے مطابق یہ پانی جراثیم سے پاک ہے۔

⚙️ انتظام اور تحقیق
- سعودی حکومت نے Zamzam Studies and Research Center قائم کیا ہے جو کنویں کی دیکھ بھال، فلٹریشن، ذخیرہ اور تقسیم کے عمل کو سائنسی بنیادوں پر منظم کرتا ہے۔
- جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے پانی کے معیار اور بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جاتا ہے۔

📊 زم زم پانی کی نمایاں خصوصیات
| پہلو | تفصیل |
|--------------------|--------|
| گہرائی | 30 میٹر |
| مقام | کعبہ سے 20 میٹر مشرق |
| ماخذ | زیرِ زمین گرینائٹ اور چونے کے پتھر کے ایکویفرز |
| ریچارج ذریعہ | بارش کا پانی |
| pH | الکلائن |
| کیلشیم | 93 mg/L |
| میگنیشیم | 42 mg/L |
| فلورائیڈ | 0.74 mg/L |
| جراثیم کی موجودگی | نہیں |

زم زم کا کنواں صرف مذہبی لحاظ سے نہیں بلکہ سائنسی اعتبار سے بھی منفرد ہے۔ یہ ایک قدرتی فلٹر شدہ چشمہ ہے جو خشک علاقے میں مسلسل پانی فراہم کرتا ہے، اور اس کے معدنیات اسے عام پانی سے مختلف بناتے ہیں۔

#نوٹ
زم زم کا پانی لیبارٹری میں "بنایا" نہیں جا سکتا۔

🔹 وجہ:
1. قدرتی منبع: زم زم ایک مخصوص زیرِ زمین چشمے سے نکلتا ہے جو مکہ مکرمہ میں واقع ہے۔ اس کا منبع زمین کی گہرائی میں موجود قدرتی آبی ذخائر ہیں، جو انسانی عمل یا ٹیکنالوجی سے پیدا نہیں کیے جا سکتے۔
2. یونیک کیمیائی ساخت: اس پانی میں معدنیات اور نمکیات کا ایک خاص تناسب ہے جو عام پانی سے مختلف ہے۔ لیبارٹری میں اگرچہ پانی کو فلٹر یا منرلائز کیا جا سکتا ہے، لیکن زم زم کی اصل ساخت اور خصوصیات کو بالکل ویسا دہرانا ممکن نہیں۔
3. روحانی و تاریخی پہلو: زم زم کی اہمیت صرف سائنسی نہیں بلکہ مذہبی و تاریخی ہے۔ اس کی برکت اور تقدس کسی مصنوعی عمل سے پیدا نہیں ہو سکتا۔
4. قدرتی تسلسل: یہ چشمہ ہزاروں سال سے جاری ہے اور اس کی روانی ایک قدرتی نظام کا حصہ ہے، جسے انسان کنٹرول یا دوبارہ تخلیق نہیں کر سکتا۔

یعنی اگر کوئی سائنسدان اس کے معدنی اجزاء کو نقل بھی کرے، تب بھی وہ "زم زم" نہیں ہوگا، بلکہ صرف ایک مصنوعی محلول ہوگا۔ اصل زم زم صرف اسی چشمے سے آتا ہے۔

الیکٹرانک سگریٹ: میٹھا دھواں اور کڑوا انجام17 سالہ نوجوان کے ڈیمیج پھیپھڑے، والدین اور نوجوانوں کے لیے وارننگ۔ الیکٹرانک...
21/01/2026

الیکٹرانک سگریٹ: میٹھا دھواں اور کڑوا انجام
17 سالہ نوجوان کے ڈیمیج پھیپھڑے، والدین اور نوجوانوں کے لیے وارننگ۔ الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ کو عام طور پر عام سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، لیکن کینیڈا کے 17 سالہ نوجوان کی کہانی نے اس غلط فہمی کو خطرناک حد تک بے نقاب کر دیا ہے۔
لی رائے کنگ نامی یہ نوجوان صرف 14 برس کی عمر میں خفیہ طور پر الیکٹرانک سگریٹ پینے لگا۔ ابتدا محض تجسس اور شوق کی تھی، پھر آہستہ آہستہ یہ عادت بن گئی اور آخرکار شدید نشے میں تبدیل۔ وہ یہ سمجھتا رہا کہ ویپنگ عام سگریٹ کے مقابلے میں محفوظ ہے، اس لیے اس نے کبھی خطرے کا اندازہ ہی نہیں لگایا۔
کچھ ہی عرصے میں اس کی حالت یہ ہو گئی کہ وہ ہر ہفتے چار مکمل الیکٹرانک سگریٹ استعمال کرنے لگا اور تقریباً پورا دن دھواں پیتا رہتا تھا۔
ایک رات اچانک اس کے سینے کے بائیں حصے میں شدید درد اٹھا، سانس لینے میں شدید دشواری ہوئی اور حالت بگڑنے لگی۔ والدہ فوراً اسے اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک انکشاف کیا کہ اس کا بایاں پھیپھڑا ڈیمیج ہو چکا ہے۔
آخرکار ڈاکٹروں کو ہنگامی آپریشن کرنا پڑا اور پھیپھڑوں کے خراب حصے نکالنے پڑے۔ ڈاکٹروں نے واضح طور پر بتایا کہ اس خطرناک بیماری کی بنیادی وجہ الیکٹرانک سگریٹ کا مسلسل استعمال ہے۔
اس نوجوان کے لیے سب سے ہولناک لمحہ وہ تھا جب اسے ایک پلاسٹک کے تھیلے میں اپنے ہی پھیپھڑوں کے نکالے گئے حصے دکھائے گئے۔ وہ حصے سیاہ ہو چکے تھے، جیسے جل کر راکھ بن گئے ہوں۔
یہ تمام نوجوانوں اور والدین کے لیے سخت تنبیہ ہے۔ الیکٹرانک سگریٹ چاہے ذائقے دار ہوں یا خوشبو دار، یہ پھیپھڑوں کو شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں، خاص طور پر کم عمر بچوں میں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپنگ نہ صرف نکوٹین کی شدید لت پیدا کرتی ہے بلکہ سانس کے خطرناک امراض، پھیپھڑوں کے بیٹھ جانے اور وقت سے پہلے موت تک کا سبب بن سکتی ہے۔
والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور نوجوان اس غلط فہمی سے باہر آئیں کہ الیکٹرانک سگریٹ محفوظ ہے۔ میٹھا دھواں، حقیقت میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ مرغی اور مرغا بیرونی تولیدی اعضا کے مالک نہیں ہوتے؟ 🤔دونوں کے جسم میں صرف ایک ہی سوراخ ہوتا ہے جسے "...
15/01/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ مرغی اور مرغا بیرونی تولیدی اعضا کے مالک نہیں ہوتے؟ 🤔
دونوں کے جسم میں صرف ایک ہی سوراخ ہوتا ہے جسے "مخرج" (Cloaca) کہا جاتا ہے، جو فضلہ، انڈے، اور نطفہ خارج کرنے کےلیے استعمال ہوتا ہے۔
ملاپ کے دوران دونوں پرندوں کے مخرج آپس میں
ملتے ہیں، جسے "قبلة المجمع" (Cloacal Kiss) کہا جاتا ہے، اور یہی عمل نطفہ کی منتقلی کے لیے کافی ہوتا ہے۔
نہایت حیرت انگیز اور دقیق طریقہ! 🐣

اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ مرغی نطفہ کو اپنے جسم کے اندر 2 سے 3 ہفتے تک محفوظ رکھ سکتی ہے، اور ایک ہی ملاپ سے کئی انڈوں کو بار بار بارور کر سکتی ہے۔
سبحان اللہ۔۔۔
جس نے ہر چیز کو کمال کے ساتھ پیدا کیا
یہاں تک کہ بغیر مرغا کے بھی مرغی انڈے دیتی ہے، لیکن صرف وہ انڈے جن میں نطفہ شامل ہو، وہی بچے (چوزے) بن سکتے ہیں۔
یہ تمام باریک تفصیلات خالقِ کائنات کی عظمت، حکمت اور تخلیق میں کمال کی دلیل ہیں۔
جو ہر جاندار کو اس انداز میں تخلیق کرتا ہے کہ اس کی نسل باقی رہے اور زندگی کا تسلسل قائم رہے۔
( کاپی شدہ مواد)

🔴 شاندار بچت آفر! دیسی گولڈ ایکسٹرا ورجن زیتون کا آئل 🔴صحت مند زندگی کا راز، دیسی گولڈ کے ساتھ! ہم پیش کرتے ہیں اعلیٰ مع...
14/01/2026

🔴 شاندار بچت آفر! دیسی گولڈ ایکسٹرا ورجن زیتون کا آئل 🔴
صحت مند زندگی کا راز، دیسی گولڈ کے ساتھ! ہم پیش کرتے ہیں اعلیٰ معیار کا ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل (Extra Virgin Olive Oil) جو کھانے کے لیے بہترین ہے۔ کولیسٹرول سے پاک یہ تیل آپ کے دل اور مجموعی صحت کا ضامن ہے۔
✨ نمایاں خصوصیات:
✅ کھانے کے قابل (Edible Grade) اور بہترین ذائقہ
✅ سنتِ نبویؐ اور قدرتی اجزاء سے بھرپور
✅ دل، جلد اور بالوں کے لیے یکساں مفید
🔥 بڑی بچت آفر (محدود مدت کے لیے):
اسپیشل ڈسکاؤنٹ حاصل کریں اور اپنے پیسے بچائیں!
🔸 1 لیٹر: پرانی قیمت ~3000~ ❌ ➡️ نئی قیمت 2500 روپے ✅ (500 کی بچت!)
🔸 500 ملی لیٹر (ہاف لیٹر): صرف 1500 روپے
🚛 نوٹ: ڈاک خرچ (ڈیلیوری چارجز) خریدار کے ذمے ہوں گے۔
🛒 آرڈر بک کروانے کے لیے ابھی رابطہ کریں:
📞 0322-6909366
Desi Gold
https://wa.me/923226909366

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dasi Gold دیسی گولڈ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category